پتہ نہیں یہ پرندے کہاں سے آ پہنچے
ابھی زمانہ کہاں تھا اداس ہونے کا
🕊🕊🕊
کوئی رَکھ دے کسی اِلزام کا تازہ گلاب اِس میں
بچھڑتی چاہتوں کی گود باسی ہوتی جاتی ہے
تو پھر اِک بار یہ چاکِ گریباں سب کو دِکھلا دیں
بہت بدنام اپنی خوش لباسی ہوتی جاتی ہے
اِک تو بنتی نہیں ویسے ہی اُس قبیلے سے میری
اُس پہ سردار کے بیٹے سے محبت ہے مجھے
😒
آنکھ کُھل جائے پھر بھی مجھے غم نہیں
دل سُبُک دوش ہے خوابِ رعنائی سے !
.
اک ہری آنکھ والے ستارے نے بھی
کام لے ہی لیا میری اچھائی سے !
🍀
میں نے کہا خراب ہوں گردشِ چشمِ مست سے
اس نے کہا رقص کر ، سارا جہاں خراب ہے
آہٹوں کے سراب میں گُم ہیں
.
تیری بانہوں کے خواب میں گُم ہیں
.
اپنے ہوش و حواس کیا جانیں
.
کس جہانِ خراب میں گُم ہیں
🍷
ضرورتیں ہیں کہ سر پٹخنے پہ آ گئی ہیں
سکون اپنے مطالبے پر اڑا ہوا ہے _____..
🍷
اے تغیرِ زمانہ، یہ عجب دل لگی ہے
نہ وقارِ دوستی ہے، نہ مجالِ دشمنی ہے
//
جسے اپنا یار کہنا، اسے چھوڑنا بھنور میں
یہ حدیثِ دلبراں ہے، یہ کمالِ دلبری ہے
...!
🧡
اپنے کس کام میں لائے گا بتاتا بھی نہیں
ہم کو اوروں پہ گنوانا بھی نہیں چاہتا ہے
🍂
تُو مجھے گردِ دو عالم میں لئے پھِرتا ہے
میں نے کیا ایسا کیا تُجھ کو میّسر آ کر
_______
👀🧡
زمین پہ عشق اِسی واسطے اُتارا گیا
کہ جتنے كام کے بندے ہیں سب ٹھکانے لگیں
༆̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊🍷
_اب میں ہُوں اور وُسعتِ رنگین کائنات..!!!_
_تم نے بِٹھا کے پاس، بہت دُور کردیا
🎀🥀_
وہ اپنی مرضی سے کرے گا وقت کی تقسیم
گھڑی کس کو ٬ اور کلائی کسے دینی ہے۔۔۔۔!
بے سَبب ہوئے پریشاں تو کبھی بے وجہ اُداس
..
ترے بغیر یہ حیات بھی طفلِ مکتب سی رہی
..
❤️🩹
_میں تمہیں مہینے کے پانچ ہفتے_
_ہفتے کے آٹھ دن، دن کے پچیس گھنٹے یاد کرتی ہوں🌸🫶🏻✨🖤_
محاذ جنگ سے پسپائیاں تو جائز ہیں
محبتوں میں مگر واپسی نہیں ہوتی
🧡
اب بھی دلکش ہے خدو خال سُنا ہے میں نے
خیر دیکھا نہیں، فلحال سُنا ہے میں نے
.
ایک ہی شخص کو چاہا ہے بڑی مدت تک
ایک ہی گیت کئی سال سُنا ہے میں نے
.
خون کے رنگ میں ترمیم تو ہو سکتی ہے
اشک کا رنگ فقط لال سُنا ہے میں نے
🩷
جیسے کِسی مصرعے کو تراشا نہ گیا ہو
تُم ایسے میرے دِل کی ادھوری سی خَلِش ہو
🩵
سانپ بھی بین بھی مداری بھی
ہائے کیا ذات ہے ۔ تمہاری ۔ بھی
🫀 💞
ہمارا بس نہیں چلتا کہ اب یہ کام کریں
تمہارے ساتھ محبت برائے نام کریں۔۔
🌎
بس ایک بار نظر آئے وہ بہار سا شخص
صدائیں پیڑ لگائیں ، یہ گل کلام کریں
🌎
بدن اتار کے رکھ آئیں جوتیوں کی جگہ
یہ بارگاہِ محبت ہے ، احترام کریں۔.
💞
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain