کچھ لوگ آپ کو کبھی پسند نہیں کریں گے کیوں کہ آپ کا جذبہ ان کے ذہنوں کو پریشان کرتا ہے۔۔!!🙂
ہاتھوں کا اٹھ جانا یا سر کا جھک جانا کبھی بھی ہمارے بس میں نہیں ہوتا ۔
جو آپ کی قسمت میں ہے وہ ملے بغیر آپ مرو گے نہیں اور جو آپ کی قسمت میں نہیں ہے اس کے لئے آپ مر بھی جاؤ وہ آپ کو ملے گا نہیں۔
Never Become So Thirsty That You
Drink From Any Cup That's
Presented To You.
Be Selective , Be Smart , Be Wise
زندگی کی مشکلیں ہی آپ کو کندن بناتی ہیں
سب سے بہتر وقت وہ ہے جو اپنے آپ نے آپ کو بہتر کرنے میں دیا۔
TaKe Time To Make Your SouL HaPpy
Small Circle.
Private Life.
Happy Heart.
Clear Mind.
Peaceful Life.
آپ کا اخلاق ہی آپ کا حسن ہے
کمال کی تحریر ہے ایک دفعہ ضرور مکمل پڑھیے گا
کچھ چیزیں تُمہارے حق میں بہتر نہیں ہوتیں اِس لئے ﷲ رب العزت اُنہیں تُم سے دور کر دیتا ہے_ ایسا نہیں ہے کہ وہ اُن چیزوں کو بہتر نہیں بنا سکتا بلکہ کبھی کبھار تُم اس چیز کی تمنا کر بیٹھتے ہو جو کسی اور کا نصیب ہوتی ہے , جس کا تُمہارے پاس رہنا صرف تکلیف کا باعث ہوتا ہے اِس لئے ﷲ تُمہیں مُستقل اذیت سے بچانے کے لئے عارضی تکلیف دیتا ہے
اِس لئے جب آزمائش کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو ﷲ رب العزت اُن کا خیال بھی تُمہارے دل سے نکال دیتا ہے جو تُمہیں بےسکون و بےقرار رکھتے ہیں....! ہر شے تُمہارے مُقدر کا حصہ بن کر نہیں آتی کیونکہ تُم اُن باتوں کو کبھی نہیں سمجھ سکتے جو ﷲ رب العزت جانتا ہے اور اگر تُمہیں اُن کی حقیقت کا پتا چل جائے جنہیں ﷲ رب العزت تُم سے دور کرتا ہے تو تُم کبھی اُن کے لوٹ آنے کی تمنا نہ کرو
مصلحتوں کو سمجھنے سے زیادہ ضُروری اُن مصلحتوں پہ یقین رکھنا ہوتا ہے , جیسے تُم ﷲ رب العزت کو مان سکتے ہو مگر جان نہیں سکتے اور اُس کو ماننا ہی سب سے ضروری ہے کیونکہ اُس کی ذات تُمہاری سوچ سے بہت وسیع ہے , اور جس کو جاننا نامُمکن ہو اُسکی مصلحتوں کی رازداریاں تُمہاری سمجھ میں کہاں آنی ہیں...؟؟
غم سے ہی تو زندگی کی لذت ہوتی ہے..!! اور امتحان ﷲ اُن کا ہی لیتا ہے جن سے وہ بےپناہ محبت کرتا ہے , جانتے ہو کیوں...؟؟ تاکہ وہ اُنہیں چُن لے اور اپنا بنا لے.... اور جن کو وہ چُن لیتا ہے اُنہیں کسی اور نہیں ہونے دیتا , اِس لئے وہ اُن چیزوں کو تُم سے دور کر دیتا ہے جو تُمہارے اور اُس کے درمیان فاصلہ حائل کرتیں ہیں اور یوں اختتام میں وہ رہ جاتا ہے اور تُم رہ جاتے ہو
اور یاد رکھو! تمہارے صبر کے آخری مرحلے پر وہ تمہیں اُس چیز سے نوازے گا جس کا تُم نے کبھی تصّور بھی نہیں کیا ہو گا...! بےشک اس کا وعدہ ہے کہ:
وَلَـلْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىۗ
"یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا"
جب آپ اپنی غطیوں کی ذمہ داری لیتے ہیں اور خُدا کے سامنے اپنا دل کھولتے ہیں ، تو وہ آپ کے اندھیروں کو اُجالوں میں تبدیل کر دے گا تاکہ آپ آزاد ہو سکیں۔
اپنے آپ کو بجھنے مت دیں۔
ہو سکتا ہے کسی کے لئے آپ چراغ ہوں اور آپ کو اس کا علم ہی نہ ہو۔
جب ایک دن ہمیں یہ سب کچھ چھوڑ ہی جانا ہوتا ہے تو پھر ہم ان درو دیوار ، راستہ ، شجر اور آس پاس کے ماحول اور رشتوں سے اتنا جڑ کیوں جاتے ہیں کہ ذرا سی دوری خود ہمیں توڑ کر رکھ دیتی ہے.......... یہ دنیا اگر عارضی پڑاؤ ہے تو اپنے ساتھ عارضی پن کا احساس لے کر کیوں نہیں آتی
عورت کمزور ہے اور مرد اس کا حاکم یہ ﷲ کا فیصلہ ہے، عورت کماتی ہو یا وہ مرد کے برابر بھی کام کرتی ہو پھر بھی ایک عورت کو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ایک مرد جیسے مضبوط سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اگر ایسا نا ہوتا تو ﷲ جوڑے نا بناتا۔
مرد اور عورت ایک دوسرے کے بنا ادھورے ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain