میں کڑھتی رہتی ہوں یہ سوچ کر
کہ __تیرے پاس !
!
فلاں بھی بیٹھا ہو گا شاید
فلاں تو ہو گا ہی---
💔
بچھڑتے وقت تو آواز بیٹھ جاتی ہے
اُسے لگا تھا کہ میں نے اُسے پُکارا نہیں
-
اُنہی لبوں کی تھی عادت مری سماعت کو،،،،،،،،
بچھڑ کے اُن سے کسی کی نہیں سُنی میں نے
🐣💔
عمر رفتہ کو کسی شہر کے ویرانوں میں
دھونڈتے رہنے کی عُجلت میں مرے ہیں ہم لوگ
بات بے بات پہ مصرعہ و سُخن رِستا ہے
اپنے ہونے سے کہیں زیادہ بڑے ہیں ہم لوگ
وقت رخصت وہ ترا آخری آنکھیں مَلنا
یار اُس آخری منظر میں کھڑے ہیں ہم لوگ
🧡
پھر اشک اشک بھی چھانو تو وہ نہیں ملتا
!
ہنسی ہنسی میں جسے ہاتھ سے گنوایا ہو !!!!
🥹
یہ بھی رہا ہے کوچۂ جاناں میں اپنا رنگ
آہٹ ہوئی تو چاند 🌙 دریچے میں آ گیا
جس قدر چاہنے والا تھا مِرا ، کہتی اگر
،
،
لا بھی دینے تھے مجھے چاند ستارے اُس نے
❤️🩹🍂
تجھ سے ملنا اگر نہیں ہوگا , دل کا سنبھلنا مگر نہیں ہو گا
شام کو آیا کر خیالوں میں ، شام کو کوئی گھر نہیں ہوگا
-
دنیا کو چھوڑ چھاڑ کے اپنی طرف کو چل
تُو میری بات مان ، مِرا تجربہ ہے یار____.
.
🤎🌑
کہہ سکتے تو احوالِ جہاں تم سے ہی کہتے
تم سے تو کسی بات کا پردا بھی نہیں تھا
🌿🍃🍀
سینے میں ہجرِ یار کے گھاؤ کے باوجود
.
جینا تو ہے ناں ذہنی دباؤ کے باوجود
.
دنیا میں اُس سے بڑھ کے کوئی بھی نہیں عزیز
اوروں کی سمت اُس کے جھکاؤ کے باوجود
.
💜
جب میسر تھے محبت کے سہارے، کچھ دن
ہاں! بڑی عیش میں گزرے تھے ہمارے کچھ دن
.
سچ کہا! عشق میں نقصان تو دونوں کا ہوا
میری اک عمر گئی اور تمہارے کچھ دن
✨
نظر انداز بھی کر دیتا ہے وہ شخص کبھی
اپنا ہونا کبھی بیکار بھی لگتا ہے مجھے___
تیرا ان حالوں میرے ساتھ گزارا کرنا
عِشق بھی لگتا ہے ایثار بھی لگتا ہے مجھے!!
🍂🍂
کُھلی فضاؤں کے ہوتے، کسے پڑی ہے کہ وہ
....ہمارے ساتھ رہے اور گُھٹن قبول کرے
♥️💐
کل مسکرا رہے تھے سرِ بزمِ دوستاں،،،،،
تٗم ایک دِن ملال نہیں کر سکے مِرا ؟
🔥۔۔۔۔💜
اِک یادِ خوش جمال ___جوازِ حیات ہے
اِک محورِ خیال ہے یہ بھی اگر نہ ہو
🥀
کمبخت ضبطِ غم ، تجھے غارت کرے خدا
یوں لگ رہا ہے کہ مَیں پریشان ہی نہیں
!!
😵
دردِ یعقوب سے واقف تو نہیں ہوں لیکن
اندھا کردیں گے مجھے اَشک، گماں ہوتا ہے۔
🌑💝🖤
ویسے تو میں خاموشی بھی سنتی رہتی ہوں
لیکن مجھ سے باتیں کرنا ،جب آسانی ہو۔۔۔
!!
🥀
کہاں خُود کو لُٹایا ___کس قدر,تفصیل رہنے دے
میں جتنا تجھ تلک پہنچی ہُوں بس اس پر قناعت کر
....
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain