Damadam.pk
Nalain-zahra's posts | Damadam

Nalain-zahra's posts:

Nalain-zahra
 

فرصت کہاں کہ ہم سے کسی وقت تُو ملے
دن غیر کا ہے، رات تِرے پاسباں کی ہے...!!

Nalain-zahra
 

اب تو میسر ہی نہیں صدیوں سے کوئی تازہ سخن
ہائے اُس شخص کی باتوں سے 'مہک' آتی تھی
😔😔

Nalain-zahra
 

میرے اختیار میں ہو تو تمہارے ہر بار مسکرانے پر تمہیں ہر بار گلے لگایا کروں شہزادے!!
😍

Nalain-zahra
 

!انما الحب دعاء, والدعاء اعمق حب🍁💐💘
محبت محض دعا ہے
اور دعا سب سے گہری محبت ہے❤️
🌍🌈👀💫❤🩹🖇️🔐✍️

Nalain-zahra
 

شب ہجراں اور روگ۔۔۔۔۔ پسند ہیں✨
یکطرفہ محبت کے سوگ پسند ہیں🍂
تم بھی اگر اداس ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔ آ جاؤ🍂
مجھے اپنے جیسے لوگ پسند ہیں✨

Nalain-zahra
 

تمہارے لمس سے میں واقف تو نہیں مگر۔۔۔۔ تمہاری صورت مجھے حفظ ہے جاناں۔۔۔
🌍🌈💫👀❤🩹🖇️🔐✍️

Nalain-zahra
 

کیا خوب لحاظ رکھا ہے ، ہم دونوں نے اپنے جذبات کا
دل کی بات کرنی ہو تو شاعری شاعری کھیلتے ہیں............
🌍🌈💫👀❤🩹🖇️🔐✍️

Nalain-zahra
 

رنگ، خوشبو میں اگر حل ہو جائے
وصل کا خواب مکمل ہو جائے
چاند کا چوما ہُوا سرخ گلاب
تیتری دیکھے تو پاگل ہو جائے
میں اندھیروں کو اُجالُوں ایسے
تیرگی آنکھ کا کاجل ہو جائے
دوش پر بارشیں لے کے گُھومیں
مَیں ہوا اور وہ بادل ہو جائے
نرم سبزے پہ ذرا جھک کے چلے
شبنمی رات کا آنچل ہو جائے
عُمر بھر تھامے رہے خوشبو کو
پُھول کا ہاتھ مگر شل ہو جائے
چڑیا پتّوں میں سمٹ کر سوئے
پیڑ یُوں پھیلے کہ جنگل ہو جائے
🥀

Nalain-zahra
 

میں نظر نہ آؤں اور تم پاگل ہو جاؤ
مجھے عشق میں کچھ ایسا مقام چاہئیے
😌

Nalain-zahra
 

تجھے یقین تو نہیں مگر یہی سچ ھے
.
میں تیرے واسطے عمریں گزار سکتی ھوں
.
یہ نہیں کہ تجھے جیتنے کی خواہش ھے مجھے
میں تیرے واسطے خود کو بھی ہار سکتی ھوں

Nalain-zahra
 

جولوگ میسر ہیں، وہ لوگ غنیمت ہیں
کب کون بچھڑجائے، اندازہ نہیں ہوتا
......
آؤگے تو سمجھو گے، اِس دل کی بناوٹ میں
دیوار تو ہوتی ہے ،_____ دروازہ نہیں ہوتا
.......

Nalain-zahra
 

میں ریزہ ریزہ ہوں اپنے وجود کے اندر
وہ حرف حرف چنے گا کتاب کر دے گا
مجھے یقین ہے ایک روز میرا چارہ گر
اداس روح کو سمیٹے گا تازہ گلاب کر دے گا۔🫀🦋🥀🥀👀

Nalain-zahra
 

نجانے کون سا لمحہ چرا کے لے جائے!!!
متاعِ گردشِ دوراں ہے___زندگی اپنی!!!
نہ کوئی پھول نہ ساغرؔ نہ ماہتاب نہ تُو!!!
بجھا ہوا سا شبستاں ہے زندگی اپنی!!!!!! 🥀🍁

Nalain-zahra
 

ســپُردِ خاکـــ مِیرا ایکـــ ایکـــ خط نہ کـرے
وہ بد گمـانیوں میں فیصلـے غـلط نہ کـرے
.
سُـلجـھ بھی سکـتاہےجھگـڑا،اُسےکہوکہ ابھی
جُــدائی کےکسی کاغــذ پر دســـتخط نہ کـرے
🥀💝

Nalain-zahra
 

میں جو بدلوں تو تغیّر ھے میری ذات تلک ،
تـو جو بدلـے تو شب و روز بدل جاتـے ہیں!🦋👀💯

Nalain-zahra
 

آو الجھے بال سنواروں تمھارے
مجھ سے کوئی کام تو لو جاناں -
🙈😍😉

Nalain-zahra
 

آرزوئے قُرب بھی بخشی ، دِلوں کو عشق نے
فاصلہ بھی میرے ، اُن کے درمیاں رھنے دیا
اپنے اپنے حوصلے ، اپنی طلب کی بات ھے
چُن لیا ھم نے تمہیں ، سارا جہاں رھنے دیا

Nalain-zahra
 

گُل فروشوں کو کیسے سمجھاؤں؟؟؟
اُس کی خوشبو ، اُسی سے آتی ہے
♥️

Nalain-zahra
 

اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہے
دنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے
.
اب ٹوٹ رہا ہے مری ہستی کا تصور
اس وقت مجھے تجھ سے سروکار بہت ہے
.
مٹی کی یہ دیوار کہیں ٹوٹ نہ جائے
روکو کہ مرے خون کی رفتار بہت ہے
.
ہر سانس اکھڑ جانے کی کوشش میں پریشاں
سینے میں کوئی ہے جو گرفتار بہت ہے
.
پانی سے الجھتے ہوئے انسان کا یہ شور
اس پار بھی ہوگا مگر اس پار بہت ہے۔

Nalain-zahra
 

یہ حَدیں نہ توڑ دینا ، میرے دائرے میں رہنا
مجھے اپنے دِل میں رکھنا، میرے حافظے میں رہنا
.
میرا بوجھ خود اُٹھانا ، میرا کرب آپ سہنا
میرے زخم بانٹ لینا ، میرے رَتجگے میں رہنا
.
میرے حُکم خود سُننا ، میری مُہر خود لگانا
میرے مَشورے میں ہونا، میرے فیصلے میں رہنا
.
میرے منظروں میں بَسنا ، میری گفتگو میں ہونا
میرے لَمس میں سَمانا ، میرے ذائقے میں رہنا
.
کبھی دُھوپ کے نگر میں٫ میرا ساتھ چھوڑ جانا
کبھی میرا عکس بن کر ٫ میرے آئینے میں رہنا
.
کبھی منزلوں کی صُورت ٫ میری دَسترس سے باہر
کبھی سنگ میل بن کر ٫ میرے راستے میں رہنا
.
میرے ہاتھ کی لکیریں ٫ تیرا نام بن کے چَمکیں
میری خواہشوں کی خُوشبو، میرے زائچے میں رہنا