Damadam.pk
Nalain-zahra's posts | Damadam

Nalain-zahra's posts:

Nalain-zahra
 

چاند ڈوبا ہے کہیں کرب زدہ ہچکی میں
..
رات بیٹھی ہے کوئی درد کا مارا لے کر

Nalain-zahra
 

بھولنا ھے تو مِلو کس نے تمھیں روکا ھے؟
یاد رکھنا ھے--- تو پھر آؤ بچھڑ جاتے ہیں۔

Nalain-zahra
 

خیال باندھ کے لاؤں کمال کر ڈالوں
تمہاری ذات کو پھر بے مثال کر ڈالوں
تو پکارے تو پھر مجھ پہ وجد طاری ہو
میں پاؤں جھوم کے رکھوں دھمال کر ڈالوں
💕💞💕
۔

Nalain-zahra
 

ہچکیاں ہوگئیں کیوں آج گلے کا پھندہ
،
ہائے کس وعدہ فراموش کو ہم یاد آئے

Nalain-zahra
 

وہ شوخ دشمنِ جاں، اے دل تُو اُس کا خواہاں
کرتا ہے کوئی ظالم ، ایسی بَلا کی خواہش

Nalain-zahra
 

ﻭﮦ ﺗﻮ ﮐوئی ﭼﻮﮐﮭﭧ ﮨﯽ ﮐﺸﺶ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﮯ ، ﻭﺭﻧﮧ
ﮨﺮ ﺩﺭ ﭘﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﺳَﺮ ﯾﮧ ﻧِﮕﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺻﺎﺣﺐ

Nalain-zahra
 

یاد آتا ھے تو بڑھ جاتا ھے نقصان کا رنج
زندگی بھر کا اثاثہ تھا گنوایا ہوا شخص ..

Nalain-zahra
 

موج نسیم صبح نہ جوش نمو سے تھا
جو پھول سرخ رو تھا خزاں کے لہو سے تھا
تیرے سکوت نے اسے ویران کر دیا
دل باغ باغ تھا تو تری گفتگو سے تھا
اب دل کے رہ گزارمیں وہ چاندنی کہاں
اپنا بھی ربط و ضبط کسی ماہ رو سے تھا
مدت ہوئی کہ دل کا وہ گلشن اجڑ گیا
شاداب جو ترے نفس مشکبو سے تھا
خواب و خیال ہیں وہ نشاط آفرینیاں
رقص بہار دل میں تری آرزو سے تھا
سوئے ادب کہوں کہ اسے بے تکلفی
نعلین بجائے آپ مخاطب وہ تُو سے تھا

Nalain-zahra
 

تھام کر ہا تھ تکلم ہو نگاہوں سے کبھی
ثبت ما تھے پہ کبھی ۔ مہر محبت کرنا
...
آج پھر سے ہے طبیعت میری ناساز بہت
کیا تیرا فرض نہیں آ کے عیادت کرنا😒

Nalain-zahra
 

پائیـں گے اب کہاں مجھے یارانِ ناشــناس__!
میں خود سے ہوں فرار میرا کچھ پتہ نہیں _!
🥀🖤

Nalain-zahra
 

ملا ہے مجھ کو وہ اک شخص، مدعا کی طرح,
کسی عمل کے صلے میں ، کسی جزا کی طرح,
جو بس رہا ہے مرے روم روم رگ رگ میں,
وہی ہے وردِ زباں ، حرفِ برملا کی طرح,
وفورِ شوق کی مانند ، ہے مکیں دل میں,
لرزتے ہونٹوں پہ رہتا ہے وہ ، دعا کی طرح,
وہ دل نواز نظر تھی ، کہ تھی مسیحائی,
وہ حرف حرف حلاوت گُھلی، شفا کی طرح,
کبھی سراپا تغافل ، کبھی ہے جور و جفا,
ہے غم گسار کبھی ، لطفِ آشنا کی طرح,
گزر ہوا ہے کسی کا ادھر سے پھر شاید,
جو چُھو گیا ہے مرے درد کو صبا کی طرح !!!!

Nalain-zahra
 

ایک ضرب اور بھی اے زندگیِ تیشہ بدست...!!
سانس لینے کی سکت اب بھی مری جان میں ہے!!
میں تجھے کھو کے بھی زندہ ہوں یہ دیکھا تُونے!!
کس قدر حوصلہ ہارے ہوے انسان میں ہے!!🥀🖤

Nalain-zahra
 

تُو مُجھے دیکھ کر اس وہم کا شِکار نہ ہو🥀👀
ویسے میں ہُوں وہی جو عِشق میں مُبتلا کردے

Nalain-zahra
 

اس سے پہلے کہ کسی رسم پہ وارے جائیں ہم!!
چل اک تصویر بنا لیں ایک دوسرے کے ساتھ!!🥀🖤

Nalain-zahra
 

تم مجھے خاک بھی سمجھو تو کوئی بات نہیں
یہ بھی اُڑتی ہے تو آنکھوں میں سما جاتی ہے۔🍁

Nalain-zahra
 

کبھی کبھی یہ تیرا مجھ سے ہم سخن ہونا،،
منافقت بھی اگر ہے __تو خوبصورت ہے
🤞🏻🌘🌹

Nalain-zahra
 

ہم سے شکایتیں بجا، ہم کو بھی ہے مگر گلہ
پہلے سے ہم نہیں اگر ، پہلے سے آپ بھی نہیں..

Nalain-zahra
 

میں نے اک روز نظر بھر کے اُسے دیکھا تھا
پھر تو اس نشّے کے عادی مرے اعصاب ہوئے ❤🖤

Nalain-zahra
 

اب جو بچھڑے ہو تو کیا روئیں جدائ پر تیری۔۔۔
یہ اندیشہ تو مجھے پہلی ملاقات سے تھا۔۔۔۔!🖤۔

Nalain-zahra
 

.تجھ سے ربط نہیں بڑھانے میں نے
تجھ سے خوشبو کے ناطے ہیں♡
شہرِ دل کا مستقل باسی ہے تُو
ورنہ لوگ تو آتے جاتے ہیں >
😚😚