کال پڑتا جا رھا ھے ، لفظ کی تجسیم کا
تیرے خَدوخَال جیسی شاعری ، ھوتی نہیں
🌎
تُم بھی کسی کے باب میں عہدِ شکن ہو غالباً
میں نے بھی ایک شخص کا قرض ادا نہیں کیا
تجھ کو خبر کہاں کہ تیرے نِچلے ہونٹ میں؛
.
ایٹم کے لاکھ حملوں سے بڑھ کر تباہی ہے!!
😂😘
لوگوں کی باتیں چھوڑ , تُو خود آزما مجھے
بات کر کے دیکھ میں خوش گفتار ٹھہروں گی
،،
ویسے میں کسی شہر میں رکتی نہیں مگر
جب تیرے گاؤں آؤں گی ہر بار ٹھہروں گی
D.y🤍
اے میری ذات میں ہر سمت بہتے ہوئے شخص.!!
آ کہ اِک شام تیرے سامنے اقرار کروں___.!!
🥀
🥀
تُجھ کو بتلاؤں میرا تُجھ سے تعلق کیا ہے.!!
تُجھ سے اِک چُپ سِی مُحبت کا میں اظہار کروں
🤍
جو اب کی بار جدائی طویل ہے تو کیا،،،،؟؟؟
ہمیں تو ویسے بھی تیرا ساتھ راس کم ہے
🤍
سرِ طُور ہو ، سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قُبول ہے
۔
وہ کبھی ملیں،وہ کہیں ملیں،وہ کبھی سہی،وہ کہیں سہی
ملاقاتوں میں وقفہ اس لئے ہونا ضروری ہے
کہ تم اک دن جدائی کے لئے تیار ہوجاؤ
🪶🥀
بہت جلد سمجھ میں آنے لگتے ہو زمانے کو
بہت آسان ہو تھوڑے بہت دشوار ہوجاؤ
عشق میں عار نہیں ہے پیارے
تُو بیمار نہیں ہے پیارے
.
موجیں تجھ کو کھینچ رہی ہیں
منزل پار نہیں ہے پیارے
.
ہار گیا تُو پیار کی بازی
یہ تو ہار نہیں ہے پیارے
.
ہستی میں ہو ساز کہاں سے
دل ہی تار نہیں ہے پیارے
.
حمْد کروں تَو خوش رہتا ہے
تُو بھی یار نہیں ہے پیارے
Pglu🤍
بے حسی شرط ہی ٹھہری تھی رفاقت میں اگر
.
کس لیے کرتے رہے جاں کا زیاں تم اور میں
.
میں نے پوچھا کہ کوئی دل زدگاں کی ہے مثال
کس توقف سے کہا اس نے کہ ہاں تم اور میں
ایک کشتی ہی بنا دیجیئے مجھے
کوئی دریا کے پار ہے سائیں 🥀
۔
تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو
اک میرا بھی یار ہے سائیں 🥀
اس چمن کو کبھی صحرا نہیں ہونے دوں گی
مر مٹوں گی مگر ایسا نہیں ہونے دوں گی
.
جب تلک بھی میری پلکوں پہ دیے روشن ہیں
اپنی نگری میں اندھیرا نہیں ہونے دوں گی
.
تُو اگر میرا نہیں ہے تو مجھے بھی ضد ہے
میں تجھے بھی کبھی تیرا نہیں ہونے دوں گی
.
رتجگوں نے میری آنکھوں کی بصارت لے لی
دلِ بینا تجھے، کبھی اندھا نہیں ہونے دوں گی
.
دفن ہوجائے گا خود رات کی تاریکی میں
جو یہ کہتا ہے سویرا نہیں ہونے دوں گی
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراں
جِس کو جانا ہو چلا جائے اجازت کیسی۔۔۔۔
🖤🔥
ایک غم یہ ہےکہ بچھڑ جانا ہے تجھ سے
پھر یہ اذیت الگ کہ تیرے بعد بھی جینا ہے
یہ بد قماشں جو، اہلِ عطا بنے ہُوئے ہیں،
بَشر تو بن نہیں سَکتے، خُدا بنے ہوئے ہیں
تُو خلوتوں میں اُنہیں دَیکھ لے، تو ڈرجائے
یہ جِتنے لوگ، یہاں پَارسا بنے ہُوئے ہیں
👎🖐️
یہ ہم جو تجھ سے تجھے بار بار مانگتے ہیں
سلیقہ طلب و اِختیار مانگتے ہیں_______
.
کسی سے کہہ نہیں دینا کہ عشق ہو گیا ھے
کہ لفظ معنی نہیں اعتبار مانگتے ہیں___🥀🌹
ہم تیرے بعد__ذرا سوچ کدھر جائیں گے
کون لیتا ہے کسی کا چھوڑا ہوا دُکھ🍁
💔
فقط اُسں کے علاؤہ ، مجھے سبھی سے اُلجھن ہے
😏😔
میں اب لوگوں کے جملوں کو جملے ہی سمجھتی ہوں
جذبے نہیں ۔۔۔۔
سچ بھی نہیں
کیونکہ تعریف مجھے کھوکھلی لگتی ہے
اور تنقید بے معنی
ابھی تو اور محبت کا لطف آئے گا
کہ اب تو جان چھڑانے پہ آگیا ہے وہ
--🖇️☘︎ ◆━━━━▣▣━━━━◆
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain