ہمیں نصیب کے چکر میں ڈال کر اُس نے ، کِسی کے بخت سنوارے ہیں اپنے ہاتھوں سے! ۔
مجھے رہنا ہے ابھی دشتِ محبت میں مزید
آپ چاہیں تو مجھے چھوڑ کے جا سکتے ہیں
عشق ہمیشہ مرد کو مجنوں کردیتا ہے
عورت تو اچھے سے بہتر کی تلاش میں ہوتی ہے
،آپ ہیں کہ جانے کو کھڑے ہیں
دل ھے کہ بیٹھا جا رہا ھے
جون ایلیاء
پہلے فرق پڑتا تھا
اب اثر بھی نہیں ہوتا
میں تیرے چھوڑ کے جانے سے مروں گا
حد ہے
تیرے جیسے تو میں پینسل سے بنا لیتا ہوں
آ بسا تھا وہ میری آنکھوں میں
آنسوؤں سے تھی آستیں آباد
یوں بھی ھوتا ھے عشق میں شاید
میں کہیں خاک تُو کہیں آباد
گفتگو اُن سے روز ہوتی ہے۔۔
مدتوں سامنا نہیں ہوتا۔۔
میں، یہ، وہ، اگر مگر کیا لگا رکھا ہے
یہ بتا مجھے گھر پہ کیا بتا رکھا ہے ۔۔۔؟؟
اور میرے سوا یہ کون اتنا خاص ہے؟
جس کے نام کے آگے دل لگا رکھا ہے ۔۔۔!!
اب وہ مُجھے نہیں کہتا کہ ؛ لوٹ کر آ ،
اب وہ کِسی اور کی بانہوں میں سُکون پاتا ہے! ۔
چاند ڈوبا ہے کہیں کرب زدہ ہچکی میں
رات بیٹھی ہے کوئی درد کا مارا لے کر
محبت رہی چار دن زندگی میں
رہا چار دن کا اثر زندگی بھر
کسی نے ساتھ نبھانے سے معذرت کر لی
کسی نے دے دیے نقشے مجھے نئے سفر کے
دشتِ تنہائی میں جب حدِ نظر وحشت ہو
تیرے بخشے ہوئے ہر غم کو دعا دیتے ہیں.
اور پتہ ہے لوگوں کا دل ہم سے کیوں بھر جاتا ہے؟؟
کیونکہ ہم اُنکو مسلسل میسر ہوتے ہیں__
اور پھر دورِ حاضر میں احتیاط بہتر ہے اعتبار کرنے سے
مرشد دعا کریں تسکین قلب ہو
مرشد بچھڑنے والا بھولتا نہیں
چل آ اک ایسی " نظم "کہوں
جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے
میں" آ " لکھوں تُو آ جائے
میں"بیٹھ"لکھوں تُو آ بیٹھے
میرے"شانے"پر سر رکھے تُو
میں"نیند"کہوں تُو سو جائے
میں کاغذ پر تیرے"ہونٹ"لکھوں
تیرے" ہونٹوں" پر مسکان آئے
میں" دل " لکھوں تُو دل تھامے
میں" گم " لکھوں تُو کھو جائے
ابھی"ع" لکھوں تُو سوچے مجھے
پھر "ش"لکھوں تیری نیند اُڑے
جب"ق" لکھوں تُجھے کچھ کچھ ہو
میں"عشق" لکھوں تُجھے ہو جائے
تم واحد شخص ہو
جس کے سامنے
میرا دل جھک جاتا ھے!
خاموش ھو جاتا ھے!
موم ھو جاتا ھے!
کیونکہ
مجھے تم سے
محبّت ھے ۔۔۔!
جب سے تُو نے ہلکی ہلکی باتیں کیں
یار طبیعت بھاری بھاری رہتی ہـے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain