بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھی
تُو میرے ساتھ رہا اور مجھے مِلا بھی نہی
چھوڑ_____یہ سرسری وعدے پورے نہیں ہوتے
مَیں اِسی وقت جو مر جاؤں تو مَر جاؤ گے کیا؟
🥀
تو ٹھیک وقت پہ واپس ہمیں ملا ورنہ
ہم آج کل میں کسی کے قریب ہو جاتے
.
.
.
.
.
🥀
دل بھی چیر سکتے ہیں دامن کی کیا اوقات
تُو ذوقِ نظارہ پیدا کر ہم روز تماشا کر لیں گے
👀
مجھ خستہ دل کی عید کا کیا پوچھنا حضور
جن کے گلے آپ ملے______ ان کی عید ھے
نہ چوڑیاں پہننے کی چاہ رہی،نہ مہندی کی
مجھے اِتنا میچور تو نہیں ہونا تھا ابھی
🙂🍁
تم نے وہ آنکھیں نہیں دیکھیں وگرنہ تم بھی
ڈوب جانے کو کِناروں پہ فضیلت دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🥀💔
قدم اٹھے ہیں تو دھول آسمان تک جائے
چلے چلو کہ جہاں تک بھی یہ سڑک جائے
.
نظر اٹھاؤ کہ اب تیرگی کے چہرے پر
عجب نہیں کہ کوئی روشنی لپک جائے
.
گداز جسم سے پھولوں پہ انگلیاں رکھ دوں
یہ شاخ اور ذرا سا اگر لچک جائے
.
کبھی کبھار ترے جسم کا اکیلا پن
مرے خیال کی عریانیت کو ڈھک جائے
.
ترے خیال کی تمثیل یوں سمجھ جاناں
دل و دماغ میں بجلی سی اک چمک جائے
.
کبھی کبھار بھروسے کا قتل یوں بھی ہو
کہ جیسے پاؤں تلے سے زمیں سرک جائے
ترے وصال کی امید یوں بھی ٹوٹی ہے
کہ آنکھ بھر بھی نہیں پائے اور چھلک جائے
🥀
یوں ترے حسن کی تصویر غزل میں آئے
جیسے بلقیس سلیماں کے محل میں آئے
.
جبر سے ایک ہوا ذائقۂ ہجر و وصال
اب کہاں سے وہ مزا صبر کے پھل میں آئے
.
یہ بھی آرائش ہستی کا تقاضا تھا کہ ہم
حلقۂ فکر سے میدان عمل میں آئے
.
ہر قدم دست و گریباں ہے یہاں خیر سے شر
ہم بھی کس معرکۂ جنگ و جدل میں آئے
.
🍁🥺😘
اتنا خالی هے میرا گھر کہ سرِ شام تیرا۔۔۔۔
۔
نام لیتی هوں ، تو آواز پلٹ آتی هے
مجھے رنگ دے نہ سُرور دے ، میرے دِل میں خود کو اُتار دے
میرے لفظ سارے مہک اُٹھیں ، مجھے ایسی کوئی بہار دے
🥀
مجھے دُھوپ میں تُو قریب کر، مجھے سایہ اپنا نصیب کر
میری نِکہتوں کو عرُوج دے ، مجھے پُھول جیسا وقار دے
🥀
میری بکھری حالت زار ھے ، نہ تو چین ھے نہ قرار ھے
مجھے لمس اپنا نواز کے ، میرے جسم و جاں کو نِکھار دے
🥀
تیری راہ کتنی طوِیل ھے ، میری زِیست کتنی قلِیل ھے
میرا وقت تیرا اسِیر ھے ، مجھے لمحہ لمحہ سنْوار دے
میری بکھری حالت زار ھے ، نہ تو چین ھے نہ قرار ھے
مجھے لمس اپنا نواز کے ، میرے جسم و جاں کو نِکھار دے
🥀
تیری راہ کتنی طوِیل ھے ، میری زِیست کتنی قلِیل ھے
میرا وقت تیرا اسِیر ھے ، مجھے لمحہ لمحہ سنْوار دے
🥀
میرے دِل کی دُنیا اُداس ھے ، نہ تو ھوش ھے نہ حواس ھے
میرے دِل میں آ کے ٹھہر کبھی ، میرے ساتھ عُمر گزُار دے
🥀
میری نیند مُونسِ خواب کر، میرے رتجَگوں کا حِساب دے
میرے نام فصلِ گلاب کر، کبھی ایسا مجھ کو بھی پیار دے
🥀
شبِ غم اندھیری ھے کِس قدر، کرُوں کیسے صُبح کا میں سفر ؟؟
میرے چاند آ میری لے خبر ، مجھے روشنی کا حِصار دے
سارے جہاں میں گھوم کے دیکھا بھی ہے مگر
جیسا میں ڈھونڈتی تھا ، ویسا نہیں ملا
۔
کہتے ہیں ایک نقش کے ہوتے ہیں سات لوگ
مجھ کو تو کوئی آپ کے جیسا نہیں ملا
💜💜
تمہیں تو کوئی شخص بھاتا نہیں تھا
یہ کس کی محبت میں گم ہو؟ یہ تم ہو؟
🤔🥀
خمار عشق نے آنکھوں میں وہ حروف بھرے🥀
.
کتاب کوئی بھی ہو مضمون تیرا ہی ہوتا ہے !!🥀
.
🖤🥀
یہ کون چھا گیا ہے دل و دیدہ پر کہ آج
اپنی نظر میں آپ ہیں ناآشنا سے ہم🥀
.
.
او مست ناز حسن تجھے کچھ خبر بھی ہے
تجھ پر نثار ہوتے ہیں کس کس ادا سے ہم🥀
.
.
.!
🖤🥀
میں نے انکار کی تختی بھی لگا رکھی تھی 🥀
.
لے اُڑا پھر بھی مجھے سارے کا سارا کوئی🥀
🖤🥀
مجھے وہ شخص ہر قیمت پہ چاہئیے یارب__!
.
تُو لا حاصل کا ادھار کسی اور خواہش پہ رکھ دے
🥺🍁🤍
وہ جن کو____ تُو میسّر ہے
ہاں مَیں اُن سے جلتی ہوں
😣🥀
آرزو ھے کہ فضاء یوں ھی سجا دی جائے
.
آسمان پر , تیری تصویر بنا دی جائے
.
جن کی آنکھیں تُجھے تکتی ھیں ، تُجھے
چُھوتی ھیں
اُن کی آنکھوں کو میری عمر لگا دی جائے
🥀🧡
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain