Damadam.pk
Nalain-zahra's posts | Damadam

Nalain-zahra's posts:

Nalain-zahra
 

اُسے فُرصت ہی نہیں کہ وقت نکالے محسن
ایسے بھی ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن
🍂💫

Nalain-zahra
 

جاگی ہوں ، مگر خواب کی دہشت نہیں جاتی
کیا دیکھتی ہوں یارا ، تجھے بھول گئی ہوں مَیں
it's pglu 💔😍

Nalain-zahra
 

یار مجھے شراب کی تہمت نہیں قبول
مجھ کو تیری نگاہ کا ۔۔۔۔اِلزام چاہیئے
🫀

Nalain-zahra
 

"ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی"
،،کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا
کوئی ایسا جَنتر منتر پڑھ
جو کر دے بخت سِکندر سا
کوئی چِلّہ ایسا کاٹ کہ پھر
کوئی اُس کے کاٹ نہ کر پائے
کوئی ایسا دے تعویذ مجھے
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے
کوئی فال نکال کَرشمہ گَر
میری راہ میں پھول گُلاب آئیں
کوئی پانی پُھونک کے دے ایسا
وہ پیئے تو میرے خواب آئیں

Nalain-zahra
 

کوئی ایسا کالا جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دِن
وہ کہے مبارک جلدی آ
اب جیا نہ جائے تیرے بِن
کوئی ایسی راہ پہ ڈال مجھے
جِس راہ سے وہ دل دار مِلے
کوئی تسبیح ، دَم، دَرود بتا
جِسے پڑھوں تو میرا پیار ملے
کوئی قابو کر ، بے قابو جِن
کوئی سانپ نکال پِٹاری سے
کوئی دھاگہ کھینچ پَراندے کا
کوئی مَنکا اِکشا دھاری سے
کوئی ایسا بول سِکھا دے ذرا
وہ سمجھے خوش گُفتار ہوں مَیں
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے
وہ جانے، جانثار ہوں میں

Nalain-zahra
 

کوئی ڈھونڈ کے وہ کستُوری لا
اُسے لگے میں چاندنی جیسی ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے
اُسے لگے میں بالکل ویسی ہوں
کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ
جو اَشک بہا دے سجدوں میں
اور جیسا تیرا دعویٰ ہے ، محبوب ہو میرے قدموں میں
پر عامل رّک اِک بات کہوں
یہ قدموں والی بات ہے کیا؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا؟
اور عامل سن یہ کام بدل
یہ کام بہت نقصان کا ہے
سب دھاگے اُس کے ہاتھ میں ہیں
جو مالک کُل جہان کا ہے
!!جو مالک کُل جہان کا ہے❤️🔥

Nalain-zahra
 

زیرِ بحث آئے محبت کی کہانی کسی روز
اور یکلخت کوئی مجھے تمہارا کہہ دے
❤️

Nalain-zahra
 

تارے گننے کے زمانے اب کہاں
عاشقی کے وہ ترانے اب کہاں
کون مرتا ہے کسی کے واسطے
لیلیٰ مجنوں کے فسانے اب کہاں
وہ نہ دریا اور نہ گہری چاہتیں
سوہنی اور ماہی دیوانے اب کہاں
کون چیرے گا پہاڑوں کے جگر
تیشۂ فرہاد جانے اب کہاں
آنکھوں آنکھوں میں جو ہوتے تھے کبھی
ہیر رانجھے کے نشانے اب کہاں
سامنے آ جائے یوسف اور بس
وہ زلیخا کے بہانے اب کہاں
جاؤ جاؤ عاشق "نعلین" کہ وہ
بھولے پن کے سب زمانے اب کہاں

Nalain-zahra
 

تیرے رخسار پہ نہ گرے کبھی کوئی غم کاآنسو
..
خدا تیری ہر دعاتیری تقدیربنادے۔
Ameen .a1❤️💯🌷

Nalain-zahra
 

ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺳﻨﮕﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﻠﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮨﮯ ﺩﻝ
ﺍﺏ ﺟﻮ ﺗﻢ ﺑﭽﮭﮍﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮨﻮﮔﯽ
🤍

Nalain-zahra
 

وجہ نہیں معلوم کہ کیسے ہورہا ہے داغ دار دل!!!
ہاں مگر اک شخص مکین تو ہے مگر ایسے کیسے
#😍

Nalain-zahra
 

🥀میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پر نہیں۔۔۔
بس تجھے دیکھ کر لگتا ہے کہ سب اچھا ہے
🍂🍂🍁☘️🍃

Nalain-zahra
 

محبتوں میں یہ امکان تھوڑی ہوتا ہے
کسی کو بھولنا آسان تھوڑی ہوتا ہے
مجھے کسی سے محبت ہے اور کتنی ہے
ہر ایک بات کا اعلان تھوڑی ہوتا ہے
یہ میرا کوٹ , یہ ٹائی , یہ شرٹ , یہ پتلون
فقیر چاک گریبان تھوڑی ہوتا ہے
نگاہِ یار ابھی تک ترے خمار میں ہوں
جو ٹوٹ جائے وہ پیمان تھوڑی ہوتا ہے
یہ آشیانے کے چوگرد تیلیاں کیسی
چمن کے بیچ میں زندان تھوڑی ہوتا ہے
مری غزل میں ترا نقش ہے اگر تو کیا!
ہمیشہ آیئنہ ویران تھوڑی ہوتا ہے
جنوں بھی چاہیے صحرا بھی اور محمل بھی
یہ عشق بے سرو سامان تھوڑی ہوتا ہے
bye

Nalain-zahra
 

دیکھ لیں ، سوچ لیں 🥀.....🥀
سیاہ بخت ہوں ، اکتا جائیں گے آپ
✍🏼🖤😑

Nalain-zahra
 

کتنی جـــاں سوز حقیقت ہے تیرا نہ ملنا....
کتنا پُر کیفـــــ مزہ ہے تیری حسرت کرنا.🤍
💞🤍

Nalain-zahra
 

🥀کِھل جائیں گے مانندِ حرماں نصیباں۔۔۔
تم بس چُھو کے گزر جانا بادِ صبا کی طرح
❣️🤍💞

Nalain-zahra
 

وہ مسجدِ محبت میری اور میں اعتکاف اُس کا
بس وہی صنم میرا، میں ع، ش، ق، اُس کا
😚🤍

Nalain-zahra
 

مجھے محبت ہے اُس کی ساری خامیوں سے ♥️
اگر کوئی اُس سے بہتر ہے تو بھاڑ میں جائے
♥️🥀

Nalain-zahra
 

ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے
تیرا ملنا بھی جدائی کی گھڑی ہو جیسے
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوں
راستے میں کوئی دیوار کھڑی ہو جیسے
کتنے ناداں ہیں ترے بھولنے والے کہ تجھے
یاد کرنے کے لیے عمر پڑی ہو جیسے
تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی مگر
یہ گرہ اب کے مرے دل میں پڑی ہو جیسے
منزلیں دور بھی ہیں منزلیں نزدیک بھی ہیں
اپنے ہی پاؤں میں زنجیر پڑی ہو جیسے
آج دل کھول کے روئے ہیں تو یوں خوش ہیں نعلین
چند لمحوں کی یہ راحت بھی بڑی ہو جیسے🖤🙂
it'x pglu🥀😍

Nalain-zahra
 

"ہم تو تیرے بغیر جینے کی پہلی کوشش میں مارے جائیں گے"!🌸❤
_______💕💯