رنجشیں ہم سے بجا لاجِ شناسائی رکھ
تھوڑی تنقید سہی , تھوڑی پذیرائی رکھ
ہم سے بیمار کو ملتی ہے توجہ سے شفا
جلتے ماتھے پہ کبھی دستِ مسیحائی رکھ ,
💔
کس طرح ہو گا فقیروں کا گزارہ سوچے
اس سے کہنا کہ وہ اک بار دوبارہ سوچے
ایسا موقع ہو کہ بس ایک ہی بچ سکتا ہو
اور اس وقت بھی اک شخص تمہارا سوچے۔
_❤️🩹🥀
⃝
Good night 🙋
وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل
وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی
میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی
ہر کوئی دے نہیں سکتا سہارا پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی
وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پہ کیا رونا تمہیں کوئی سمجھتا ہی نہیں
مجھ سے آ کر تو کہو، میں ہوں تمہارا پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتھ تم تھے تو ہمیں راس تھا پاگل پن بھی
اب تیرے بعد کریں کیسے گزارہ پاگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور تم جب سے ہوئے تب سے ہمارے حصے
بس خسارہ ہے،خسارہ ہے،خسارہ پاگل۔۔۔۔!!!
مجھے سانس سانس گراں لگے،
یہ وجود وہم و گماں لگے
میں تلاش خود کو کہاں کروں؟
میری ذات خواب وخیال ہے۔۔۔۔!
میں گریزاں ہوں محبت سے تو سبب کچھ ہیں
ورنہ کون ہے جو چاہت کا طلبگار نہیں🖤
میں تو سراپائے محبت ہوں مگر پھر بھی
مجھے اس لفظ "محبت" کا اعتبار نہیں🖤
کندھا نہیں تو سر کو دیوار ہی ملے
اے چشمِ پُرملال کوئی حوصلہ تو ہو ۔۔۔۔۔
sm1 special 😍😚
جانے والوں سے مُجھے یار گِلہ کوئی نہیں
لوگ اچھے تھے سبھی ہاتھ، چُھڑانے والے۔
🌈
یوں تو لاحاصل رہا بہت کچھ
مگر
سر فہرست رہی کمی تیری۔۔🍂
ذرا سا بانٹ ہی ڈالو کہ دکھ بڑا ہے بہت
مجھے گلے سے لگاؤ، کہ اب بچھڑنا ہے........!!!
دیا خود سے بجها دینا
ہوا کو اور کیا دینا
کبهی اِس طور سے ہسنا
کہ دنیا کو رُلا دینا
کبهی اِس رنگ سے رونا
کہ خود پے مُسکرا دینا
میں تیری دسترس چاہوں
مجهے ایسی دعا دینا
میں تیرا برملا مجرم
مجهے کُهل کر سزا دینا
میں تیرا مُنفرد ساتهی
مجهے ہٹ کر جزا دینا
میرا سر سب سے اونچا ہے
مجهے مقتل نیا دینا
"مجهے اچها لگا "نعلین
اُسے پا کر گنوا دینا
جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے
کہ ہم سے دوست بہت بے خبر ہمارے ہوئے
کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے
اب اِک ہجومِ شکستہ دلاں ہے ساتھ اپنے
جنہیں کوئی نہ ملا ہم سفر ہمارے ہوئے
کسی نے غم تو کسی نے مزاجِ غم بخشا
سب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے
بجھا کے طاق کی شمعیں نہ دیکھ تاروں کو
اسی جنوں میں تو برباد گھر ہمارے ہوئے
وہ اعتماد کہاں سے لائیں گے مگر ہم یارو
کسی کو چھوڑ کر وہ اب اگر ہمارے ہوئے
اُسے خبر ہے کہ رُسوائیاں تو ہوں گی مگر
بڑا دلیـــــر ہے وہ شخص ، ڈٹ کے مِلتا ہے
سمجھے نہ کوئی سر سری سا تزکرہ مجھے ,
بھــــر پور ماجرہ ہوں حوالہ نہیـــں ہوں میں
منسوب چراغوں سے، طرفدار ہوا کے
تم لوگ منافق ہو ، منافق بھی بَلا کے
کیوں ضبط کی بنیاد ہلانے پہ تُلا ہے ؟
میں پھینک نہ دوں ہجر، تجھے آگ لگا کے
اک زود فراموش کی بے فیض محبت
جاؤں گی گزرتے ہوئے راوی میں بہا کے
اس وقت مجھے عمرِ رواں، درد بہت ہے
تجھ سے میں نمٹتی ہوں، ذرا دیر میں آکے
زنجیر نہیں ہوتے، تعلق، کہ جکڑ لوں
چاہو تو بچھڑ جاؤ، ابھی ہاتھ چھڑا کے
میں اپنے خدو خال ہی پہچان نہ پائی
گزرا ہے یہاں، وقت بڑی دھول اڑا کے
کرتی ہوں ترو تازہ ہری رت کے مناظر
کاغذ پہ کبھی پیڑ ، کبھی پھول بنا کے
🔥
اک شخص لگے دل میں کسی تیر سا آ کے
ہم پہلی محبت سے مکر جائیں!تو کیا ہو؟
خدا کے واسطے میرے بہت قریب رہو🖤
میں ایک شخص کو جب تک بُھلا نہیں دیتا💔۰
︎ ︎ 𓆣ᚓ-›𑁍
ہوش کا کتنا تناسب ہو ،بتادے مجھکو
اور اِس عشق میں درکار ہے وحشت کتنی؟
دیکھ یہ ہاتھ میرا اور بتا یہ ، دست شناس
رزق کتنا ہے ؟ مقدر میں محبت کتنی ؟
°
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہم
اظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے.
ترک الفت کی اذیت بھی نزاع جیسی ہے 🍁
کتنا مشکل ہے___ محبت میں گریزاں ہونا
°•❤️🖇️💦🥀🦋✨
خوابِ شِیریں نہ سہی، خوابِ پریشاں ہی سہی
دِل بہلنے کا شبِ غم کوئی ساماں ہو جائے
🙂🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain