کیا آپ کو پتہ ہے فرض نماز چار رکعت میں پہلی دو رکعت میں الحمدشریف کے بعد سورت پڑھتے ہیں تیسری چوتھی رکعت میں صرف الحمدشریف پڑھتےہیں نہیں پتہ توکمنٹس میں جزاک اللہ لکھیں😊
💯✨🍀جب اللّٰــہ سے تمہارا رشتہ مضبوط اور گہرا ہو جاتا ہے تو وہ تمہیں بھٹکنے نہیں دیتا۔ گناہ کے در پر کھڑے ہونے کے باوجود وہ تمہیں واپس کھینچ لائے گا۔ وہ تمہاری الفت کا جواب ضرور دے گا۔ نمازوں میں سکون کی صورت میں،✨ گناہوں سے اجتناب کی صورت میں،🌸 اور تمہاری پکار سن کر قبول کرے گا۔😇 وہ رب بہت مہربان ہے😇💯🍀_بےشک✨💯
تم سب کچھ کرنا مگر دعا مانگنا کبھی مت چھوڑنا. دعا تمہارا ہتھیار ہے. زندگی جب تم سے تمہاری ساری محبوب چیزیں چھیننے پر اتر آۓ تو تم دعا مانگنا شروع کر دینا .تم نے اپنی مصیبتوں سے ذیاده اپنی دعا کو مضبوط بنانا ہے اتنا کہ تمہاری دعا ساری آزمائشوں پر غالب آ جاۓ. اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہو تو تمہاری دعا قبولیت کی معراج پا لے گی__دعا کی قبولیت کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ تم دعا کیسے اور کتنی شدت سے مانگتے ہو جتنی بڑی آزمائش ہو گی اس سے ذیاده کی فریکونسی اور تڑپ پر جا کر دعا مانگنی ہو گی .رب کو درد کی اسی شدت پہ جا کر پکارو جس شدت سے تمہاری زندگی تمہیں مایوسی اور تباہی کی طرف دھکیل رہی ہوتی ہے پھر دیکھو وه کیسے تمہاری طرف دوڑا چلا آتا ہے اور کیسے تمہیں اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیتا ہے.... ❤
تم سے کس نے کہہ دیا تمہاری دعا قبول نہیں ہوتی یہ تو تمہارا اور خالق کا آپس کا معامله ہے نا پھر کس نے بتایا تمہیں؟؟ کسی انسان کے بس کی بات تو ہے نہیں اور وحی بھی تم پر اترنے سے رہی (معاز الله) پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ تمہارے اپنے دماغ کی پیدا کردہ خرافات ہیں. یہ سب باتیں شیطان تمہارے دماغ میں ڈال رہا ہے اور حیرت ہے تم یقین کیے بیٹھے هو. ارے رحمان کے بندے ہو کر شیطان پر یقین !!! زرا دیر کو سوچو الله نے اگر رد ہی کرنی ہوتی ہے تو وه دعا منگواتا ہی کیوں ہے؟ وه بار بار تم سے کیوں کہ رہا ہوتا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری پکار کا جواب دوں گا... مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا Continue
اللّٰہ تعالٰی کسی انسان پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا زندگی پر تنقید خالق پر تنقید ہے اور یہ تنقید ایمان سے محروم کر دیتی ہے ۔ واصف علی واصف
بسم الله الرحمن الرحيم پریشانی کے وقت دعا 🔹 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا کرتے تھے «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب السموات والأرض، رب العرش العظيم» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت عظمت والا ہے اور برد بار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب اور بڑے بھاری عرش کا رب ہے۔“🔹 📗«صحیح بخاری-6345»