رہ گیا شوق سنورنے کا بھی اب کس کو بھلا
اب تو آئینے پہ بس دھول جمی رہتی ہے
@
اپنی دنیا سے نکل کر ذرا اس جانب دیکھ
ایک دنیا ہے جہاں تیری کمی رہتی ہے
🌎🍂🌼
اتنی شدّت کی بغاوت ہے میرے جذبوں میں
میں کسی روز محبت سے مکر جاؤں گی
🌸🥀
مانا کہ غم کے بعد ملیں گی مسرتیں
لیکن جیئے گا کون تیری بے رخی کے بعد
یہ سرد شام یہ راتوں میں بڑھتی خنکی دیکھ
!
میں سوچتی ہوں تجھے شال دوں تحفے میں
♥️😘😘
ہم جو بچھڑیں گے
تو تیری کئی
شامیں اداس گزریں گی ___"'
یہ میرے عشق کی مجبوریاں معاذ اللہ
تمہارا راز تمہیں سے چھپا رہی ہوں میں
عشق ریشم سے بُنی شال ہے، آہستہ چُھو
ایک دھاگہ جو کُھلے، شال اُدھڑ جاتی ہے...
آپ پوشاک اُدھڑنے پہ ہیں گھبرائے ہوئے...؟
صاحب ! عشق میں تو کھال اُدھڑ جاتی ہے...!
🖤🍂
تیرا مخاطب ہونا میری طبعیت میں سہل لاتا ہے🖤
اے میرے مہرباں تو مجھ سے ہمکلام رہا کر......🖤
رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے
.
میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے
اِس گہری اذیت میں یوں بےساختہ ہنس کر!!!!
ہم مارتے ہیں کھینچ کے وحشت کو طمانچے....
🖤🌼..
ہوُ بہُو ہم پہ گیا ہے وہ محبت کے متعلق
خود پہ ہنستا ہے جب رونا نہیں آتا اُسے
❤️🩹🪶
تمہارے بعد میں نصرت کے گیت سنتا ہوں
تُو دکھ کے سارے ہی سازوں میں یاد آتا ہے
جو پوچھتا ہے دعاؤں میں___یاد رکھو گے
وہ شخص مجھ کو نمازوں میں یاد آتا ہے
❤️
کہاں سکون ملتا ہے پھر انہیں
!!!!
جو ترے پہلو میں جگہ نہیں پاتے
....😍
آپ کیوں میرے تبسم میں نمی ڈھونڈتے ہیں
آپ کو آتی ہے_______کیا کرب شناسی؟
🖤🌼...
سُنا ہے ربط ھے اُس کو خراب حالوں سے!!!!
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
....
🖤🌼...
تمام عمر کی آوارگی پہ بھاری ہے
اک شب جو تیری یاد میں گزاری ہے
,,
مجھے یہ زعم کہ میں حُسن کا مصور ہوں
اٗنہیں یہ ناز ___کہ تصویر تو ہماری ہے
🥰😍😍
معشوق ہو حسیں یہ ضروری نہیں، مگر
عاشق کو چاہئے کہ وہ __اندھا ضرور ہو
اب کہیں جا کے سمیٹی ہے امیدوں کی بساط۔
ورنہ اِک عمر کی ضد تھی کہ سنبھالے مجھے کوئی
۔ ا🖤
__ہر خلا کو وقت بھر دیتا ھے اتنا غم نہ کر
میں اگر بِِچھڑی بھی یہ خالی جگہ رہنی نہیں۔🍁💔😔
ایک محبت سے ہونا نہیں گزارا میرا
مجھے تجھ سے کئی محبتیں کرنی ہیں
❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain