Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

تھیوریاں تھیں، کنسپٹ تھے، لاز بھی تھے مگر
پڑھنے والے میں سب کچھ تھا، بس پڑھائی نہ تھی

Offline
 

دہلیز پہ ان کی چھوڑ ہی آتے
دل کے ٹکڑے اٹھائے کیوں

Offline
 

بچے سوال پوچھیں تو جواب دیجیے مگر اس انداز میں کہ دوبارہ سوال نہ کر سکیں- اگر زیادہ تنگ کریں تو کہہ دیجیے جب بڑے ھوں گے تو سب پتا چل جائے گا-
بچوں کو بھوتوں سے ڈراتے رھیے-شاید وہ بزرگوں کا ادب کرنے لگیں- بچوں کو دلچسپ کتابیں مت پڑھنے دیجیے کیونکہ کورس کی کتابیں ھی کافی ھیں -
اگر بچے بیوقوف ھیں تو پرواہ نہ کیجیے-بڑے ھو کر یا تو جینیئس بنیں گے یا اپنے آپ کو جینیئس سمجھنے لگیں گے-
بچے کو سب کے سامنے مت ڈانٹیے- اس کے تحت الشعور پر برا اثر پڑے گا-ایک ٖطرف لے جا کر تنہائی میں اس

Offline
 

کی خوب تواضع کیجیے-
بچوں کو پالتے وقت احتیاط کیجیے کہ ضرورت سے زیادہ نہ پل جائیں۔ ورنہ وہ بہت موٹے ھو جائیں گے اور والدین اور پبلک کے لیے خطرے کا باعث ھوں گے-
اگر بچے ضد کرتے ھیں تو آپ بھی ضد کرنا شروع کر دیجیے- وہ شرمندہ ھو جائیں گے-
ماہرین کا اصرار ھے کہ موزوں تربیت کے لیے بچوں کا تجزیہء نفسی کرانا ضروری ھے-لیکن اس سے پہلے والدین اور ماھرین کا تجزیہء نفسی کرا لینا زیادہ مناسب ھو گا-
دیکھا گیا ھے کہ کنبے میں صرف دو تین بچے ھوں تو وہ لاڈلے بنا دیے جاتے ھیں لہذاٰ بچے صرف دس بارہ ھونے چاھئیں ، تا کہ ایک بھی لاڈلا نہ بن سکے

Offline
 

1985
میں ایک پروفیسر صاحب نے ملتان سےقومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا
تو اسےصرف3ووٹ ملے
.اس نے حکومت سےسیکورٹی کا مطالبہ کردیا۔۔۔
تو اسے ایس ایس پی نےسمجھاتےہوئےکہا
"جسےصرف 3 ووٹ ملے ہیں اسےہم سیکورٹی کیسےدے سکتے ہیں؟
"پروفیسرصاحب بولے"
جب شہــــرمیں اتنے سارےلوگ میرےخلاف ہیں تو مجھےسیکورٹی ملنی
چاہیے
منقول

Offline
 

میں نے کبھی پریاں نہیں دیکھیں مگر میری چھٹی ِحس بتاتی ہے کہ پریاں جہاں بھی بستی ہیں ۔۔ یقیننا تم جیسی ہوتی ہونگی

Offline
 

اگر آپ ہومیوپیتھک ادویہ استعمال کرتے ہیں تو گزارش کرکے مائع دوا لیں۔۔ یعنی جو قطرے ہوتے ہیں پانی میں مکس کرکے لینے والے۔۔ مجھے ایک ڈاکٹر صاحب نے سفید رنگ کی میٹھی اور مزیدار گولیاں دی ہیں صبح شام چوسنے کیلئے۔۔ ہدایت ہے کہ پانچ پانچ لینی ہیں ایک وقت۔۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ڈھکن میں چھ گولیاں نکل آئی ہیں۔۔ ایک واپس ڈالنے کی کوشش کی تو دو چلی گئیں۔۔ پھر ایک نکالنے کی تگ و دو میں تین نکل آئی ہیں۔۔ اس بھاگ دوڑ کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ گنتی پوری کرنے کے چکر میں مجھے اپنا مرض بھول گیا ہے۔
ویسے تو قطروں میں بھی یہی ہوتا ہے۔۔ دس کی بجائے گیارہ ڈل جائیں تو بیماری ایک ہفتہ آگے نکل جاتی ہے۔۔!

Offline
 

سیّانے کہتے ہیں خُوشی اور اطمینان کی زندگی عموماََ وہ لوگ گزارتے ہیں جو اچھے کام اور فیصلے کیا کرتے ہیں۔ ﷲ پاک ہمیں سیدھے اور ٹھیک ٹھیک راستے پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
السّلامُ علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ
جُمعہ مبارک

First Rule of programming
O  : First Rule of programming - 
Sure you can smoke we have a stairway for smokers
O  : Sure you can smoke we have a stairway for smokers - 
Lost memory
O  : Lost memory - 
Memes & Satire image
O  : Apple a day - 
Perfect Crime
O  : Perfect Crime - 
When you ask Picasso to design a car
O  : When you ask Picasso to design a car - 
M e m o r y
O  : M e m o r y - 
So hot that it melted itself great
O  : So hot that it melted itself great - 
This image for a chair on Amazon
O  : This image for a chair on Amazon - 
Offline
 

عشق کی، چنگاریوں کو
پھر ہوا دینے لگے
گم ہوئے
گم ہوئے، جو راستے
میرا پتا دینے لگے
راه چلتے کوئی خواب ملا تھا
بے تاب، بے قرار ملا تھا
بے وجہ، بے حجاب ملا تھا
بے خبر، بے ہوش لمحے
فیصلہ دینے لگے
اک میں تھا اور تھی تنہائی
کاٹ کاٹ کے بھی کٹ نہیں پائی
لے گئی بہتی گہرائی
درد کے، تنکے بھنور میں
آسرا دینے لگے
گم ہوئے
گم ہوئے، جو راستے
میرا پتا دینے لگے
عشق کی، چنگاریوں کو
پھر ہوا دینے لگے

Offline
 

کہتے ہیں دن کا آغاز مسکراہٹ سے ہو تو سارا دن اچھا گزرتا ہے
ایک دن مُلا نصیر الدین کا پڑوسی ان کے پاس آیا اور کہا کہ ذرا اپنا گدھا تھوڑی دیر کے لیے دے دیں،
ملا نے جواب دیا : مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں آپ کے کام نہ آسکوں گا کیونکہ صبح ہی ایک صاحب میرا گدھا مانگ کر لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں لائے "
جس وقت ملا یہ بات کہہ رہے تھے ٹھیک اسی وقت اصطبل سے گدھے کے رینکنے کی آواز آئی،
پڑوسی بوجھ گیا کہ ملا نے بہانہ کیا ہے، گدھا موجود ہے۔ پڑوسی نے ملا سے کہا : " میرے خیال سے گدھا اندر موجود ہے "
ملا نصیر الدین نے جواب دیا :" جو شخص ایک انسان کے مقابلے میں گدھے کی بات کا یقین کر لے، وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے کوئی چیز دی جائے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں

Offline
 

جو آنا چاہو ہزار رستے، نہ آنا چاہو، عذر ہزاروں،
مزاج برھم، طویل رستہ، برستی بارش ،خراب موسم