کوئی محسوس تک نہیں کرتا
،
بانٹنا کس نے ہے ہمارا دُکھ
تمہارا تو پتہ نہیں مگر میرا دِل بُہت ترستا ہے تُم سے بات کرنے کو
زہر ماحول کا مجھ میں اس قدر بھر گیا
سانپ نے کاٹا مجھے اور کاٹتے ہی مر گیا
اور کبھی کبھی ٹھوکریں اچھی ہوتی ہیں - ایک تو راستے کی رُکاوٹوں کا پتا لگ جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر سنبھالنے والے اور چھوڑنے والے ہاتھوں کا پتا چل جاتا ہے
میرا دل ڈھونڈتا ہے تمہیں
میری دھڑکن کا مسئلہ ہو تم .
تمہارے بعد کوئی لازمی نہیں مجھ کو
تمہارے بعد کسی کو بھی چھوڑ سکتا ہوں
تجھے تو یُوں بھی بیٹھا لیں گے لوگ آنکھوں پر
حسین شخص ! تجھے میری کہاں ضرورت ہے
پہلی دو چار راتیں مُشکل تھیں ،
اب تو خُوب بنتی ہے سِتاروں سے
تم نہیں سمجھو گے!!
چاند کا دکھ...
کہ جب وہ،
گھٹنے لگتا ہے___
تو کیسے ماند پڑ جاتا ہے۔۔۔
تم نہیں سمجھو گے!!
ادھورے خواب کا دکھ...
کہ جب____
عین تکمیل پہ آنکھ کھل جائے۔۔۔
خیر۔۔۔تم کیا سمجھو گے!!
ان باتوں کو۔۔۔
تم نے نہیں جھیلا ناں،،
ادھوری ذات کا دکھ__
ہم تیرے بعد بھی سوچیں گے تیرے بارے میں
اتنا سوچیں گے کہ کوئی راہ نکل آئے گی
حوصلہ دے کر چھور دیا جاتاہے۔۔
رونے والوں سے حقیقت نہیں پوچھی جاتی
اگر تُمہیں لگتا ہے کہ تُم کِسی کے لیے بہت اِمپورٹینٹ ہو تو میری مانو اپنے چہرے پر ایک زور سے تھپڑ مارو اور ہوش میں آجاؤ...
اِس سے پہلے کہ کوئی تھپڑ لگائے ۔۔۔ اور پھر وہ تھپڑ زندگی بھر کا رونا بن جائے
.جس کی سانس پہ تحریر تھی حیات میری
اسی کا حکم ہے اب رابطہ نہیں کرنا __
کتنے چہرے ہیں نئے آنکھ میں آتے جاتے
ہائے جاتی ہی نہیں شکل پرانی دل سے
اقرارِ مُدّعا پہ ٹھٹکتے ہوئے سے ہونٹ
آنکھوں پہ کھنچ رہا تھا حیا کا نقاب سا
اُس کو بھی اَن کہی کے سمجھنے میں دیر تھی
کہنے میں کچھ مجھے بھی اَبھی تھا حجاب سا
کَنگن، کلائی، چُوڑی یا پائل پہ بات کر..!!
اے خُوشنما تو حُسن کے سارے فضائل پہ بات کر..!!
میرے ساتھ بیٹھ چائے کی ایک نشِست رَکھ..!!
آ پھر ان دلفریب و مَرمَریِں دلائل پہ بات کر..!!
مجھ کو حصول علم میں کچھ وقت لگ گیا
محبت اس لئے اپنی معیاد کھو گئی
کم بخت زر بھی دیر سے آیا ہمارے گھر
خیر اب تو وہ صاحب اولاد ہو گئی
یا رب..!
میں جس بات کو لیکر بہت پریشا ن ہوں..
اس میں میرے لئے آسانیاں پیدا فرما..
دشتِ وحشت میں سرابوں کی اذیت کے سِوا
اِک محبت تھی مرے پاس رہی وہ بھی نہیں.
یہ تغیر بھی کسی ہجر کا محتاج رہا
قہقہہ کھود کے دیکھا تو اداسی نکلی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain