دیکھیے اہل محبت ہمیں کیا دیتے ہیں
کوچۂ یار میں ہم کب سے صدا دیتے ہیں
روز خوشبو تری لاتے ہیں صبا کے جھونکے
اہل گلشن مری وحشت کو ہوا دیتے ہیں
منزل شمع تک آسان رسائی ہو جائے
اس لیے خاک پتنگوں کی اڑا دیتے ہیں
سوئے صحرا بھی ذرا اہل خرد ہو آؤ
کچھ بہاروں کا پتا آبلہ پا دیتے ہیں
مجھ کو احباب کے الطاف و کرم نے مارا
لوگ اب زہر کے بدلے بھی دوا دیتے ہیں
ساتھ چلتا ہے کوئی اور بھی سوئے منزل
مجھ کو دھوکا مرے نقش کف پا دیتے ہیں
زندگی مرگ مسلسل ہے مگر اے تابشؔ
ہائے وہ لوگ جو جینے کی دعا دیتے ہیں
تابش دہلوی
رنگ برسات نے بھرے کُچھ تو
زخم دِل کے ہُوۓ ہرے کُچھ تو
فُرصتِ بے خودی غنیمت ہے
گردِشیں ہو گئیں پرے کُچھ تو
کِتنے شورِیدہ سر تھے پروانے
شام ہوتے ہی جل مَرے کُچھ تو
ایسا مُشکِل نہیں تِرا مِلنا
دِل مگر جُستَجُو کرے کُچھ تو
آؤ ناصرؔ کوئی غزل چھیڑیں
جی بہل جائے گا ارے کُچھ تو
ناصرؔ کاظمی
تُو کہیں بھی رہے سر پر تیرے الزام تو ہے
تیرے ہاتھوں کی لکیروں میں میرا نام تو ہے
مجھ کو تُو اپنا بنا یا نہ بنا،تیری خوشی
تُو زمانے میں میرے نام سے بدنام تو ہے
میرے حصے میں کوئی جام نہ آیا،نہ سہی
تیری محفل میں میرے نام کوئی شام تو ہے
دیکھ کر لوگ مجھے ___تیرا نام لیتے ہیں
اّس پر میں خوش ہوں محبت کا یہ انجام تو ہے
وہ ستم گر ہی سہی ، دیکھ کے اُس کو یار
شُکر اس دل بیمار کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرام تو ہے
Pglu 💕_______!❤️
جاتے ہوئے جی بھر کے اسے دیکھ تو لوں
اے آنکھ ٹھہر جا تجھے رونے کی پڑی ہے
تُو حاصلِ منظر ہے تو کیا دیکھنا منظر
ویسے بھی یہ دنیا میری آنکھوں سے بڑی ہے
✨❤️
______!❤️
کیا کہہ گئی کسی کی نظر کُچھ نہ پُوچھیے
کیا کچھ ہوا ہے دل پہ اثر کچھ پوچھئے جُھکتی ہوئی نظر سے وہ اُٹھتا ہوا سا عشق
اُف وہ نظر، وہ عشق مگر کُچھ نہ پُوچھیے
🥀
pglu 💕
تجھ پہ پھونکوں گی محبت کا طِلسمی منظر ،،،
تُو مجھے چھوڑ کے جائے گا تو مر جائے گا pglu____💞
یار،پھر تم سا یار اُف توبہ
پیار،پھر پہلا پیار ،اُف توبہ
زخم سب کو دِکھا تو سکتے ہیں
آپ کا اِنتظار ، اُف توبہ
کہساروں سے اتری دوشیزہ
اِک شتر بے مہار،اُف توبہ
دیکھ کر دنیا توبہ کرے
حُسن کا شاہکار،اُف توبہ
ہنستے ہنستے حُسنِ جاناں نے
کر دیا دل پہ وار،اُف توبہ
شرم سے گُل نے خود کشی کر لی
سُرخ لب پہ بہار،اُف توبہ
عشق منسوخ کرنے پہنچا،پڑی
نرم ہاتھوں سے مار،اُف توبہ
شرم سے دل پہ ہاتھ رکھ کے کہا
دیکھ ، یوں نہ پکار،اُف توبہ
کِھلکِھلا کر کہا یہ لیلٰی نے
قیس اور شرمسار،اُف توبہ
,,
لفظ پھولوں کی طرح چن کے تجھے دان کروں
تجھ پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے
pglu💕😊
سانس لیتی ہوئی شراب ہو تم
بھاپ اُٹھتا ہوا کباب ہو تم
بُوند پڑنے پہ جو ذرا سا ہِلے
آہ!وہ اَدھ کِھلا گلاب ہو تم
ہر کلی نقل سُرخ لب کی تیرے
اور کہنے کو با حجاب ہو تم
رات کے راجا ہو کُھلی چھت کے
چارپائی پہ ماہتاب ہو تم
💕
میری غزلوں پہ دنیا مرتی ہے
اور غزلوں کا اِنتساب ہو تم
دیکھ کر ہی بُرے خیال آئیں
جانِ من !کس قدر خراب ہو تم
میر کی دل سے لکھی پہلی غزل
قَیس کی آخری کتاب ہو تم
کون اب روز روز یاد کرے
ہم تمہیں حفظ کر بیٹھے ہیں
pglu💕
آپ کو محسوس کرنا ہی میرا عشق ہے
چُھو کر تو میں نے خدا کو بھی نہیں دیکھا
Pglu♥️
مجھ کو مل جاؤ دعاؤں کی طرح
سارے خدشوں کو بے اثر کر دو
pglu 💕
شاید وہ لکھ ہی دے مجھے تیرے حق میں
تُو کاتبِ تقدیر سے ذرا اِصرار تو کر ۔۔۔۔۔♥️۔♥️♥️
میں تو کہتی ہوں یوں ہی رہنے دو درہم برہم
🥀😍خُوب لگتی ہے تیری زُلف پریشان ہو کر
pglu💕
اُس پر حرام ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غمِ دوراں کی تلخیاں
جس کے نصیب میں تیری زُلفوں کے سائے ہیں
😚😚
ربطِ الفت کہوں یا عشق کی معراج کہوں
اپنے سائے سے بھی اب تیرا گمان ہوتا ہے
😍
سچ کہوں جتنا حسین ہے نہ تُو
یہ جہاں صدقہ تیرا بنتا ہے۔۔۔۔
Pglu😘💕
کوئی منظورِ نظر شخص ہی ہارا ہوگا
جبھی تو اعلان ہوا ہے کہ کھیل دوبارہ ہوگا
محبت میں صِلے کی آرزو ، واللّٰہ کمال کرتے ہو
خزانۂ عشق پہ بیٹھے ہو اور سوال کرتے ہو؟؟
💕💕___تم سانس ہو تا سلسلہ با ازل
،،__تجھے لیتے رہیں گے تو جیتے رہیں گے
pglu 🤍
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain