آشوبِ چشم سے بچ بھی گئے تو
فریبِ چشم سے مارے جائیں گے
؟کس قدر ہِجر جھیل سکتی ہوں
مجھ پہ تحقیق کر رہا ہے وہ
🍂
اِتنا بکھرا ہوں اِکٹھّا نہیں ہونے والا
اب تجھے چُھوکے بھی اچھا نہیں ہونے والا
زندگی کھول دے زنجیر میرے پاؤں کی
مجھ سے اب اور تماشا نہیں ہونے والا
اتنا روئی ہیں تیرے ہِجر میں زندہ آنکھیں
کہ اب کسی لاش پہ گَریہ نہیں ہونے والا
مَر گئی مجھ میں کہیں یہ شعر مزاجی میری
کہ اب تجھے دیکھ کے مصرع نہیں ہونے والا
دُکھ یہ ہے کہ مِری سانس پہ قابض ہوا شخص
کچھ بھی ہو جائے وہ میرا نہیں ہونے والا
عَبث ہے گرچہ ، محبت کا نام چھوڑ دوں مَیں ؟
تو کیا خسارے کے ڈر سے یہ کام چھوڑ دوں مَیں ؟
الگ سے رکھا ہے اِک پھول سارے پھولوں سے ___
وہ شخص آکے خریدے تو دام چھوڑ دوں مَیں
تو کیا شِکن بھی نہ کھینچوں تیرے تغافل پر
تجھے کسی سے یونہی ہم کلام چھوڑ دوں مَیں؟
سُن اے گُلاب بدن____ہو نہ اعتراض اگر ذرا سی دیر نگہ بے لگام چھوڑ دوں مَیں؟ اُس کی ہنسی پہ ہی چلتی ہے سلطنت دل کی
وہ مسکرائے تو سارے غُلام چھوڑ دوں مَیں
گُونجوں گی تیرے ذہن کے گُنبد میں رات دن
جس کو تُو نہ بُھلا سکے وہ گفتگو ہوں مَیں
بس بگڑ جائے میری سانسوں کی ترتیب ذرا کیا
؟؟؟تُو اتنا بھی میرے پاس نہیں ہو سکتا
کیا اذیت ہے تیرے گال پہ پڑتا ڈّمپل
تجھ کو اس درد کا احساس نہیں ہو سکتا
کیسے مانوں کہ تجھے یار طلب ہے میری
ایک دریا کو لگے پیاس___نہیں ہو سکتا؟
💕😍
مجھے پہلے پہل لگتا تھا ذاتی مسئلہ ہے
میں پھر سمجھا محبت کائناتی مسئلہ ہے
:
پرندے قید میں ہے تم چہچہاہٹ چاہتے ہو
:
تمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
:
ہمیں پورا جنوں درکار ہےاس پر سکوں بھی
:
ہماری نسل میں ایک جنیاتی مسئلہ ہے
تُو مجھے خواب میں ملتا ہے یہی کافی ہے
میں تجھے سامنے دیکھوں گی تو مر جاؤں گی
💕😍
محبت کے "امیـــــــــــن" ہیں ہم
گویا "احمــــق تریـــــــن" ہیں ہم
💕____!?//
وہ اس انداز کی مجھ سے محبت چاہتا ھے
:
میرے ہر خواب پر اپنی حکومت چاہتا ھے
:
وہ کہتا ھے میں اس کی ضرورت بن چکی ہوں
تو گویا وه مجهے حسب ضرورت چاهتا هے
:
پ۔ا۔گ۔ل😍
هم هیں لہو کی بوند پر لکهے هوئے سے نام
.
ہم کو رگ حیات سے رہائی بهی چا ہیئے
.
قُرب و وصال یار سے تکمیل عشق تک
.
رسماً همیں ذرا سی جدائی بهی چاهیئے
رضائے یار پہ خواہش کو وارنے والے
عجب سخی ہیں محبت میں ہارنے والے
💕💕🥀
عشق کے مراحل میں وہ وقت بھی آتا ہے
آفتیں برستی ہیں ، دل سکون پاتا ہے
.
عمر جتنی بڑھتی ہے اور گھٹتی ہے
سانس جو بھی آتا ہے لاش بن کے جاتا ہے
.
کار زارِ ہستی میں عزوجاہ کی دولت
بھیک بھی نہیں ملتی، آدمی کماتا ہے
.
آبلوں کا شِکوہ کیا ، ٹھوکروں کا غم کیسا
آدمی محبت میں سب کو بھول جاتا ہے ،،،،،،،،،،________💔🔥
تابِ دیدار بھلا چشـــــمِ طلب کو کب تھی
تیری درگاہ میں پہنچا تو فقط دل پہنچا
💔🔥❤️
نہیں کرتے Miss کچھ لوگوں کو ہم
بلکہ اُن کے بغیر ہم ادھورے ہوتے ہیں
😔🤍
! _____ ^
الجھن زدہ حیات کی سب تلخیوں کے بیچ
جاناں سکوں فروش ، اک تیرا خیال ہے
💔
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند
حیف! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند
کبھی تو بدلیں گے یہ پل بھی اُداسیوں کے
کبھی تو ہم کُن فیکون سے سرشار ہونگے...! 🖤 .
عـــورت ♡
بند کتـــاب ہی اچھـــی لگتــی ہے!
پہیلیـــوں بھری ، گنجلـــوں بھری،
پزل گیـــم کی مانند
ریشـــم کے گچھے جیســی
جس میں اُلجھــنے والا خُـــود کو بھی کھـــو بیٹھے! ❤
شمسِ عشقِ یار طلوع ہوا ہے جب سے
دنیا میری نگاہ میں غروب ہو گئی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain