کچھ اور پر کشش و دل نشیں وہ لگتا ہے
کبھی مل کے تو دیکھو قریب شام اس سے
ہم کہاں اور تم کہاں جاناں
ہیں کئی ہجر درمیاں جاناں
رائیگاں وصل میں بھی وقت ہوا
پر ہوا خوب رائیگاں جاناں
میرے اندر ہی تو کہیں گم ہے
کس سے پوچھوں ترا نشاں جاناں
عالم بیکرانِ رنگ ہے تو
تجھ میں ٹھہروں کہاں کہاں جاناں
میں ہواؤں سے کیسے پیش آؤں
یہی موسم ہے کیا وہاں جاناں؟
روشنی بھر گئی نگاہوں میں
ہو گئے خواب بے اماں جاناں
درد مندانِ کوئے دلداری
گئے غارت جہاں تہاں جاناں
اب بھی جھیلوں میں عکس پڑتے ہیں
اب بھی ہے نیلا آسماں جاناں
ہے جو پر خوں تمہارا عکس خیال
زخم آئے کہاں کہاں جاناں🖤
تو سمجھتاہے کہ جینے کی ہوس ہے مجھ کو
میں تو اس آس پہ زندہ ہوں کہ مرنا کب ہے ✨
ازل سےایک"ہجر"کا"اسیر" ھے۔۔اخیر ھے.!
...
...
...
یہ"دل"بھی کیا"لکیر کا فقیر"ھے۔۔اخیر ھے
" تو بھی میرے بنا ادھورا ہے
پھر سے خوش فہمیوں میں ڈال مجھے "
اس اختصار سی وسعت میں شناسائی ہے
وہ جس طرف سے نظر آتا ہے،۔کمال آتا ہے
❣️
>
تُم ہو یُوسف کے خریدار تُمہیں کیا معلوم
حبشہ سے آئے ہوئے شخص کی قیمت کیا ہے.✨
-💔
سُکونِ دل کی اُمیدیں نہ رکھ تو بزمِ ہستی سے
یہاں ہر چیز ملتی ہے سکونِ دل نہیں ملتا
میں تیرا معاملہ خدا پر بھی نہیں چھوڑ سکتی..!!
وہ رحیم ہے تجھے معاف نہ کر دے..!!
پتہ ہوتا کہ جوانی ایسی سنگل گزرے گی
تو بچپن میں ہی لوٹے میں منہ پھنسا کر مر جاتی🙂
🙄🙄😂😂
گم صم سا جو اک شخص ہے دالان میں بیٹھا
اس کا بھی۔۔۔۔ کوئی حلقہِ احباب تو ہو گا!
مت مجھ سے الجھ یار، بس اتنا سا سمجھ لے
جو خود کو میسر نہیں۔۔۔۔ نایاب تو ہو گ🌏💫❤️🦋🖇️💦🥀❤️🔥
انہیں کوئی غرض نہیں اناج کے اگاؤ سے
جو لوگ پل رہے ہیں تیرے قہقہوں کے ساز پر ‼️🤍‼️
یہ زمین جنت بنانے کیلیے...!!!
میں محبت کررہی ہوں اور آپ۔۔۔؟؟؟
😶❣️°
بناوٹ اور تکلف سے ہمیں فطری عداوت ہے
کہ ہم سادہ طبیعت سادگی کو پیار کرتے ہیں🥀♥️
میں اِنتہائے محبت بتا نہیں سکتی تُجھے
تُو کم سے کم بھی مُجھے زندگی سے پیارا ہے...!!!
حالِ دل تجھ سے ، دل آزار ، کہوں ، یا نہ کہوں ؟
خوف ہے ، مانعِ اظہار ، کہوں ، یا نہ کہوں ؟
آخر انسان ہوں میں ، صبرو تحمل کب تک
سینکڑوں سُن کے بھی ، دو چار کہوں ، یا نہ کہوں؟
آپ کا حال ، جو غیروں نے کہا ہے مجھ سے
ہیں مرے کان گناہ گار ، کہوں ، یا نہ کہوں ؟
نہیں چھپتی ، نہیں چھپتی ، نہیں چھپتی الفت
سب کہے دیتے ہیں آثار ، کہوں ، یا نہ کہوں ؟
نعلین"/ ہے نام مرا ، برق طبیعت میری"
گرم اس طرح کے اشعار ، کہوں ، یا نہ کہوں ؟
😂🍷
#_________♥️🥀
جــــــان دینے میں کرُوں دیر، یہ مُمکن ہے کہاں
مُجھ تکــــــــــ آیا ہے، مِری جاں! تِرا پیغام ابھی
میری نظریں کریں کیسے تِرے چہرے کا طواف
میری آنکھوں نے تو، باندھے نہیـــں احرام ابھی
✍
تُوں نہ ھوتا تو ،کسی اور کا ھو بھی جاتا.
تیرے ھونے سے یہ امکان ،کہاں بچتا ہے
جس کے ہاتھوں سے تُوں ہاتھ چھڑا لے اپنا.
نبض چلتی بھی رہے ، انسان کہاں بچتا ہے🥀
😍😍
دسترس ترک تعلق کا سبب ٹھہری ہے
اس کو کافی نہ لگا میرا میسر ہونا !
مثال خاک کہیں پر بکھر کے دیکھتے ہیں
قرار مر کے ملے گا توچلو مر کے دیکھتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain