Damadam.pk
Naroo_11's posts | Damadam

Naroo_11's posts:

Naroo_11
 

الروم آیات نمبر 21
اور یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے ازواج پیدا کیے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے مابین محبت اور مہربانی پیدا کی، غور و فکر کرنے والوں کے لیے یقینا ان میں نشانیاں ہیں۔
اول تو زن و مرد کی تخلیق میں توازن روز اول سے لے کر آج تک برقرار ہے۔ نہ عورتوں کے لیے مردوں کی قلت پیش آتی ہے اور نہ مردوں کے لیے عورتوں کی قلت۔ ثانیاً اللہ تعالیٰ نے ان دونوں میں ایک دوسرے کے لیے کشش ودیعت فرمائی کہ ایک کو دوسرے سے سکون مل جائے۔ سوم یہ کہ ان دونوں میں حاکم اور محکوم کا نہیں، محبت و شفقت کا رابطہ قائم کیا۔ دونوں احترام آدمیت میں مساوی ہیں۔

Naroo_11
 

الروم آیات 20 دوبارہ زندہ کرنا
ے جان عناصر ارضی سے ایک عقل و شعور کا مالک پیدا کرنا کیا اللہ کی قدرت کاملہ کی دلیل نہیں ہے کہ وہ انسانوں کے مرنے کے بعد بھی ایسا کر سکتا ہے۔

Naroo_11
 

الروم آیات 19
اور وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔
بے جان مادے سے جاندار، حیوانات اور نباتات پیدا ہوتے ہوئے ہم روز دیکھتے ہیں۔ اس ذات کے لیے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

Naroo_11
 

الروم آیات 14
قیامت کے دن دنیا کی ساری بندشیں ٹوٹ جائیں گی، یہاں ایمان و کفر کی بنیاد پر تقسیم بندی ہو گی۔ ایمان والے جنت میں خوشحال و شاداں ہوں گے اور کفر والے عذاب میں ہوں گے۔

Naroo_11
 

الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ کا بِسۡمِ اللّٰہِ میں یکجا ذکر کرنے سے اللہ کے مقام رحمت کی تعبیر میں جامعیت آ جاتی ہے کہ الرَّحۡمٰنِ سے رحمت کی عمومیت اور وسعت: وَ رَحۡمَتِیۡ وَسِعَتۡ کُلَّ شَیۡءٍ (7: 156) " میری رحمت ہر چیزکو شامل ہے" اور الرَّحِیۡمِ سے رحم کا لازمۂ ذات ہونا مراد ہے: کَتَبَ رَبُّکُمۡ عَلٰی نَفۡسِہِ الرَّحۡمَۃَ (6: 54) "تمہارے رب نے رحمت کو اپنے اوپر لازم قرار دیا ہے" ۔ لہٰذا اس تعبیر میں عموم رحمت اور لزوم رحمت دونوں شامل ہیں۔

Naroo_11
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم
سورت فاتحہ
اس سورہ کو فاتحۃ الکتاب (کتاب کا افتتاحیہ) کہا جاتا ہے اور یہ بات مسلّم ہے کہ سورتوں کے نام توقیفی ہیں۔ یعنی ان کے نام خود رسول کریم(ص)نے بحکم خدا متعین فرمائے ہیں۔ پس معلوم ہوا کہ قرآن عہد رسالت میں ہی مدون ہو چکا تھا جس کا افتتاحیہ "سورہ فاتحہ" ہے۔
ائمہ اہل بیت علیہم السلام کا اجماع ہے کہ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ سورۂ برائت کے علاوہ قرآن کے ہر سورے کا جزو ہے۔ عہد رسالت سے مسلمانوں کی یہ سیرت رہی ہے کہ وہ سورۂ برائت کے علاوہ ہر سورے کی ابتدا میں بِسۡمِ اللّٰہِ کی تلاوت کرتے تھے۔ تمام اصحاب و تابعین کے مصاحف میں بھی بِسۡمِ اللّٰہِ درج تھی، جب کہ تابعین، قرآن میں نقطے درج کرنے سے احتراز کرتے تھے۔

Eid mubarak
N  : Eid mubarak...💖 - 
Naroo_11
 

لہذا اگر ہم 421 سے 309 منفی کریں تو طراجان کا عہد حکومت 112ء نکل آتا ہے۔ بعض مستشرقین سریانی روایت کو بنیاد بنا کر قرآنی روایت کو مطعون کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ سریانی روایت اصحاب کہف کی بیداری کے چالیس سال بعد لکھی گئی جو بیداری کے حالات کے بارے میں کسی قدر قابل اعتماد ہو سکتی ہے، لیکن ان کی ہجرت کا واقعہ کب پیش آیا؟ اس کے بارے میں سریانی روایت بالکل قابل اعتماد نہیں ہے، کیونکہ واقعہ اس روایت سے صدیوں پہلے پیش آیا تھا۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ مدت بیان کرنے کا یہ قول لوگوں کے قول کا بیان ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کا اپنا قول، کیونکہ بعد میں اللہ فرماتا ہے کہ ان سے کہدیجیے اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت سوئے۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس نے بھی یہی کہا ہے کہ یہ اللہ کا اپنا قول نہیں، لوگوں کے قول کا بیان ہے۔

Naroo_11
 

اصحاب کہف قیصر روم تھیوڈوسیس کے عہد سلطنت میں تقریباً 445ء میں بیدار ہوئے اور بقول بعضے یہ واقعہ قیصر دقیانوس کے عہد 249۔251 میں پیش آیا۔ اس طرح ان کے خواب کی مدت 197 سال بنتی ہے۔ جبکہ قرآن یہ مدت 309 سال بتاتا ہے۔ اس کے دو جواب ہیں۔ اصل تحقیق کے مطابق اصحاب کہف کا واقعہ قیصر روم طراجان کے عہد سلطنت 98۔117ء میں پیش آیا، نہ کہ قیصر دقیانوس 251ء کے عہد میں، جیساکہ بعض مسیحی راوایات میں آیا ہے اور نہ دقیانوس 305ء کے عہد میں جیسا کہ بعض دیگر مسلم و غیر مسلم روایات میں آیا ہے اور یہ بات مسلم ہے کہ اصحاب کہف قیصرتھیوڈوسیس کے عہد میں بیدار ہوئے جس کی سلطنت 408ء سے 450ء تک رہی۔

Naroo_11
 

اس کی باتیں سن کر لوگ اس غار تک پہنچ گئے اور خود بادشاہ بھی ان سے ملا۔

Naroo_11
 

جب وہ قیصر تھیوڈوسیس کے عہد میں بیدار ہوئے تو اس وقت رومی سلطنت مسیحیت اختیار کر چکی تھی۔ بیدار ہوکر آپس میں ایک دوسرے سے پوچھا ہم کتنی دیر سوئے ہوں گے؟ کسی نے کہا دن بھر۔ کسی نے کہا دن کا کچھ حصہ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو چاندی کے چند سکے دے کر کھانا لانے کے لیے شہر بھیجا۔ جب وہ شہر پہنچا تو حیرت زدہ ہو گیاک ہ ہر چیز بدلی ہوئی ہے، سب لوگ مسیحی ہو گئے ہیں اور بت پرستی کرنے والا کوئی باقی نہیں رہا۔ ایک دوکان سے روٹی خریدی، دوکاندار کو چاندی کا ایک سکہ دیا جس پر قیصر تھیوڈوسیس کی تصویر تھی تو وہ اس سے پوچھنے لگے کہ وہ دفینہ کہاں ہے جہاں سے تم یہ سکہ لائے ہو؟ کیونکہ قیصر تھیوڈوسیس کو مرے ہوئے مدت گزر چکی ہے۔ یہ سن کر وہ حیران رہ گیا اور کہا کل ہی تو میں اور میرے ساتھی اس شہر سے بھاگے تھے اور غار میں پناہ لی تھی کہ دقیانوس (تھیوڈوسی

Naroo_11
 

اصحاب کہف
رومی حکمران دقیانوس یا تھیوڈوسیس متوفی 251ء کے دور میں بت پرستی کا مذہب رائج تھا۔ وہ مسیح علیہ السلام کے پیروؤں پر سخت ظلم و ستم روا رکھتا تھا ۔ سات جوانوں نے اپنے دین کو بچانے کے لیے ہجرت کی اور راستے میں ایک کتا ان کے ساتھ ہو لیا۔ ان کی کوشش کے باوجود وہ کتا ان سے الگ نہ ہوا۔ جس شہر سے یہ ہجرت واقع ہوئی، وہ اکثر مورخین کے بقول شہر افسوس یا افسس یا اِفسس تھا جو موجودہ ترکی کے شہر ازمیر سے 20 میل کے فاصلے پر موجود تھا۔ یہ شہر ایشیائے کوچک میں بت پرستی کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ وہ ایک بڑے گہرے غار میں چھپ گئے اور کتا اس غار کے دہانے پر بیٹھ گیا۔ پیدل سفر کی وجہ سے تھک گئے تھے، فورا سو گئے۔ یہ واقعہ تقریباً 251 عیسوی کو پیش آیا اور قیصر تھیوڈوسیس کے عہد 447ء میں بیدار ہوئے۔ اس طرح اصحاب کہف کے خواب کی مدت 197 سال بنتی ہے۔

Naroo_11
 

.q2 ...chand rat mubarak
..

Naroo_11
 

آج آخری روزہ ہے کل عید کا تہوار ہے
میرے لیے کیا سوچ رکھا ہے
...

اللہ پاک فرماتے ہیں !ہم نے زمین کو پرکشش بنایا۔ اس میں ایسی دلفریب چیزیں پیدا کیں جن سے ہم انسان کی آزمائش کریں گے۔ جیساکہ دوسری جگہ فرمایا: وَنَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِح یعنی ہم تمہیں خیر و شر سے آزمائیں گے۔ کیا اس پر موجود پرکشش چیزوں سے رب کی رضا حاصل کی جاتی ہے؟ یا ان چیزوں کو اللہ کی خوشنودی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے؟
N  : اللہ پاک فرماتے ہیں !ہم نے زمین کو پرکشش بنایا۔ اس میں ایسی دلفریب چیزیں - 
Naroo_11
 

ہر اعتبار سے اس کو اپنا کہتا تھا میں
اس نے کہا کہ مجھے بھول جاو
میں نے کہا میں یہ بے وفای نہیں کر سکتا
😣

Naroo_11
 

کوی شعر ہو جاے...

بیشک.....
N  : بیشک..... - 
Naroo_11
 

jab eid ka chand nazr ay to mugy bta dhna ...

ایڈوانس...
N  : ایڈوانس... -