ڈر ہے تیرے حسین تصّور کا خوں نہ ہو
میں نقشِ ناتمام ہوں ، سوچا نہ کر مجھے
.
.
.
❤️😌
ملاقاتیں مسلسل ہوں تو دلچسپی نہیں رہتی
یہ بے ترتیب یارانے بڑے حسین ہوتے ہیں
😍😍💞💞
ہوا کا لمس جو اپنے کِواڑ کھولتا ہے،
تو دير تک مرے گھر کا سَکوت بولتا ہے،
ہم ايسے خاک نشيں کب لُبھا سکيں گے اسے،
وہ اپنا عَکس بھی ميزانِ زر ميں تولتا ہے،
جو ہو سکے تو يہی رات اوڑھ لے تَن پر
بُجھا چراغ اندھیرے ميں کيوں ٹَٹولتا ہے؟
اسی سے مانگ لو خيرات اس کے خوابوں کی،
وہ جاگتی ہوئی آنکھوں ميں نيند کھولتا ہے،
وہ جا رہا ہے صبحِ محبت کا کارواں
اب شام کو کہیں بھی نہ جایا کرینگے آپ
جون ایلیا
_*وسعتیں پھیل گئیں دل میں تیرے جانے سے*_
_*جس نے بھی مجھ سے کہا آپ کا ہوں! ہونے دیا*_🖤
میرا سوچنا تیری ذات تک ، میری گُفتگو تیری بات تک
.
نہ ملو جو کبھی تم مجھے ، میرا ڈھونڈنا تجھے پار تک
.
کبھی فُرصتیں جو ملیں تو آ، میری زندگی کے حصار تک
.
میں نے جانا کہ میں تو کچھ نہیں ، تیرے پہلے سے تیرے بعد تک
اک آنکھ میں حیا ' تو شرارت ہے ایک میں
یہ شرم ہے غضب کی ' وہ شوخی بلا کی ہے
کوئی یقین کیوں نہ کرے اُن کے قول کا
ہر بات میں قسم ہے، قسم بھی خدا کی ہے
🧸🍂🥀
’خوشبو کہیں نہ جائے‘ یہ اصرار ہے بہت
اور یہ بھی آرزو کہ ذرا زُلف کھولیے... 🥀
پروین شاکر🌹
رہتی ہے ان کے رخ پہ شگفتہ سی برہمی
یہ طرز التفات ہے، یا اجتناب ہے
ہوتا نہیں عیاں کبھی ان کے مزاج سے
نیت خراب ہے کہ طبیعت خراب ہے
🖤🥀
بے حسی شرط ہےجینے کے لئیے
💛🌿
اور ہم کو احساس کی بیماری ہے
💛🌿
یہ زرد پھُول، یہ کاغذ پہ حرف گیلے سے
تمہاری یاد بھی آئی ہزار حیلے سے
کوئی بھی رُت ہو، اِسے سوگوار رہنا هے
یہ آنکھ بھی ھے، کسی ماتمی قبیلے سے۔
۔💔
ہم کہ دیکھیں کبھی دالان کبھی سوکھا چمن
اُس پہ دھیمی سی تمنا کہ پکارے جائیں
پھر سے ایک بار تیری خواب سی آنکھیں دیکھیں
پھر تیرے ہجر کے ہاتھوں ہی بھلے مارے جائیں
میں خود اقرار کرلوں گی کہ میں نے جان خود دی تھی
سرِ محشر بھلا تجھکو پشیماں کون دیکھے گا
یہ تیرے طرزِ تکلم پہ طرزِ اُلفت پہ ،
غلط نہیں ہے اگر جاں نثار ہو جائے.
میں جان بوجھ کے کرتا ہوں تجھ سے ذکرِ غیر ،
کہ تُو جلے تو مجھے تجھ سے پیار ہو جائے !!
زیرِ لب یہ جو تبسّم کا دِیا رکھا ہے
ہے کوٸی بات جسے تم نے چھپا رکھا ہے
یاد بھی آتا نہیں اب کہ گِلے تھے کیا کیا
سب کو اُس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے
°💜°|
صرف تمہارے منہ سے ادا ہوئے لفظ
میرے لیے معنی رکھتے ہیں۔
باقی آوازوں کو تو میں شور سمجھتی ہوں جاناں۔❤️ッ🎀
اور بھی آئے تھے درمانِ مُحبت لے کر
آپ بھی آئیں ، کوئی زخم لگائیں ، جائیں۔^
کس جوانی میں اُجاڑا تیری چاہت نے مجھے
ایسی رُت میں تو درختوں کو ثمر لگتے ہیں
° ᭄°
وقت جھٹلاتا ہے ہر اک نظریے کو ایک دن
میں نے سوچا بھی نہیں تھا تُو جدا ہوجائے گا
سب خدا پر چھوڑ آیا ہوں میں اس کو چھوڑ کر
دکھ بڑا ہوگا تو پھر دل بھی بڑا ہوجائے گا
💔
#_
وہ تو بس وعدہء دیدار سے بہلانا تھا
ہم کوآنا تھا یقیں اُن کو مُکر جانا تھا
لاکھ ٹُھکرایا ہمیں تو نےمگر ہم نہ ٹلے
تیرے قدموں سےالگ ہو کےکہاں جانا تھا
🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain