اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہے
دنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے
.
اب ٹوٹ رہا ہے مری ہستی کا تصور
اس وقت مجھے تجھ سے سروکار بہت ہے
.
مٹی کی یہ دیوار کہیں ٹوٹ نہ جائے
روکو کہ مرے خون کی رفتار بہت ہے
.
ہر سانس اکھڑ جانے کی کوشش میں پریشاں
سینے میں کوئی ہے جو گرفتار بہت ہے
.
پانی سے الجھتے ہوئے انسان کا یہ شور
اس پار بھی ہوگا مگر اس پار بہت ہے۔
یہ حَدیں نہ توڑ دینا ، میرے دائرے میں رہنا
مجھے اپنے دِل میں رکھنا، میرے حافظے میں رہنا
.
میرا بوجھ خود اُٹھانا ، میرا کرب آپ سہنا
میرے زخم بانٹ لینا ، میرے رَتجگے میں رہنا
.
میرے حُکم خود سُننا ، میری مُہر خود لگانا
میرے مَشورے میں ہونا، میرے فیصلے میں رہنا
.
میرے منظروں میں بَسنا ، میری گفتگو میں ہونا
میرے لَمس میں سَمانا ، میرے ذائقے میں رہنا
.
کبھی دُھوپ کے نگر میں٫ میرا ساتھ چھوڑ جانا
کبھی میرا عکس بن کر ٫ میرے آئینے میں رہنا
.
کبھی منزلوں کی صُورت ٫ میری دَسترس سے باہر
کبھی سنگ میل بن کر ٫ میرے راستے میں رہنا
.
میرے ہاتھ کی لکیریں ٫ تیرا نام بن کے چَمکیں
میری خواہشوں کی خُوشبو، میرے زائچے میں رہنا
ہمارے ساتھ کل کا تو کوٸ وعدہ نہ فرماٶ
.
اگر فرصت ہے کچھ سرکار کو تو آج ہی آٶ
.
طلوع حشر کی تقریب بھی منسوخ ہو جاۓ
.
معطر کاکلوں کو آج اس مستی سے بکھراٶ
.
یہ فصل گل ، یہ آدھی رات ، یہ گلشن کا سناٹا
.
نقاب رخ الٹ کر چودھویں کا چاند بن جاٶ
.
نہ دو زحمت زبان و نطق کو اس سرمدی شب میں
.
نظر سے حکم دو ، انگڑاٸ سے ارشاد فرماٶ
.
محبت اور جوانی کی مناجاتیں بر آٸیں گی
.
میرے آغوش میں گر کر میرا آغوش ہو جاٶ
😍😍🥀
خدا کو مان کہ تجھ لب کے چومنے کے سوا
کوئی علاج نہیں آج کی اداسی کا___'''
کاش تیری دنیا مجھ سے مجھ تک ھو
🌏💫
اور میں تجھے تیرا بھی نہ ہونے دوں
فقط ایک شخص کی قلت مارے گی مجھے
وہ ایک شخص جو مجھ کو آبِ حیات جیسا ہے❤️
#🦋⃝🕊
سو جنم بھی ہمیں دنیا میں اگر مل جائیں
ہم تیرے پیار کے احسان اتارے جائیں
یہ بھی قسمت کا لکھا ہے میں جہاں بھی جاؤں
میرے ہمراہ محبت کے خسارے جائیں
مجھ کو جنت کی تمنا ہے مگر شرط یہ ہے
میرے ہمراہ میرے ہمدرد،پیارے بھی جائیں
Dedicate to you😘😍💯🥀🖤
میرے دل سے جاتا ہی نہیں
کسی اور کو دل میں لانا تیرا
🌹🌹
خوابِ راحت تو میسر ہے مگر اس کے بغیر
سکھ وہ چادر ہے جسے تان کے دکھ ہوتا ہے
جو بھی ملتا ہے وہ ملتا ہے بچھڑنے کیلیے
زندگی تجھ کو سفر مان کے دکھ ہوتا ہے
❣️
🤍
چاند کا خواب اجالوں کی نظر لگتا ہے
تو جدھر ہو کے گزر جائے خبر لگتا ہے
:
اس کی یادوں نے اگا رکھے ہیں سورج اتنے
شام کا وقت بھی آئے تو سحر لگتا ہے
:
ایک منظر پہ ٹھہرنے نہیں دیتی فطرت
عمر بھر آنکھ کی قسمت میں سفر لگتا ہے
:
میں نظر بھر کے ترے جسم کو جب دیکھتا ہوں
پہلی بارش میں نہایا سا شجر لگتا ہے
:
بے سہارا تھا بہت پیار کوئی پوچھتا کیا
تو نے کاندھے پہ جگہ دی ہے تو سر لگتا ہے
:
تیری قربت کے یہ لمحے اسے راس آئیں کیا
صبح ہونے کا جسے شام سے ڈر لگتا ہے
🤍
تسکین دے سکیں گے نہ جام و سبو تجھے
کرتی رہے گی بے چین ، میری آرزو تجھے
تیرا کْوچہ نہ سہی؛ دامنِ صحرا ہی سہی
میری مٹی کہیں کمبخت ٹِھکانے تو لگے
💔😔
تجھ کو خوابوں میں دیکھنے والے
کتنی مشکل سے جاگتے ہوں گے!
👀
جس پھول کو دیکھوں یہی لگتا ہے کہ اِس میں
اک رنج بھی رہتا ہے مسرت کے علاوہ
🐾🌼
جی چاہتا ہے پھر سے ملیں اور دِلوں میں
کچھ اور تعلق ہو محبت کے علاوہ
👀
🥀💯
خواھش جو شاخِ حَرف پہ چَٹکی ، بِکھر گئی
آنسُو جو دِل میں بند رھا ، وہ گُہر ھُوا
:
عُمرِِ رَواں کے رَخت میں ، ایسا نہیں کوئی
جو پَل تُمہاری یاد سے ، باھر بَسر ھُوا
😔😔
میں تیری رات کے پچھلے پہر کا لمحہ ہوں .....👀
جو ہو سکے تو کبھی جاگ کر گزار مجھے🖤🥀
.
*_______🌸❤🩹*
دلکش حسین خلوت نے گھیرا ہے یوں مجھے
اک دم جو آ کے ٹھہرا ہے میرے گماں میں تو
مجھ کو خدا نے بخشی ہے ایسی نظر کے اب
تجھ میں جہاں دکھتا ہے یا پھر جہاں میں تو❤️
سینے پہ کب سے ہاتھ ہے اور ہٹ نہیں رہا.!!
میں ہجر کاٹتا ہوں مگر کٹ نہیں رہا_!!
بالوں میں آ گئی ہے سفیدی اور ایک تُو.!!
ایسا بسا ہے دل میں ذرا گھٹ نہیں رہا.!!
اتنا بھی میری ذات پہ تُو بد گماں نہ ہو.!!
میں پڑھ رہا ہوں یار تُجھے رٹ نہیں رہا.!!🖤
خوبان شہر دل کے مکینوں کے واسطے...!!!
بوسے بنے چمکتی جبینوں کے واسطے....!!!
اے شخص ہر برس میں تیرا ساتھ چاہئے...!!!!
پچیس گھنٹے تیرہ مہینوں کے واسطے....!!!!
😍
اہل دماغ جو ہیں وہ ہیں مبتلائے دل ۔۔
جو لوگ اہل دل ہیں ، دماغی مریض ہیں ۔۔
🥀🥀🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain