Damadam.pk
Nalain-zahra's posts | Damadam

Nalain-zahra's posts:

Nalain-zahra
 

جو جھوٹ لکھوں تو ،تجھے اپنا لکھ دوں🖤
جو سچ لکھوں تو ،خود کو تیرا لکھ دوں🖤
🪄🌻

Nalain-zahra
 

کون تکتا ہے کسی لیلٰی کو مثلِ مجنوں
اب یہاں اہلِ محبت ہیں کے زر دیکھتے ہیں 🖤
جن کی فطرت میں ہو رخصت کا ارادہ مری جاں
کون کہتا ہے وہ پھر لَوٹ کے در دیکھتے ہیں..💯

Nalain-zahra
 

تم بناؤ کسی تصویر میں کوئی رستہ
میں بناتی ھوں کہیں دور سے آتی ھُوئی میں

Nalain-zahra
 

تم بھی چاہت میں وہی پہلے سی شدت لاؤ
میں بھی گزرے ہوئے لمحوں کو بُلا لیتی ہوں
👀

Nalain-zahra
 

عورت کی اس سے بڑی آزادی کیا ہوگی کہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہوتی !
😎😎😂🤣🤣
مشتاق احمد یوسفی

Nalain-zahra
 

اب تو آنکھوں کا مقدر ہے ترے ہجر کا سوگ
عمر گزرے گی ، تری یاد میں گریہ کرتے
ہم کو بھی ملتی کوئی ، کاش کہ یوسف سی قمیض
ہم بھی یعقوب کی طرح آنکھوں کو ٹھنڈا کرتے
🍂

Nalain-zahra
 

ہر ریشہ ء کردار کو اچھے سے ادھیڑو
لگتا ہے کہانی کی بُنَت ٹھیک نہیں ہے
.
لکڑی کو لگے گھن کی طرح روگ ہیں کتنے
دل ٹھیک تو رہتا ہے ، بہت ٹھیک نہیں ہے

Nalain-zahra
 

تمہارے انتظار کی جستجو اور یہ اکیلا پن
تھک کر مسکرا دیتے ہیں جب رویا نہیں جاتا

Nalain-zahra
 

اتنی سی بات پر میں اسے چھوڑ دوں گی کیا ؟
وہ لاکھ بد دماغ سہی___ میری جاں تو ہے
😘💝👀🥀''

Nalain-zahra
 

"𝐈 Ꮗīīɭɭ ηɚvɚɽ Chɑηgɚ ɱყ feeɭīīηg foɽ Ɣᴏᴜ,𝐈 Ꮗīīɭɭ ɅɭwɑƔs ɭɵ͜͡ɓh Ɣᴏᴜ✨༊°°°😚
♥️😒

Nalain-zahra
 

ابھی تو عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے
کہ اشک روکنا تم سے محال ہونا ہے
ہر ایک لب پہ ہے میری وفا کے افسانے
ترے ستم کو ابھی لا زوال ہونا ہے
بجا کہ خواب ہیں لیکن بہار کی رت میں
یہ طے ہے کہ اب کے ہمیں بھی نہال ہونا ہے
تمہیں خبر ہی نہیں تم تو لوٹ جاؤ گے
تمہارے ہجر میں لمحہ بھی سال ہونا ہے
ہماری روح پہ جب بھی عذاب اتریں گے
تمہاری یاد کو اس دل کو ڈھال ہونا ہے
کبھی تو روئے گا وہ بھی کسی کی بانہوں میں
کبھی تو اس کی ہنسی کو زوال ہونا ہے
ملیں گی ہم کو بھی اپنے نصیب کی خوشیاں
بس انتظار ہے کب یہ کمال ہونا ہے
ہر ایک شخص چلے گا ہماری راہوں پر
محبتوں میں ہمیں وہ مثال ہونا ہے
زمانہ جس کے خم و پیچ میں الجھ جائے
ہماری ذات کو ایسا سوال ہونا ہے
🥀🥺💝

Nalain-zahra
 

یہ تو توہین وفا ہے کہ تجھے بھول کے ہم
اپنے زخموں پہ کسی اور سے مرہم چاہیں
.
عشق کی آگ میں کندن نہ سہی،راکھ سہی
ہم کسی طور نہ اس آنچ کو مدھم چاہیں

Nalain-zahra
 

اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب محبت جنہوں نے کی
🙃

Nalain-zahra
 

دھیان میں آکر بیٹھ گئے ہو، تم بھی ناں
مجھے مسلسل دیکھ رہے ہو، تم بھی ناں
ہر منظر میں اب ہم دونوں ہوتے ہیں
مجھ میں ایسے آن بسے ہو، تم بھی ناں
دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے
جیسے پہلی بار ملے ہو، تم بھی ناں
عشق نے یوں دونوں کو ہم آمیز کیا
اب تو تم بھی کہہ دیتے ہو، تم بھی ناں
خود ہی کہو اب کیسے سنور سکتی ہوں میں
آئینے میں تم ہوتے ہو، تم بھی ناں
بن کے ہنسی ان ہونٹوں پر بھی رہتے ہو
اشکوں میں بھی تم بہتے ہو، تم بھی ناں
کر جاتے ہو کوئی شرارت چپکے سے
چلو ہٹو، تم بہت برے ہو، تم بھی ناں
میری بند آنکھیں بھی تم پڑھ لیتے ہو
مجھ کو اتنا جان چکے ہو، تم بھی ناں
مانگ رہے ہو رخصت مجھ سے اور خود ہی
ہاتھ میں ہاتھ لئے بیٹھے ہو، تم بھی ناں
🥀❤️💞💯👀

Nalain-zahra
 

کم نصیبوں کو وہ کچھ خاص میسر بھی نہیں
کچھ ہمیں گھیرے ہوئے گردش حالات بھی ھے
کیسی پر کیف ھے اپنی یہ خیالی دنیا ______
تو مرے ساتھ نہیں اور مرے ساتھ بھی ھے
🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍

Nalain-zahra
 

اتنی خاموشی بھی گر دوپیش میں طاری نہ ہو
دل دھڑکنے کی صدا کانوں میں صاف آنے لگے۔۔۔!!!
❤️🥀

Nalain-zahra
 

کتنی حسین ہے یہ محبت کی شاعری
مجھ کو چُنا گیا ہے بغاوت کے واسطے

Nalain-zahra
 

ویسے تو اس سے پہلے بھی خانہ خراب تھا
پھر یوں ہؤا کہ ہم کو محبت بھی ہو گئی
🙃

Nalain-zahra
 

میرے بغیر غلط پڑھے جاؤ گے
تم سے رشتہ میرا زیر و زبر کا ہے
👀

Nalain-zahra
 

اس تسلّی سے لگے جاتے ہیں دیوار کے ساتھ.!!
تیری بانہوں کا سہارا بھی کبھی آئے گا__!!
.
میرے حصے میں کبھی آیا تھا اچھا کوئی دن.!!
پوچھنا تھا کہ دوبارہ کبھی آئے گا_؟
.
تیز بارش ہو، اسٹیشن ہو، اور اکیلے ہم تم.!!
ایسا موسم یہ نظارہ بھی کبھی آئے گا__؟
🖤