ہم ان کو کچھ نہیں سمجھتے
جو خود کو بہت کچھ سمجھتے ہیں
پہلی دو چار راتیں مشکل تھیں!
اب ستاروں سے خوب بنتی ہے..!
تم نیلی سیاھی کے نیچے ایک الہامی آواز ھو__
جو رقص کرے تو محبت کے بدن میں ارتعاش پیدا ھو،
تمہاری آواز کے سروں سے
محبت کی شوخ اور چنچل ھوائیں
دل کی بستی میں وفا کی برسات کرتی ھیں___
اور تمہاری آنکھوں کے نور سے
زندگی شاداب اور پرنور ھے،،
تم محبت ھو،
محبت ھو__
اور بس محبت ھو__!!!
محبت کتنی خوفناک چیز ہوتی ہے۔ تم ایک اجنبی کو اپنا مالک بنا کر تمام تر طاقت اس کے ہاتھ میں دے دیتے ہو۔ دکھ دینے کی، خوشی دینے کی، اداس کرنے کی طاقت...
الفاظ کیا کر سکتے ہیں...
قائل، مائل، گھائل اور بس...
سیانے کہتے ہیں
ہر دروازے پہ مِنت اور مَنت نہیں چلتی!!
کچھ در بڑے مست ہوتے ہیں!!
مرضی سے کُھلتے ہیں!!
بس اُس در پہ اپنے نام کی عرضی لگا کے آ جاؤ
دَر والے کی نظر پڑی تو پُکار لے گا!!
مَن چاہا تو عنایت بھی کر دیگا
پڑے نہ رہنا!!
خود کو بھکاری نہ بنانا!!
بھیک سے پیٹ پلتا ہے دل نہیں
ہم اور ہمارے ساتھ یہ باقی کی کائنات!
تُو تو چلا گیا ترے بے چین رہ گئے
محسوس کیجیئے_____ جذبات کو۔۔۔
آپ کی واہ سے متاثر نہیں ہوں میں۔۔۔
معلوم بھی ھے کہ یہ ممکن نہیں مگر!!!
نجانے پھر بھی اک آس سی رھتی ھے کہ تم یاد کروگے!!!
بہار تیری توجہ کا نام ہے جاناں۔۔۔
🖤❤️
کیا تماشا ہو کہ خاموش کھڑی ہو دنیا۔۔۔
میں چلوں حشر میں کہتے ہوئے جاناں جاناں۔۔۔
کوئی رکھ کے,
بھول گیا ہے مجھے...!!
وہ ستا کر مجھے کہتے ہیں کہ غم ہوتا ہے
یہ ستم اور بھی بالائے ستم ہوتا ہے
چارہ گر میں تری خاطر سے کہے دیتا ہوں
درد ہوتا ہے مگر پہلے سے کم ہوتا ہے۔
میں جانتا ہوں میں اپنے ساتھ برا
کر رہا ہوں
یقین کر میرے بس میں ہوتا میں بچا لیتا خودکو
بہشت چھن گئی پھر بھی سزا نا ختم ہوئی
ہم اب بھی دانہِ گندم کے احتساب میں ہیں
ہم تو اب ہیں ہی مگر کاش ہمارے جیسے
در بدر ہونے سے پہلے ہی سنبھالے جائیں
ہمیں ملال کا موقع دیا گیا ورنہ
ترے گلے نہ لگے ہوتے مر گئے ہوتے
ہر اذیت کی ایک معینہ مدت ہوتی ہے جس کے گزر جانے کے بعد نہ تو درد کی شدت پہلے جیسی رہتی ہے اور نہ ہی اسے سہنے والا انسان پہلے جیسا رہتا ہے...
چلو اچھا ہوا کہ ______ دھند پڑنے لگی...
بہت دور تک ڈھونڈتی تھی نگاہیں اس کو…… ..
کائنات کو ایسے لمحوں میں رک جانا چاہیے جب میں تمہارے ساتھ محوِگفتگو ہوں اور تم میرے ساتھ دل آویز ہو...
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain