Damadam.pk
Nauman_Khan's posts | Damadam

Nauman_Khan's posts:

Nauman_Khan
 

میرا ہاتھ بند مُٹھی کی شکل اختیار کرتے کرتے جا پڑتا ہے کلیجے پر
"مجھے تمہاری یاد آتی ہے"

Nauman_Khan
 

آپ چل سکتے ہیں تو چلیں اجازت ہے__!!
آپکو بتا دوں میں بڑا دشوار لڑکا ہوں!!
جب بھی ملوں گا ہنس کر ملوں گا!!
اداسی پر بھی ہنس دوں، میں بڑا شکر گزار لڑکا ہوں..

Nauman_Khan
 

دل کےبارےمیں میں تفصیل بتاؤں تمہیں کیا
مختصر یہ کہ محبت کو سزا جانتا هے
مسئلہ یہ ہے کہ میں خوش ہوں اکیلا ہو کر
اس قدر خوش کہ فقط میرا خدا جانتا ھے۔

Nauman_Khan
 

تم کو چاہنے کی وجہ کچھ بھی نہیں
عشق کی فطرت ہے؛ بے وجہ ہونا

Nauman_Khan
 

اے سکُون ریز شخص !
کیسے بھی کرو مگر میرے رُوبرو آؤ میری اِس ڈھیر اُداسی کا بس تُم ہی حل ہو ..

Nauman_Khan
 

وفا سرشت میں ہوتی ہے خال و خد میں نہیں
حسین ہونا کوئی شرطِ بے وفائی نہیں

Nauman_Khan
 

کچھ چہروں پر صدیاں لکھی ہوتی ہیں
کچھ آنکھوں میں گزرے زمانے هوتے ہیں

Nauman_Khan
 

ہم ملیں گے تمہیں متروک سخن خانے میں
پھاڑ کے پھینکے ہوئے اقتباس کی مانند

Nauman_Khan
 

میں بڑھ رہا تھا محبت میں اور پھر اس نے
وہی کیا جو وہ ناخن کے ساتھ کرتی ہے

Nauman_Khan
 

میں نے ہر حال میں مخلوق کا دل رکھا ہے!!!
کوئی پاگل بھی بنائے تو بن جاتا ہوں!!!

Nauman_Khan
 

میں ہجر اور وصل دونوں مرحلوں میں ہوں..!!
بیٹھا ھے میرے پاس وہ جانے کے بعد بھی..!!

Nauman_Khan
 

کسی کو کچھ نہ بتائیں گے تیرے بارے میں
کوئی پوچھے گا تو ہم صاف مُکر جائیں گے
ہم تیری قیدِ سلاسل کے سبب زندہ ہیں
تیری تحویل سے جائیں گے تو مر جائیں گے

Nauman_Khan
 

میرے مَرنے تک مجھےجھیل لو
جب سانسوں سے یہ بدن خالی ہوجائے
جب تمہیں میری آنکھوں میں کوئی حرارت نظر نہ آئے
جب میری زباں اک ہی جگہ لڑکھڑا جائے
جسم میں دُور دُور تک کوئی خلش نہ رہے
تب میرے سینے سے اپنے کان لگائے بغیر مجھے دفنا دینا
اور ہاں! لوگ مرتے ہوؤں کے ماتھے اور ہاتھ پہ بوسہ دیتے ہیں
تم مجھے میرے دل پہ بوسہ دینا
یہ میری آخری خواہش ہے!

Nauman_Khan
 

مجھ کو شاید ہرا بھرا کر دے
تیری آواز معجزہ کر دے
🖤

Nauman_Khan
 

دشتِ وحشت میں سرابوں کی اذیت کے سِوا
اِک محبت تھی مرے پاس رہی وہ بھی نہیں.

Nauman_Khan
 

اسے معلوم ہے دنیا کی ہمدردی میں دھوکے ہیں
وہ سوگ میں بھی ہو تو بن ٹھن کر نکلتی ہے

Nauman_Khan
 

لکھ کے دیتا ہوں تمہیں رد انا کا تعویذ
پھر بھی ضد پہ وہ اَڑ جائے ، تو پیسے واپس!
میں نے کاٹا ہے میاں پچس برس کا چلہ
وہ تیرے پاؤں نہ پڑ جائے،تو پیسے واپس!

Nauman_Khan
 

ہمارے جیسوں کیلئے کسی نے قبر پر تازہ پھول نہیں آ کر رکھنے اور نہ ہی ہماری جبینیں کسی کے بوسہ کیلئے بنی ہیں۔
ہم بوجھ ہیں، فقط بوجھ ہیں۔
ہم جیسوں کیلئے کوئی آنکھیں منتظر نہیں ہیں۔
ہم جیسوں کیلئے کوئی بھی بار بار گھڑی نہیں دیکھتا۔۔۔

Nauman_Khan
 

ﺗﺼﻮﯾﺮﯾﮟ ﺑﻨﺎﺅﮞ ﮔﺎ ، ﺳﺨﻦ ﮐﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﺍﮮ ھﺠﺮ !! تیرے ﻭﺻﻞ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺗﻮ ﺭھﻨﺎ ھﮯ ، ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻃﻮﺭ
ﺑﭽﮭﮍﮮ ھُﻮﺋﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺰﺍ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﭨُﻮﭨﯽ ھُﻮﺋﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ، ﺳﺐ ﺯﺧﻢ ھﺮﮮ ھﯿﮟ
ﺍﮮ ﻋﺸﻖ ﺯﺩﮦ !! ﻣﯿﮟ تیرﯼ ﻏﻢ ﺧﻮﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﯾﮩﯽ ھﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ کچھ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮐﮩﻮﮞ ﺩﻭﺳﺖ
ﮐﺮﻧﯽ ھﯽ ﭘﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ، ﭘﮭﺮ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﮐﮩﮧ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ , ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ھﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ
ﺍﮎ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ، ﺩﻝ ﺁﺯﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ
ﺳﭻ ﯾﮧ ھﮯ , ﮐﮧ ﭘﮍﺗﺎ ھﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﮐﺴﯽ ﭘﻞ
ﮔﺮ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ ، ﺗﻮ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ ______!!!

Nauman_Khan
 

Us De Yadoona Afsaane Khkaari ❤️🖤