وہ شخص جو تم سے محبت کرتا ہو- بغیر کسی وجہ کے غائب ہوجائے-یہ تمھیں پاگل کردینے کیلئے کافی ہے
.🖤💫
اظہار کے سو رنگ ہیں اک رنگ ہے ان میں
خاموش نگاہوں سے خطابت کا طریقہ....
.........
تم اہل _ نظر ہو تو تمھیں کیوں نہیں آتا
نظروں کی گزارش کو سمجھنے کا سلیقہ
..🖤
_دیکھنے والے مجھے تنہا سمجھ لیتے ہیں..
یار ! وہ شخص میرے پاس"یہیں" ہوتا ہے 💓_🫠
اُنہیں کَہو ، کہ بُجھا کر نہ اِتنا اِترائیں
چَراغ پر تو میرا اِنحصار تھا ہی نہیں
🍂
گِلہ کریں ، جِنہیں تُجھ سے بَڑی اُمیدیں تھیں
ہمیں تو خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرا اِعتبار تھا ہی نہیں
ایک عرصہ چاہا ہے تُجھے مَیں نے
یعنی تُو میر ا پالا ہوا ایک دُکھ ہے
👀🍂
دونوں جہاں بھی اگر میسر ہوجائیں
وہ جو نہیں میسر تو میں مفلس ہوں
.🩹🖇️💔🔥
حسرتیں ایسی بھی اِس دل نے سجا رکّھی ہیں
.
بندشیں جن پہ زمانے نے لگا رکّھی ہیں
.
ایک لمحے کو بھی حاصل نہیں ہوتا ہے سکوں
یوں تو آسائشیں دنیا کی کما رکّھی ہیں
_💫🥀_
نگاھوں کے تصادم سے عجب تکرار کرتا ہے ۔
یقیں کامل نہیں لیکن گماں ہے پیار کرتا ہے ۔
لرز جاتی ہوں میں یہ سوچ کر کافر نہ ہو جاؤں
دل اسکی پوجا پر بڑا اسرار کرتا ہے۔
اسے معلوم ہے شائد میرا دل ہے نشانے پر ۔
زباں سے کچھ نہیں کہتا نظر سے وار کرتا ہے ۔
میں اس سے پوچھتی ہوں خواب میں مجھ سے محبت ہے ؟؟؟
پھر آنکھیں کھول دیتی ہوں وہ جب اظہار کرتا ہے۔
نَظر سے گُفتگُو، خاموش لَب تمھاری طرح
غزل نے سِیکھے ہیں انداز سب تمھاری طرح .،،_
.،،_
بُلا رہا ہے ____ زمانہ، مگر ترستی ہُوں
کوئی پُکارے مُجھے بے سَبَب تمھاری طرح
👀😊
تیرِی تحوِیل میں ہٌوں گٌم گشتہ
آ کے مٌجھ کو میرے حَوالے کر
🥀
غمگیں مناظر کے طلب گار مجھے دیکھ
تیرے لیے ہوتی ہوں میں تیار مجھے دیکھ
.🥀
معمار ہی تکتا نہیں تعمیر کی جانب
تعمیر تو کہتی ہے کہ معمار مجھے دیکھ
.🥀
بینائی گھٹا دیتی ہے سورج کی شعائیں
اور تُو ہے جو کہتا ہے لگاتار مجھے دیکھ
🍂🧡؛!
کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں تو درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے ۔۔!✨🥀
❤
حُکم تیرا ہے تو تَعمِیل کِیے دیتے ہیں،
زِندَگی ہِجَر میں تَحلِیل کِیے دیتے ہیں،
.
تُو مَیری وَصل کی خواہِش پہ بِگَڑتا کِیُوں ہے،
راستَہ ہی ہے چَلو تَبدِیل کِیے دیتے ہیں،
.
آج سَب اَشکوں کو آنکھوں کے کِنارے پہ بُلاؤ،
آج اِس ہِجَر کی تَکمِیل کِیے دیتے ہیں،
.
ہَم جو اگرہَنستے ہُوئے اَچھّے نَہِیں لَگتے تُم کو،...؟
تُو حُکم کَر___ آنکھ اَبھی جھِیل کِیے دیتے ہیں...!
🌸😍❤
جب وہ مجھ سے کلام کرتا ہے
دھڑکنوں میں قیام کرتا ہے
..
لاکھ تجھ سے ہے اختلاف مگر
دل ترا احترام کرتا ہے
..
دن کہیں بھی گزار لے یہ دل
تیرے کوچے میں شام کرتا ہے
..
ہاتھ تھاما نہ حال ہی پوچھا
یوں بھی کوئی سلام کرتا ہے
..
وہ فسوں کار اس قدر ہے
بیٹھے بیٹھے غلام کرتا ہے
..
>³
"کہہ دو اُسے کہ پیار جو کرنا ہو گر تُمہیں°
الفت کے ساتھ تھوڑا سمجھدار بھی رہے"
.
"لازم نہیں کہ جس پہ تُمہیں مان ہو بہت
وہ شخص ساری عُمر, وفادار بھی رہے"🌺💜
>³🍂🧡
اب تو وہ بھی عشق کے مارے نظر آنے لگے
.
اُن کی بھی نیندیں اُڑ گئی تارے نظر آنے لگے
آنکھ ویراں ، دل پریشان ، زُلف برہم ،لب خاموش
اِس حال میں وہ اور بھی پیارے نظر آنے لگے
~_!!
رسماََ جو پُوچھتے هیں کدھر هوں کدھر نہیں
.
اُن کو جواب هے ... کہ جدھر هوں اُدھر نہیں !
بس اِک تُو ہی تو نہیں سبب اُداسی کا
.
طرح طرح کے دِلّوں کو ملال ہوتے ہیں
🍂
وہ جو ہم جیسے کبھی خود سے نہیں کر پاتے
وہ محبت ہے کہ ہم تم سے کرے پھرتے ہیں .
خود سے خالی ہیں ، بہت خالی , بہت خالی ہیں
اور حیرت ہے کہ ہم تم سے بھرے پھرتے ہیں ۔
گِیت ہوں، تو گا مجھے، غم ہوں گر، اُٹھا مجھے
حاصلِ مرُاد ہوں_____، ایسے مَت گنوا مجھے
🍁🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain