Damadam.pk
NavEed_MalLik's posts | Damadam

NavEed_MalLik's posts:

NavEed_MalLik
 

زنانہ آئی ڈی والو…
توہاڈا بیڑا غرق ہو…
وچارے ٹھرکیوں کی فیلینگز توڑ دیتے ہو… 😒😒😒🤧🤕

NavEed_MalLik
 

🙈,?Oyyyyy,,؟؟رک رک رک مجھے ،، کیوٹ ،،بول کے ،،جاؤ
Na bolny waly ka mobile 📲 tot jy 😂😂

NavEed_MalLik
 

جنرل نالج
وہ کونسا ملک ہے جہاں 15 لاکھ تنخواہ لینے والوں کو پیٹرول فری اور 700 دیہاڑی کمانے والوں کو 237 روپے لٹر ملتا ہے. 😹😹😹😹

NavEed_MalLik
 

جنت کی دو بڑی نعمتیں:
ایک اللّٰہ کا دیدار دوسرا حضرت محمد کی سفارش
یا اللّٰہ! ہمیں دونوں نعمتیں 🌹نصیب فرما۔🥀💐 Suhb bakhair

NavEed_MalLik
 

💕دل میں پھر آج تیری یاد کا موسم آیا💕
💞جب بھی ساون کوٸی برسا مجھے محسوس ھوا💕
💕عشق کے دریا میں تو مجھ کو بھگونے آیا💕

NavEed_MalLik
 

نفرتوں کے جہان میں ہم کو پیار کی بستیاں بسانی ہیں
دور رہنا کوئی کمال نہیں پاس آؤ تو کوئی بات بنے
رنگ اور نسل ذات اور مذہب جو بھی ہے آدمی سے کمتر ہے
اس حقیقت کو تم بھی میری طرح مان جاؤ تو کوئی بات بنے
زندگی بھیک میں نہیں ملتی زندگی بڑھ کے چھینی جاتی ہے
اپنا حق سنگ دل زمانے سے چھین پاؤ تو کوئی بات بنے
پونچھ کر اشک اپنی آنکھوں سے مسکراؤ تو کوئی بات بنے
سر جھکانے سے کچھ نہیں ہوتا سر اٹھاؤ تو کوئی بات بنے

NavEed_MalLik
 

دور رہ کر نہ کرو بات قریب آ جاؤ
یاد رہ جائے گی یہ رات قریب آ جاؤ
ایک مدت سے تمنا تھی تمہیں چھونے کی
آج بس میں نہیں جذبات قریب آ جاؤ
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلے
جان لے لے گی یہ برسات قریب آ جاؤ
اس قدر ہم سے جھجکنے کی ضرورت کیا ہے
زندگی بھر کا ہے اب ساتھ قریب آ جاؤ

NavEed_MalLik
 

🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰ایک نہیں کتنی نسلوں کا مستقبل قربان ہوا🇵🇰
🌹لاالہ الااللہ پر _______قائم پاکستان ہوا💗
🇵🇰🇵🇰
🇵🇰پاکســــتان زنــدہ بـاد🇵🇰
🌿🥀🕊
😍ہم زندہ قوم ہیں__پائندہ قوم ہیں..🇵🇰
🌹ہم سب کی ہے پہچان..🇵🇰
#__ہمارا_پاکستان __🇵🇰
🔥14 𝑨𝒖𝒈𝒖𝒔𝒕🔥
❣️𝒊𝒏 𝒂𝒅𝒗𝒂𝒏𝒄𝒆 ❣️
♥️..𝑯𝒂𝒑𝒑𝒚 𝒊𝒏𝒅𝒆𝒑𝒆𝒏𝒅𝒆𝒏𝒄𝒆 𝒅𝒂𝒚..♥️

NavEed_MalLik
 

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں
برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو

NavEed_MalLik
 

اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا
آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا

NavEed_MalLik
 

صدیوں سے انسان یہ سنتا آیا ہے
دکھ کی دھوپ کے آگے سکھ کا سایا ہے
ہم کو ان سستی خوشیوں کا لوبھ نہ دو
ہم نے سوچ سمجھ کر غم اپنایا ہے
پیدائش کے دن سے موت کی زد میں ہیں
اس مقتل میں کون ہمیں لے آیا ہے
جھوٹ تو قاتل ٹھہرا اس کا کیا رونا
سچ نے بھی انساں کا خوں بہایا ہے

NavEed_MalLik
 

شاید تمہارے آنے سے یہ بھید کھل سکے
حیران ہیں کہ آج نئی بات کیا کریں
سانسوں میں گھل رہی ہے کسی سانس کی مہک
دامن کو چھو رہا ہے کوئی ہات کیا کریں
پیڑوں کے بازوؤں میں مہکتی ہے چاندنی
بے چین ہو رہے ہیں خیالات کیا کریں
اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں
جاگے ہیں کچھ عجیب سے جذبات کیا کریں

NavEed_MalLik
 

اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروں
کچھ سمجھ میں نہیں آتا تجھے کیا پیش کروں
تیرے ملنے کی خوشی میں کوئی نغمہ چھیڑوں
یا ترے درد جدائی کا گلا پیش کروں
میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی تو
کون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں
جو ترے دل کو لبھائے وہ ادا مجھ میں نہیں
کیوں نہ تجھ کو کوئی تیری ہی ادا پیش کروں

NavEed_MalLik
 

آنکھیں نہ جھکیں تیری کسی غیر کے آگے
دنیا میں بڑی چیز مری جان! ہیں آنکھیں
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتی
انسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
آنکھیں ہی ملاتی ہیں زمانے میں دلوں کو
انجان ہیں ہم تم اگر انجان ہیں آنکھیں
آنکھوں سے بڑی کوئی ترازو نہیں ہوتی
تلتا ہے بشر جس میں وہ میزان ہیں آنکھیں
ہر طرح کے جذبات کا اعلان ہیں آنکھیں
شبنم کبھی شعلہ کبھی طوفان ہیں آنکھیں

NavEed_MalLik
 

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں
برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہے
بڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو

NavEed_MalLik
 

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گا
اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں
میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا

NavEed_MalLik
 

خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں
ایک پرانا خط کھولا انجانے میں
شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں
چاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں
رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگے
دھوپ انڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں
جانے کس کا ذکر ہے اس افسانے میں
درد مزے لیتا ہے جو دہرانے میں
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے
کس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
ہم اس موڑ سے اٹھ کر اگلے موڑ چلے
ان کو شاید عمر لگے گی آنے میں

NavEed_MalLik
 

💞آٶ کسی شب مجھے ٹوٹ کے بکھرتا دیکھو💞
💞 میری روح میں زہر جداٸی کا اترتا دیکھو💞
💞 کس کس ادا سے مانگا ہے تمہیں رب سے 💞
💞 آٶ کبھی مجھے یوں تنہاں سسکتا دیکھو 💞
💞 تیری تلاش میں ہم نے خود کو کھو دیا ہے💞
💞مت آٶ سامنے مگر بس مجھے تڑپتا دیکھو💞

NavEed_MalLik
 

کیا کہا کسی حسین بدن پر تُو آمادہ نہیں ہوتا
جانے دے یار اتنا بھی کوئی سادہ نہیں ہوتا
پگھل جاتی ہے قرب کی حدت سے پارسائی اکثر
وہ بھی بہک جاتا ہے جس کا ارادہ نہیں ہوتا💕

NavEed_MalLik
 

ﺟﺐ ﭼﺎﮨﺎ ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ ﭘﮩﻨﯿﮟ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﭼﺎﮨﺎ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ،
ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻧﮓ ﮐﺎ ﺟﻮﮌﺍ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ..