Damadam.pk
Nena.Khan's posts | Damadam

Nena.Khan's posts:

Nena.Khan
 

بے داد و جور و لطف و ترحم سے کیا غرض
تم کو غرض نہیں، تو ہمیں تم سے کیا غرض
کیوں ہم شبِ فراق میں تارے گنا کریں
ہم کو شمارِ اختر و انجم سے کیا غرض
کوئی ہنسا کرے، تو بلا سے ہنسا کرے
کیوں دل جلائیں، برقِ تبسم سے کیا غرض

Nena.Khan
 

نا تجھ سے دور جانا منظور تھا
نا تیری بانہوں میں رہنا منظور تھا
یہ دل بھی اب سمجھ چکا تھا
میں تیری بھول تھی تو میری بھول تھا
ان آنکھوں کا قصور تھا
یہ دل تو بس مجبور تھا

Nena.Khan
 

وہ جو نہ آنے والا ہے ناں
اس سے ہم کو مطلب تھا
آنے والوں سے کیا مطلب
آتے ہیں آتے ہوں گے
😕

Nena.Khan
 

چھوڑ جانے کو مری راہ میں آتا کیوں ہے
آ ہی جاتا ھے تو پھر چھوڑ کے جاتا کیوں ھے
آسرا اجنبی دیوار بھی دے دیتی ھے
یار شانے سے مرا ہاتھ ہٹاتا کیوں ھے

Nena.Khan
 

تمہارا اپنا وہ ہے جو کسی اور
کے لیے تمہیں نظر انداز نہ کرے۔

Nena.Khan
 

علم اور عمل کے درمیان فاصلہ
جتنا کم ہو گا فائدہ اتنا ہی زیادہ ہو گا۔

Nena.Khan
 

ایماں کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہنا
کفرکے ساتھ محل میں رہنے سے بہترہے۔

Nena.Khan
 

کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے ، بس انسان وقت کے
ساتھ ان کو چھپانے کا سلیقہ سیکھ جاتا ہے ۔

Nena.Khan
 

دل کو تیری چا ہت پے بھروسہ بھی بہت ہے
اور تم سے بچھڑ جا نے کا ڈر بھی نہیں جا تا

Nena.Khan
 

: نصیحتیں ہمیں کرتے ہیں ترکِ اُلفت کی
یہ خیر خواہ ہمارے کدھر سے آنکلے
😒

Nena.Khan
 

دنیا میں کبھی کسی اچھے انسان کو تلاش مت کرناخود اچھے
بن جاناہوسکتاہے آپکے اس کام سے کسی اور کی تلاش ختم ہوجائے۔

Nena.Khan
 

جو ملا وہ بہتر ین ملا جونہیں
ملا اس میں بہتری تھی۔

Nena.Khan
 

غصے کے وقت تھو ڑا رُک جا ئیں
غلطی کے وقت تھو ڑا جُھک جائیں

Nena.Khan
 

جب آپ کی ناراضگی کی فکر نہ رہے تو سمجھ لیں
رشتہ ختم اور مجبوری شروع

Nena.Khan
 

ابھی ضد نہ کر، دل بے خبر
کہ پس ہجوم ستم گراں !
ابھی کون تجھ سے وفا کرے؟
ابھی کس کو فرصتیں اس قدر
کہ سمیٹ کر تیری کرچیاں
تیرے حق میں خدا سے دعا کرے !

Nena.Khan
 

وہ خیال تھا کوئی دھنک نما ،
یا کوئی عکس تھا میرے روبرو!!!
جو مجھے ہر طرف سے تم لگے ،
وہ تم ہی تھے یا کوئی ہو بہو!!!

Nena.Khan
 

ان چاہتوں کے رنگوں میں
ہر رنگ میرا تم سے تم تک ہے
میرا جنوں کبھی سمجھو تو سہی
زندگی کا ہر لمحہ تم سے تم تک ہے۔۔۔

Nena.Khan
 

یوں نہ مل مجھ سے خفا ھو جیسے
ساتھ چل موج صبا ھو جیسے
لوگ یوں دیکھ کے ھنس دیتے ھیں
تو مجھے بھول گیا ھو جیسے
عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ چھپ مجھ سے خدا ھو جیسے
موت آئ بھی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ھو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ھو
تم کو کچھ بھی نہ پتہ ھو جیسے
زندگی بیت رہی ھے دانش
ایک بے جرم سزا ھو جیسے

Nena.Khan
 

وہ لوگ آ پ کی قیمت کبھی نہیں سمجھ سکتے
جن لو گوں کے لئے آ پ ہمیشہ د ستیا ب رہتے ہیں

Nena.Khan
 

تعلقات تب تک زندہ سلامت رہتے ہیں
جب تک آ پ تو قعات پر پو را اُتر تے ہیں۔