پھر یہ سوچ کے دل کو تسلی دے دی ہم نے
میں تیرے ساتھ بھی ہوتا تو کہاں ججتا
کتنی__ ازیت ہوتی ہے نہ یہ دیکھ کر جب ہمارے من چاہے شخص کے ساتھ دیکھے گئے ہمارے خواب کوئی اور پورے کر رہا ہو_
پہلے بڑی رغبت تھی تیرے نام سے مجھ کو
اب سن کے تیرا نام۔۔۔ میں کچھ سوچ رہا ہوں !!!
تُو میرے درد کی تضحیک نہیں کر سکتا
چھوڑ دے زخم اگر ٹھیک نہیں کر سکتا
دیکھ میں جبری محبت کا نہیں ہوں قائل
سو تجھے کھینچ کر نزدیک نہیں کر سکتا
لکھ کے دیتا ہوں تمہیں ردِ انا کا تعویز
پھر بھی ضد پہ وہ اڑ جائے تو پیسے واپس
میں نے کاٹا ہے میاں کئی برس کا چلہ
وہ تیرے پاؤں نہ پڑ جائے تو پیسے واپس
روح میں شامل ھے فقط نس نس میں نہیں
وہ ایک شخص جو میری دسترس میں نہیں
حل یہی ھے جناب کہ بھول جائیں اسے ۔۔۔۔
بس اک یہی بات میرے بس میں نہیں ۔۔۔۔۔!!
ضبط کر اے دلِ مجرُوح کہ اِس دُنیا میں
کون سا دل ہدفِ گردشِ ایّام نہیں
غمِ محبوب و غمِ دہر و غمِ جاں کی قسم
ایسے غم بھی ہیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں
بھیج دیتا ہوں مگــــــر پہلے بتا دوں تجھ کو
مجھ سے ملتا نہیں کوئی میری تصویر کے بعد
جھیل سی آنکھ! کو دریاؤں کا دھارا کر کے!
خوش ہے وہ شخص! یہ نقصان ہمارا کر کے
اس کو لگتا ہے کہ آسان ہے بچھڑنا مجھ سے
کیا وہ جی لے گا میرا ہجر گوارا کر کے۔۔۔؟؟؟
دکھ، اداسی، یہ گُھٹن اور یہ خالی دامن...
کیا ملا مجھ کو تیرے ساتھ گزارا کر کے۔؟؟
آ کہ مل بیٹھ کے جینے کا ہنر سیکھتے ہیں
زندگی یوں نہ گزر مجھ سے کنارہ کر کے!!!!
وہ کسی طاق پہ رکھی ہوی مہنگی گڑیا
میں اسے دور سے تکتا ہوا مفلس کوئی
ہم کہ مامور ہیں ہر شخص کی دلجوئی پر
ہم کسے جا کے سناٸیں جو ہمارا دکھ ہے
تم کہ دنیا کی نظر میں مرے چارہ گر ہو
میں تمہیں کیسے کہوں مجھ کو تمہارا دکھ ہے
ہے کوئی اور مرے بعد تری دنیا میں
مری دنیا میں ترے بعد دوبارہ دکھ ہے
اُن کی ہر بات پر "بجا" بولے
دل بھی ذہنی غلام ہو جیسے!
رابطے میں ہیں کچھ حسینائیں
جو اداسی میں کال کرتی ہیں
پھر اس کے بعد تو حیرت ھی مر گئی جیسے
تمھارا جانا........ اذیت کی آخری حد تھا
بات تو یہ ہے، ہمارے جیسے لوگ
کبھی جو چھاؤں میں بیٹھے تو پیڑ سوکھ گئے
کوئی اگر مفت بھی دے تو مت لینا..!!
دل ابھی اور بھی سستے ہوں گے..!!
تَمّنا رُخصَت ، دَفن اُمیدیں ،
بـے رَنگ سَوچِیں تِیرا تَصّور۔
ایک خلقت تھی مجاور اس کی
میں کہاں اس کی زیارت کرتا
اور پھر ہر شخص ویسا نہیں ہوتا جیسا ہم سوچ لیتے ہیں
یہ تو محبت ہے تجھ سے ورنہ ہم تو یوں ہی
توڑ کر پھینک جاتے ہیں غرور تیرے جیسوں کا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain