کے بعد عورت کے پاس مہینے کی تنخواہ ہوتی ہے اور خاوند کے پاس تجربہ -
اعداد و شمار بتاتے ہیں دنیا میں جتنے حادثے گھر میں ہوئے' اتنے آج تک کسی سڑک پر نہیں ہوئے -
یوں بھی سڑک کے حادثے میں بال بال بچ سکتے ہیں مگر گھر کے حادثے میں بال نہیں بچتے -
بیوی کے آنے سے چھوٹا سا گھر بھی اتنا بڑا ہوجاتا ہے کہ خاوند کو بلانے کیلئے بھی بیوی کو یوں پکارنا پڑتا کہ وہ بعد میں سنتا ہے' محلے
والے پہلے سن لیتے ہیں - ویسے بھی گھر یا تو اتنا چھوٹا ہونا چاہیے کہ لڑائی جھگڑے کیلئے جگہ نہ ملے اور یا اتنا بڑا کہ لڑائی جھگڑے کا موقع نہ ملے-
بیوی گھر میں نہ رہے تو گھر چلانا مشکل ہوتا ہے اور خاوند گھر میں رہے تو بھی گھر چلانا مشکل ہوتا ہے -
اگر آپ یہ فہرست بنانا چاہیں کہ خاوند کو کیا کیا اور کون کون برا لگتا ہے؟ تو آپ یہ فہرست بنالیں کہ اسکی بیوی کو کیا کیا اور کون کون اچھا لگتا ہے - وہ تو اگر صبح و شام خوشی خوشی بیوی کے ساتھ سیر کو نکلتا ہے تو یقین کرلیں یہ اسے بیوی نے نہیں ڈاکٹر نے کہا ہوگا -
جن باتوں سے بیوی روکے اور خاوند رک جائے تو سمجھ لیں وہ بیوی کی بات کو ذرا اہمیت نہیں دیتا اگر اہمیت دیتا تو اسکے الٹ کرتا - اگر بیوی نے اس کے سامنے کسی اور کی تعریف کی اور اسے غصہ نہیں آیا تو یقین کرلیں وہ بہرا ہے
زِندگی میں صِرف مُحبتوں کی عادت نہیں ڈالنی چاہیئے اگر کہیں تھوڑی بہت نفرت بھی مِل جائے تو اُسے قبول کرنے کا ہُنر بھی آنا چاہیے۔
خاک سمجھے گی وہ دل کی باتیں
جون ایلیاء کو “ شاعرہ “ سمجھنے والی!
کیا تم نے کبھی خود کو خط لکھا؟؟
ایک معذرت بھرا خط ان خواہشات کے لیے جو مسخ ہو گئیں ان خوابوں کے نام جو ادھورے رہ گئے۔
کیا تم نے کبھی خود سے معذرت کی؟؟
کہ ایک عرصے سے تم کبھی کھل کر بے وجہ مسکرا نہ سکے
ڈیپارٹمنٹل اسٹور
پَرل کا نیچرل پنک
ریولان کا ھینڈ لوشن
الزبتھ آرڈرن کا بَلش آن بھی
میڈورا میں نیل پالش کا
کوئی نیا شیڈ آیا؟؟
میرے اِس بنفشی دوپٹے سے ملتی ھُوئی
رائمل میں لپ اسٹک ملے گی؟؟
ھاں ، وہ ٹیولپ کا شیمپو بھی دیجیے گا
یاد آیا
کچھ روز پہلے جو ٹیوزر لیا تھا
وہ بالکل ھی بیکار نکلا
دُوسرا دیجیے گا
اور بِل بنا دیجیے
گا
ارے!!
وہ جو کونے میں
اک سینٹ رکھا ھُوا ھے دکھائیں ذرا
اِسے ٹیسٹ کر کے تو دیکھوں
خدایا ! خدایا ! یہ خوشبو تو
اُس کی پسندیدہ خوشبو رھی ھے
سدا اُس کے ملبوس سے پُھوٹتی
ذرا اِس کی قیمت بتا دیں
اِس قدر ؟؟
اچھا ، یوں کیجیے
باقی چیزیں کبھی اور لے جاؤں گی
آج صرف اِس سینٹ کو پیک کر دیجیے
پروین شاکر
ایک لڑکا ایک لڑکی سے بےانتہا پیار کرتا تھا
اس نے سوچا کہ اپنے پیار کا اظہار کیسے کروں؟
پھر اس نے سوچا کہ لڑکی کو میسج میں آئی لو یو لکھ کر سینڈ کر دیتا ہوں
پھر اس نے ایسا ہی کیا
تھوڑی دیر بعد اس کے پاس میسج آیا اس نے سوچا یہ میسج سرپرائز ہے میرے لئے۔۔ صبح پڑھوں گا
وہ خوشی خوشی سو گیا ۔ساری رات سوچتا رہا کہ کیا جواب ہوگا۔دل ڈرتا بھی تھا کہ ناراض نہ ہو جائے۔
اور صبح اٹھ کر اس نے پہلے دو رکعات نفل پڑھی پھر جیسے ہی اس نے میسج پڑھا تو لکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
Dear Customer Message Sending failed.
Please recharge your account first and try again
میرے پیارے دوستو!
آج میرا یہاں آخری دن ہے ۔ میں کل اپنے اہل و عیال کے ساتھ پانچ سال کے لئے امریکہ جارہا ہوں۔ وہاں جانے کے بعد نہیں لگتا کہ میں آپ لوگوں سے رابطہ رکھ پاونگا ۔
میں جانتا ہوں سارے نہیں تو چند دوست تو مجھے ضرور مس کرینگے۔
حالانکہ مجھے یہاں آئے زیادہ دن نہیں ہوئے لیکن جتنے بھی دن گزارے بہت اچھے گزارے۔ آپ لوگوں کا پیار اور ہنسی مذاق مجھے بہت دن تک یاد رہینگے ۔
ہوسکتا ہے کچھ میرے خاص دوست یہ پوسٹ نہ دیکھ پائیں اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جیسا کہ میں نے کیا ہے۔
اللہ گواہ ہے یہ پوسٹ مجھے جیسے ملی ویسے ہی شیئر کر رہا ہوں۔
پتہ نہیں کون بندہ امریکہ جا رہا ہے اپنوں کو چھوڑ کر !
ہر روز کوئی توڑ جاتا ھے مجھے
ہر دن از سر نو تعمیر کا دن ھے
پیش خدمت ہیں حال ہی میں نظر سے گُزرنے والے کملییوں ، شُدینوں کے خُوبصورت خیالات:
شوہر ہوتا تو اس وقت اس کی فوجی کٹنگ کرتی۔
شوہر ہوتا تو اس وقت اس کے پاؤں دبا رہی ہوتی۔
ہسبینڈ ہوتا تو اس وقت اس کی دوسری شادی کروا کر گھر رونق لگاتی۔
۔ بہت بور ہو رہی ہُوں شوہر ہوتا تو اُس کی پونیاں ہی بنا لیتی
ہسبینڈ ہوتا تو اس وقت اپنے ٹھنڈے ٹھنڈے ہاتھوں سے اسے ' کُوچی کُوچی' کرتی۔
شوہر ہوتا تو اُس سے کپڑے اور برتن دُھلوا لیتی۔
شوہر ہوتا تو لڑائی ہی کرلیتی۔
شوہر ہوتا تو میرے اشاروں پر ناچ ہی لیتا۔
شوہر ہوتا تو روز اپنے ہاتھوں سے اس کے بال بناتی۔
شوہر ہوتا تو اس موسم میں اس سے پکوڑے ہی بنا دیتا۔
شوہر ہوتا تو ڈرامے کرکے اس سے چائے ہی بنوا لیتی۔
شوہر ہوتا تو اسے مُکا ہی مار لیتی۔ ہائے میرے نکے نکے چاء۔
ہسبینڈ ہوتا تو روز اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی۔
اگر میرا شوہر ہوتا تو میں اس کی بیوی ہوتی۔
اگر میرا شوہر ہوتا تو شرٹ پر بٹن لگاتے اسے سُوئی چبھو دیتی
شوہر ہوتا تو مجھے باہر گھومانے لے جاتا۔
شوہر ہوتا تو اپنی قسمت پر ناز کررہا ہوتا۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain