جب سہنے کی لت لگ جائے ، تو کُچھ کہنے کی چاہ نہیں رہتی! ۔
قربت سے نا شناس رہے کچھ نہیں بنا
خوش رنگ خوش لباس رہے کچھ نہیں بنا
ہونٹوں نے خود پہ پیاس کے پہرے بٹھالئے
دریا کے آس پاس رہے، کچھ نہیں بنا
اب قہقہوں کے ساتھ کریں گے علاجِ عشق
ہم مدتوں اداس رہے، کچھ نہیں بنا
جس روز بے ادب ہوئے، مشہور ہوگئے
جب تک سخن شناس رہے، کچھ نہیں بنا
اس شخص کے مزاج کی تلخی نہیں گئی
ہم محوِ التماس رہے، کچھ نہیں بنا
پھر ایک روز ترکِ محبت پہ خوش ہوئے
کچھ دن تو بدحواس رہے، کچھ نہیں بنا
Jumma Mubarik ❤️
چند اِحباب ، مسیحائی کا وعدہ کر کے
زَخم کو کھود کے ، بارُود سا بھر دیتے ہیں
نیند کی گولیاں لے لیتے ہیں ورنہ! ہم لوگ..!!
رات کے پِچھلے پہر سانس نہیں لے سکتے..!!
تمہارے بعد کا سفر رائیگاں لگا مجھ کو
اداسی ہِجر میں منہ، نوچتے ہوئے گزری
کسی کے پاس میسر تھے یار پورے تم
کسی کی شام٬ تمہیں سوچتے ہوئے گزری
میں صرف اسکا زمہ دار ہوں جو میں نے کہا۔۔۔
اسکا نہیں جو آپ نے سمجھا ۔۔۔
تُم چلے آٶ کہانی میں مسیحا کی طرح
تُم کو آتا ہے مُصیبت میں دِلاسے کا ہُنر
پھٹتا ہے جگر دیکھ کے قاصد کی مصیبت
پوچھو تو یہ کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
روحِ من
کیا تم جانتے ہو ؟
لوگ ترستے ہیں ایسی محبت کو
جو میں تم سے کرتا ہوں
سناٹا روح میں یوں اُترا ہے کہ
اب تسلیوں کی طلب نہیں رہی!!!
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیں
چاند راتوں کو چیختا ہے بہت
کیسے ہوتے ہیں بچھڑنے والے
ہم یہ سوچیں بھی تو ڈر جاتے ہیں
-ہــم کســی کــے لیــے ہمیــشہ خـاص نہیــں رہتــے-💔
ایک شخص سکون جیسا-
❤️🔥
ہر وہ چیز متوجہ ہو جو میں نے کبھی کھوئی ہے
"مجھے آزاد کرنے کے لئے تمہارا شکر گزار ہوں"
فرست ملے بھی تو اب ہم ،
کسی سے بات نہیں کرتے
ہم روئيوں سے___،، واقف لوگ
اہم ہونے کا___،، وہم نہیں پالتے
مجھے دیکھو گے بھیڑ میں تو پہچان جاو گے
خُوش مزاج سا چہرہ بہت اُداس سی آنکھیں
ہم تو اب ہیں ہی مگر کاش ہمارے جیسے
در بدر ہونے سے پہلے ہی سنبھالے جائیں..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain