تُو مجھے گردِ دو عالم میں لئے پھِرتا ہے
میں نے کیا ایسا کیا تُجھ کو میّسر آ کر
_______
👀🧡
زمین پہ عشق اِسی واسطے اُتارا گیا
کہ جتنے كام کے بندے ہیں سب ٹھکانے لگیں
༆̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊🍷
_اب میں ہُوں اور وُسعتِ رنگین کائنات..!!!_
_تم نے بِٹھا کے پاس، بہت دُور کردیا
🎀🥀_
وہ اپنی مرضی سے کرے گا وقت کی تقسیم
گھڑی کس کو ٬ اور کلائی کسے دینی ہے۔۔۔۔!
بے سَبب ہوئے پریشاں تو کبھی بے وجہ اُداس
..
ترے بغیر یہ حیات بھی طفلِ مکتب سی رہی
..
❤️🩹
_میں تمہیں مہینے کے پانچ ہفتے_
_ہفتے کے آٹھ دن، دن کے پچیس گھنٹے یاد کرتی ہوں🌸🫶🏻✨🖤_
محاذ جنگ سے پسپائیاں تو جائز ہیں
محبتوں میں مگر واپسی نہیں ہوتی
🧡
اب بھی دلکش ہے خدو خال سُنا ہے میں نے
خیر دیکھا نہیں، فلحال سُنا ہے میں نے
.
ایک ہی شخص کو چاہا ہے بڑی مدت تک
ایک ہی گیت کئی سال سُنا ہے میں نے
.
خون کے رنگ میں ترمیم تو ہو سکتی ہے
اشک کا رنگ فقط لال سُنا ہے میں نے
🩷
جیسے کِسی مصرعے کو تراشا نہ گیا ہو
تُم ایسے میرے دِل کی ادھوری سی خَلِش ہو
🩵
سانپ بھی بین بھی مداری بھی
ہائے کیا ذات ہے ۔ تمہاری ۔ بھی
🫀 💞
ہمارا بس نہیں چلتا کہ اب یہ کام کریں
تمہارے ساتھ محبت برائے نام کریں۔۔
🌎
بس ایک بار نظر آئے وہ بہار سا شخص
صدائیں پیڑ لگائیں ، یہ گل کلام کریں
🌎
بدن اتار کے رکھ آئیں جوتیوں کی جگہ
یہ بارگاہِ محبت ہے ، احترام کریں۔.
💞
🫠♥️
_آپ اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجے🥀_
_ہم تو دیوار کے ہم راز بھی ہو سکتے ہیں🤌🏻_
_اپنی جانب میری یکسوئی سے اکتائیے مت🍂_
_آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں🙂🙌🏻_
اَب فقط میں ہی رہوں پامالِ خیالِ فراق.؟
یار تُم بھی تو کُچھ ڈَرو کھونے سے مُجھے
😶!
دور غمِ حیات سے راحت نہ مل سکی🥀
اہلِ جہاں سے اپنی طبیعت نہ مل سکی
🌼
اس جیسا کم نصیب زمانے میں کون ہے📎
وہ شخص جس کو تیری محبت نہ مل سکی💔🖤
تیسرے شخص نے کیا تیری جگہ پُر کرنی
اب تو تُو خود بھی نہیں اپنی جگہ لے سکتا
😘✨
تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
تو کسی روز مرے گھر میں اتر شام کے بعد
😘 🥀
اب کوئی شخص مسلسل مُجھے سونپا جائے
دِل محبت میں قناعت سے نکل آیا ہے
🌼🫶🏻
یہ قید و رستگاری و وحشت کو کر قبول
تجھ کو اگر ہے عشق تو پھر آ قفس میں آ
..
مجھ کو منافقین سے نفرت ہے میرے دوست
اعلان کرکے چھوڑ یا پھر دسترس میں آ
❣️🙂😶
لاکھ حسین و جمیل ہے کائنات بھلے
ایک نشاط ہے دنیا میں فقط تُو
:
چاند ٫تارے ٫گلاب ٫جگنو ٫سب وافر ہیں
ایک قحط ہے عالم میں فقط تُو
💜
یوں لگنے لگتا ہے سب سے حسین میں ہی ہوں
وہ آنکھ اتنی محبت سے دیکھتی ہے مجھے
🤍🫀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain