خُوش دِلی سے , گھڑی بھر گلے لگاؤ ھمیں😍
ھمارے سارے مسائل کا حل , محبت ھے😘
😍
اب تو وصال یار سے بہتر ہے یاد یار
میں بھی کبھی فریب نظر کا شکار تھا
تو میری زندگی سے بھی کترا کے چل دیا
تجھ کو تو میری موت پہ بھی اختیار تھا..🖤
زندہ رہنے کو بھی لازم ہے سہارا کوئی
کاش مل جائے غم ہجر کا مارا کوئی
ہے تیری ذات سے مجھکو وہی نسبت جیسے
چاند کے ساتھ چمکتا ہوا ستارہ کوئی
کیسے جانو گے کہ راتوں کا تڑپنا کیا ہے
تم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیارا کوئی
ہم محبت میں بھی قائل رہے یکتائی کے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی
سوچتی ہوں کہ تیرے پہلو میں جو بیٹھا ہوگا
کیسا ہوگا وہ پری وش وہ تمہارا کوئی
کون بانٹے گا مرے ساتھ مری تنہائی
ڈھونڈ کے لا دو مجھے زیست سے ہارا کوئی
شکستِ رنگِ تمنا کو، عرضِ حال کہوں
سکوتِ لب کو تقاضاۓ صد سوال کہوں
ہزار رخ تِرے ملنے کے ہیں نہ ملنے میں
کسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
• کُچھ تُو معلوم ہو آخر تیرا معیار ہے کیا..؟؟
مُجھ سے ہر شخص یہاں تیرے سوا راضی ہے .💔😔💯
بات پَلّے باندھ ! 'بے حد رحمدِلّی' عیب ہے
جو بھی میٹھا ہو گیا دنیا اسے کھاتی رہی
ایسا حَسین شخص ہے ! گوشہ نشین شخص ہے !
سوچوں اُسے تو رو پڑوں ! دیکھوں، خدا خدا کروں !
وہ بھی نژادِ رنج ہے ! میں بھی اسیرِ شام ہوں !
وہ بھی کرے تو کیا کرے ! میں بھی کروں تو کیا کروں !
تو نے بھی خود کو مرکزِ عالم سمجھ لیا؟
لگ ہی گئی زمانے کی آخر ہوا تجھے!!
۔۔!
🚬🕴🏿🏴☠️
مجھے اچھا نہیں لگتا کسی کا منتظر رہنا. 🥀🥀
مگر وہ مَحبوب مَن ہے اسے تاخیر کا حق ہے💞💞..
_
جانے مُجھ سے کون کہتا تھا
آپ اپنا خیال تو رکھئیے
مقامِ رنج ہے اک ناپسند شخص کو ہم..!!
تمہارے بعد کہیں گے کہ ہم تمہارے ہیں..!!
-🙂🥀
خدا سے مانگ تو لوں گی میں آپ کو لیکن..!!
نبھانے والے نہیں لگ رہے ہیں آپ مجھے..!! 🥀
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے
تیرا ملنا بھی جدائی کی گھڑی ہو جیسے
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوں
راستے میں کوئی دیوار کھڑی ہو جیسے
کتنے ناداں ہیں ترے بھولنے والے کہ تجھے
یاد کرنے کے لیئے عمر پڑی ہو جیسے
مجھ کو دلداریاں نہیں بھاتی
آپ ملئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر تکَلُّف سے
ہر کسی کو اجازت نہیں ہے یہاں بیٹھنے کی🙂
میں پاس بِٹھاؤں تو چپ چاپ بیٹھا کر🖤
ہمیں لکھ کر کسی لمحے کہیں محفوظ کر لو تم
تمہاری یاد سے دیکھو نکلتے جا رہے ہیں ہم
تھوڑے سے بھی ہو سکتا ہے گزارا لیکن
میری خواہش ہے کہ مجھے وہ شخص سارا ملے✨❤
حیراں ہوں کہ یہ کون سا دستورِ وفا ہے۔۔
تو مثل رگِ جاں ہے تو کیوں مجھ سے جدا ہے
🤍
چھوڑ جانا ، رسمِ دنیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
۔
💫💫
۔
کچھ تو اوروں سے مختلف کرتے
ہوش کا کتنا تناسب ہو بتا دے مجھ کو
اور اس عشق میں درکار ھے وحشت کتنی
دیکھ یہ ہاتھ میرا اور بتا اے دشتِ شناس
رزق کتنا ھے مقدر میں اور محبت کتنی ؟۔ 💙❤️ッ🎀
_________★᭄
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain