کانٹوں میں گزار دیتا ہے گلاب اپنی زندگی
کون کہتا ہے کہ پهولوں کی زندگی میں کوئی غم نہیں ہوتا
💘💘
ہـم تب اللّٰه سـے رجُوع کر تے ہیـں ۔
جب دُنیا ہمیـں رَد کر چُکی ہـوتـی ہــے
تمـام دروازوں سـے دُھتکار ے جانے کے بعـد ہم رب کــے دَر پــر دستــک دیتــے ہیــں.🍁

ﺑﻌﺾ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﭼﺒﮭﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﻻﮐﮫ ﺟﺘﻦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻧﮑﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﮯ۔۔۔
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ۔۔۔۔۔ ﺑﺲ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭨﯿﺴﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺩﻻﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ "ﮨﯿﮟ" ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺣﺎﻝ ﮐﺌﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ۔۔۔۔
-" ﻣﯿﺮﯼ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ...🌚
ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺣﻖ ﺟﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﮯ...🔥
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮨﺮ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﺍن کے ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ...💔
ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺪﺭ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﻮ ﺩﯼ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﻋﯿﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﮭﮯ...🌚
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺦ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ...🔥
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﻨﺎ ﺳﯿﮑﮭﺎ ﮨﯽ نہیں...✌
ﮨﺎﮞ ﻣﮕﺮ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ جن کے ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺮ ﻭﮦ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎہا...🔥
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﺮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻗﺪﺭ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺍﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ...🌚
ﺍﻭﺭ ﺟﯿﺴﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ اہم ﮨﻮﺗﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻋﺎﻡ ﮐﺮ ﺩیا.
کہتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ لوگ بدلتے دکھائی دیتے ہیں مگر حقیقت میں وہ بے نقاب ہوتے ہیں – اور ان کی اصلیت کا پتہ لگتا ہے



اور پتا ہے رب کی خوبصورت صفت کیا ہے؟؟
جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پہ جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتا پھٹکار نہیں دیتا پچھلی توبہ نہیں یاد کرواتا بھگا نہیں دیتا وہ تو دل دیکھتا ہے نیتوں کو پڑھتا ہے ندامت کو دیکھتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے دل میں سکون اتارتا ہے اور معاف کر دیتا ہے ❤
لوگوں کو اپنی محرومیاں بتانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے
لوگ" کچھ سیکنڈ کے لیے "ہمدردی" دکھا کر آپ سے" بھاگیں گے۔۔۔
کیونکہ "لوگ" ہمیشہ "چمکتی چیزوں" کی طرف بھاگتے ہیں
لوگوں کو کسی کی محرومیاں متاثر نہیں کرتی بلکہ لوگوں کا "مقام" متاثر کرتا ہے۔۔۔
ہماری زندگی میں صرف "الحمداللہ
کبھی کبھی آپ جس کو اپنے ساتھ کھڑے ہونے کی جگہ دے دیتے ہیں وہی آپ کو دھکا دے کر نیچے گراتا ہے لیکن مایوس نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آپکی اچھائی کے عوض قدرت آپ کو پہلے سے ارفع جگہ عطا کر دیتی ہے_🔥
مخلُوق کے اِرادے کُچھ اور ہوتے ہیں
جبکہ خالِق کی کرنی اور،
اِنسان خوامخواہ "مَیں" کا شور ڈالے ہوئے ہے
"مَیں" کُچھ نہیں ہے سب کُچھ "وہ" ہی ہے۔۔۔۔۔🍁
پریشانیاں صرف مکافاتِ عمل کے تحت ہی نہیں آتی، کچھ بطور آزمائش، کچھ بطور تنبیہ، کچھ بلندی درجات، کچھ گناہوں کےکفارہ اور کچھ آخرت کی تیاری کے لئے بطور یاد دہانی کے لئے بھی آتی ہیں.
یاالله کریم۔۔۔۔۔۔۔ ہماری تمام پریشانیوں کو ہم سے دور کردے، کسی آزمائش میں نہ ڈال اور تمام مشکلات کو آسان فرمادے۔
آمین ثمہ آمین یارب العالمین
My definition of being rich:🖤
“Being rich is not about how much money you have or how many homes you own; it's the freedom to buy any book you want without looking at the price and wondering if you can afford it.”🥀😌
― John Waters, Role Model
دھیان کا رشتہ بھی عجیب رشتہ ہوتا ہے۔ سوتے جاگتے ، ہنستے روتے، اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے صرف ایک انسان کی فکر رہتی ہے۔ ہاتھ اٹھاؤ تو دعاؤں میں آ جاتا ہے، آنکھیں موندو تو سوچوں میں دَر آتا ہے، شعور لاشور پر ایک ہی انسان حاوی ہو جاتا ہے۔
سچ کہوں تو.. مجھے یہ دھیان کا رشتہ ہہت بھاتا ہے۔ میری شدید چاہت ہے کہ میرے رب سے بھی میرا یونہی دھیان کا رشتہ بن جائے..
"دھیان بنانے والے کی طرف دھیان لگا لیا تو وہ اتنا دھیان کرتا ہے کہ پھر کسی اور کا دھیان باقی نہیں رہتا۔"
❤️
رب سے لگی ہو لو تو پھر آسان عشق ہے....!




submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain