تاحیات تُو رہے گا کسی غیر کو میسر ،
زندگی بھر رونے کو یہی بات کافی ہے_!!
شاید کہ پھر کبھی تیرا سامنا نہ ہو
آ بیٹھ روبرو__تجھے دل میں اتار لوں
🤍❤️
سلسلے اور بھی کتنے ہی رگ و جان کے ہیں
تجھ سے اب صرف محبت تو نہیں ہے مجھ کو!
🫀
مثلِ مہتاب! سہولت سے گزر جا ہم سے
ہم سیاہ بخت، گرہن نہ لگا دیں تجھ کو
😘
ہم کہِیں مَر ہی نہ جائیں! خُدا خُدا کرتے
چَشمِ بد دُور ، اِتنا پیارا نہیں لگا کرتے۔۔۔
😚🥰🍁
یہ نفسیات کی مشقیں تو ذہن نوچیں گی
مگر وہ دکھ جو بدن کی رگوں کے اندر ہے
خدا پناہ! اذیت ہے اک تخیل کی
تمھارا لمس کسی اور کو میسر ہے
🙃💔
ظاہر نہ ہو کہ مجھ سے تیرا واسطہ بھی ہے
👀
سب کی نظر ہے تجھ پر__میری جان دیکھ کر
☺️
کھلی فضائیں دکھاتا تھا مجھکو اور اک روز
کسی نے اسکو سکھایا، کہ اس کے پَر کاٹو
یہ کوئی شرط نہیں ہے کہ میرے پاس رہو
تمہارا وقت ہے، چاہے جہاں جدھر کاٹو🖤
انہیں تو حسن کی رعنائیوں سے مطلب ہے،
یہ لوگ ہیں نہیں، جتنے تمھارے ، بنتے ہیں
🧡
رکھا ہے تجھ سے تعلق، جدا زمانے سے
اسی لیئے تو گِِلے، ڈھیر سارے بنتے ہیں
🧡
تجھے بھی اپنے ستم کا حساب دینا ہے
تری طرف بھی کئی دن ،ہمارے بنتے ہیں
🧡
گئے دنوں کی عزیز باتیں,نگار صبحیں، گلاب راتیں
بساطِ دل بھی عجیب شے ہے،ہزار جیتیں،ہزار ماتیں
💞
_شاموں میں بہتری ہے تیری گفتگو کی شام_
_صبحوں میں معتبر تیری صبحوں کا ذکر ہے_
.!
_تو آخری خیال ہے سونے سے پیشتر____
_اور جاگنے کے بعد میری پہلی فکر ہے___
😍
عجب ہے ظرفِ مسیحائی لمس میں اُسکے
وہ ہاتھ , ہاتھ میں دے لے تو موت ٹل جائے
.
صدا میں صور کی تاثیر ہے ستم گر کی
پکار لے جو کہیں سے تو دم نکل جائے
⚪
میرا سارا دھیان تیری غیر موجودگی کی طرف ہے
حال میں حال میرا____ مجھ سے مت پوچھ
⭐🧡
1_2_025
تم کوئی فرض تو نہیں مجھ پر🙂🍁
میں نے تم کو بُھلا بھی دینا ہے۔۔!!🖤🔥
*•┈━━━•☘︎•━━━┈•*
😘😘💋👀
خیر تجھ سے تو رابط نہیں ممکن میرا مگر___
تیرے بارے میں باتیں اب روز خدا سے ہوتی ہیں
🥰🤗
نہ بھی چمکے تو کوئی بات نہیں
تُو تو ویسے بھی ستارہ ہے مجھے
😍😍
اپنے کمروں میں خیالوں سے شکستہ ہو کر
لگ کے دیوار سے ، دیوار کو دیکھا ہے کبھی🖤🥀
||•🖤🦋🌼•||
تمہاری سرد مُہری سے الجھنے سے تو بہتر تھا
ہم اپنی ذات کے قصے در و دیوار سے کہتے۔۔
مَیں چاہتی ہوں کبھی جَان نہ چھوڑے تُو
مَیں چاہتی ہوں تُو بَن کر کوئی عذاب رہے
۔۔
مَیں چاہتی ہوں تُو غیروں سے اجتناب کرے
مَیں چاہتی ہوں تُو مجھ کو ہی دستیاب رہے۔
🥀💝
یہ جان جاناں وغیرہ پرانی روایتیں ہیں
.
میں پیار سے تجھے "محبت" پکاروں گی
❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain