ہم تیری قید سلاسل ....کے سبب زندہ ہیں
تیری تحویل سے جائیں گے تو مر جائیں گے
*بھول جانا اُسے .... مشکل تو نہیں .... لیکن*
*کام آسان بھی .... ہم سے .... کہاں ھوتے ہیں*
Byeee
اب لاکھ تیرے در کے دریچے کُھلے رہیں
آواز مر گئی،تو صدائیں کہاں سے دوں۔؟
شرطیں لگائی جاتی نہیں محبت میں.....
کیجیے قبول مجھے میری ہر کمی کے ساتھ...😊✨
کبھی تو آؤ ہماری رسائی کی حد میں
۔
۔
۔
کبھی کبھی تو ہمارے لیے بھی عام بنو
❤❤
وہ جو نہ آنے والا ہے نہ ، اس سے ہم کو مطلب تھا🔥
آنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہونگے 💔
#
مٹا رہی تھی مجھے طرزِ اِنتہا اُس کی
کبھی نہ کُھل سکی مُجھ پر کوئی ادا اُس کی
نہ میں نے کوئی صدا اُس کو دی ، نہ وہ لوٹا
میری اناء کے مُقابِل رہی انا اُس کی
اُسے خِراجِ محبت ادا کرُوں گی ضرور
ذرا میں یاد تو کر لُوں کـوئی وفا اُس کی
وہ چند لوگ جو میری طرف تھے ، کیا کرتے ؟
اُدھر تو ایک خُدائی تھی ہمنوا اُس کی
نجانے کِتنی محبت تھی اُس کی نفرت میں
کئی دُعاؤں سے بہتر تھی بد دُعا اُس کی
"اُسے جُدا ہوۓ برسوں گُزر گۓ "نعلین
مگر ہے نقش دِل و جاں پہ ہر ادا اُس کی-
😍
میری چیخ نے اک بھیڑ تو اکٹھی کی لیکن
میرا پکارا ہوا شخص نہیں آیا۔💔🍁🖇️
کہا بھی تھا سب چھوڑ جاتے ہیں
💔❣️تم تو ساتھ دیتے یارـــــــ
خوب جھگڑا کریں، خوب گِریہ کریں!
آئو مل جُل کے پھر اِک تماشا کریں!!
دِل نہیں لگ رہا ہے کہیں بھی مرا
اِس اذیت میں تھوڑا اضافہ کریں!!
ٹوٹنا دل کا کوئی نئی بات ہے؟
بات بھی ہو کوئی جس کا چرچا کریں!!
خالی گھر میں نہیں روکنے کو کوئی!
توڑیں پھوڑیں بھلے، شور برپا کریں!
اب جو کم پڑ گیا ہے سبھی کچھ یہاں!
کس سے کہیے کہ صاحب مداوا کریں؟
یہ جو سینے میں جلتی ہوئی آگ ہے!
آئنہ ہے میاں، اِس کو دیکھا کریں!!
کوئی اُس باغ میں کاسنی بھید ہے!
کس سے کہیے بھلا، کس سے پوچھا کریں!
آگہی کا سفر بسکہ دُشوار ہے!
جو نہیں چل رہا اُس کو چلتا کریں!
خوبیوں میں خرابی یہی ہے مری
مَیں نے کب یہ کہا! مجھ کو اچھا کریں؟
اُس کی آنکھوں میں ڈوبیں، کنارے لگیں!
ایک ہی عشق ہو اور ایسا کریں!!!❤
ہماری نیند ہے پوری نہ خواب..!!
پورے ہیں..!!
ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب..!!
پورے ہیں..!!
کہاں ہیں کیسے ہیں کیوں ہیں..!
اگر ،مگر، شاید..!!
تمہارے پاس تو سارے جواب..!!
پورے ہیں..!!
تمہارے بعد ہمیں یہ کبھی لگا...!!
ہی نہیں...!!
کہ ہم جہاں ہیں وہاں دستیاب..!!
پورے ہیں...!!ا
بہت نفرت تھی اسے بیوفاؤں سے نجانے اُسکی خود سے کیسے بنتی ہوگی🥀
بالوں میں چند پھول٬ آنکھوں میں جگنو سجانے کو٬
درکار ھےمجھےاک دستِ محبت٬ یعنی تُو❤️
قصے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یے ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسن
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے۔
✥┅═┈
ٹھیک ھے بیٹھے رھو، راہ تکو، مر جاؤ،
وعدہِ یار ھے ۔۔۔۔۔ سچا تو لگے گا تم کو
اُس کو شکوہ ہے_____مری قلتِ گویائی کا 🥀
جس نے پوچھا ہی نہیں مجھ سے کبھی , کیسے ہو؟
🖤😐
تمہارے جیسے تو ویسے بھی کم سمجھتے ہیں
ہمارے اپنے مسائل ہیں ہم سمجھتے ہیں
تو جتنے اشکوں سے "گریہ گزار" بنتا ہے
ہم اتنا رو لیں تو آنکھوں کو نم سمجھتے ہیں
اور کیا ہو گا بھلا سینے میں دِل کا مصرف؟
بس اِسی واسطے رکھا ہے کہ ؛ دُکھایا جائے!💔
مشکل نہیں کہ ڈال دوں بخشش میں دھڑکنیں
پہلے عطا کے واسطے ___ کاسہ تو لے کے آ
#
اِلزامِ تغافل ہمیں تسليم ہے لیکن🔥
بدلے ہوئے انداز تُمہارے بھی مِلے ہیں💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain