Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

So hot that it melted itself great
O  : So hot that it melted itself great - 
This image for a chair on Amazon
O  : This image for a chair on Amazon - 
Offline
 

عشق کی، چنگاریوں کو
پھر ہوا دینے لگے
گم ہوئے
گم ہوئے، جو راستے
میرا پتا دینے لگے
راه چلتے کوئی خواب ملا تھا
بے تاب، بے قرار ملا تھا
بے وجہ، بے حجاب ملا تھا
بے خبر، بے ہوش لمحے
فیصلہ دینے لگے
اک میں تھا اور تھی تنہائی
کاٹ کاٹ کے بھی کٹ نہیں پائی
لے گئی بہتی گہرائی
درد کے، تنکے بھنور میں
آسرا دینے لگے
گم ہوئے
گم ہوئے، جو راستے
میرا پتا دینے لگے
عشق کی، چنگاریوں کو
پھر ہوا دینے لگے

Offline
 

کہتے ہیں دن کا آغاز مسکراہٹ سے ہو تو سارا دن اچھا گزرتا ہے
ایک دن مُلا نصیر الدین کا پڑوسی ان کے پاس آیا اور کہا کہ ذرا اپنا گدھا تھوڑی دیر کے لیے دے دیں،
ملا نے جواب دیا : مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں آپ کے کام نہ آسکوں گا کیونکہ صبح ہی ایک صاحب میرا گدھا مانگ کر لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں لائے "
جس وقت ملا یہ بات کہہ رہے تھے ٹھیک اسی وقت اصطبل سے گدھے کے رینکنے کی آواز آئی،
پڑوسی بوجھ گیا کہ ملا نے بہانہ کیا ہے، گدھا موجود ہے۔ پڑوسی نے ملا سے کہا : " میرے خیال سے گدھا اندر موجود ہے "
ملا نصیر الدین نے جواب دیا :" جو شخص ایک انسان کے مقابلے میں گدھے کی بات کا یقین کر لے، وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے کوئی چیز دی جائے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں

Offline
 

جو آنا چاہو ہزار رستے، نہ آنا چاہو، عذر ہزاروں،
مزاج برھم، طویل رستہ، برستی بارش ،خراب موسم

Offline
 

کبهی کبهی میرے دل میں خیال آتا هے..!
کہ زندگی تیری زلفوں کی نرم چهاوں میں گزرنے پاتی تو..!
شاداب هو بهی سکتی تهی..
یہ رنج و غم کی سیاهی جو دل پہ چهائی هے..
تیری نظر کی شعاعوں میں کهو بهی سکتی تهی..!!
مگر یہ هو نا سکا...!!!
اور اب یہ عالم هے کہ تو نهیں تو تیرا غم تیری جستجو بهی نهیں...
گزر رهی هے زندگی کچھ اس طرح جیسے اسے کسی کے سهارے کی آرزو بهی نهیں. .
نہ کوئی راه نہ منزل نہ روشنی کا سراغ..
بهٹک رهی هے زندگی اندیهروں میں میری. .
انهیں اندیهروں میں ره جاوں گا کبهی کهو کر..!!!
میں جانتا هوں میری هم نفس ..
مگر یوں هی...
کبهی کبهی میرے دل میں خیال آتا هے

Offline
 

بیوی نے شوہر کو فون کیا: سنئے یہ پرنٹر مجھے چلانا نہیں آتا جانو پلیز آپ مجھے سمجھا دیں کہ کس طرح چلاتے ہیں۔
شوہر: اوکے جان!! مائی کمپیوٹر پر جا کر رائٹ کلک کرو۔
بیوی: کردیا آگے بتائیں؟
شوہر: اب ڈیوائس منیجر کھولو۔
بیوی: کھول لیا۔
شوہر: اب اوپر دیکھو کیا نظر آ رہا ہے؟
بیوی: جانو، پنکھا!!!

Offline
 

جمع تم ہو نہیں سکتے
ہمیں منفی سے نفرت ہے
تمہیں تقسیم کرتے ہیں
تو حاصل کچھ نہیں آتا
کوئی قائدہ کوئی کُلیہ
نہ لاگُو تجھ پے ہو پائے
ضرب تجھ کو اگر دوِ تو
حسابوں میں خلل آئے
اکائی کو دھائی پر
میں نسبت دوں تو کیسے دوں
نہ الجبرا سے لگتے ہو
نہ ہو ڈگری نکل آئے
عُمر یہ کٹ گئی میری
تجھے ہمدم سمجھنے میں
جو حل تیرا اگر نکلے
تو سب کچھ ہی اُلجھ جائے
صفر تھی ابتداء میری صفر ہی اب تلک تم ہو
صفر ضربِ صفر ہو تم نہ جس سے کچھ فرق آئے

Offline
 

اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اس وقت تیری یاد نے ہاتھ

Offline
 

" میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب تک میں ہر ایک کی ہر بات کو دل سے لگاتا رہوں گا تب تک میں اذیت میں رہوں گا۔ کسی دوسرے انسان کو صرف الفاظ سے میرا سکون چھیننے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
اصل طاقت تو ٹھنڈے رہنے میں ہے۔ اصل طاقت ور لوگ وہی ہیں جو لوگوں کی ہر رائے پہ یقین نہیں کر لیتے بلکہ اکثر باتوں کو درگزر کر جاتے ہیں اور ان کو بےجا سوچتے نہیں رہتے۔
اگر دوسروں کے مونہوں سے نکلے الفاظ ہمیں کنٹرول کرنے لگ جائیں تو اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ ہم نے اپنی پوری ذات کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھوں میں دے رکھا ہے۔
نہیں! اگر مجھے مثبت انسان بننا ہے تو مجھے پہلے قدم کے طور پہ اپنے ’’موڈ‘‘ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں واپس لینا ہوگا۔ "

Offline
 

اس نے کہا شاعری میں محبوب ہمیشہ مذکر کیوں ہوتا ہے ،مونث کیوں نہیں ہوتی؟
میں نے کہا شعر میں مونث کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ آپ کو سمجھ آ جائے گی
۔
تم میرے پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی دوسری نہیں ہوتی

Offline
 

مولانا جلال الدّین بلخی رومی کا ایک مشہور قول ہے ...
" اگر آپ ایک ایسے دوست کی تلاش میں ہیں جو بے عیب ہو تو آپ ہمیشہ بے دوست رہینگے۔ "

Paintings image
O  : ھمشہ دیر کر دیتا ھوں میں جلدی سونے میں شب بخیر - 
Memes & Satire image
O  : S t u d y - 
Memes & Satire image
O  : But it's a stop sign - 
Interesting Posts image
O  : The more u know - 
Offline
 

غم خانۂ جہاں میں وُقعت ہی کیا ہماری
اک ناشنیدہ اُف ہیں ، اِک آہ بے اثر ہیں!

Offline
 

ایک خاتون اپنی سہیلی کی شادی پر کچھ دن رہنے گئیں۔ جاتے وقت شوہر کو ہدایت دی! " میری بلی کا خاص خیال رکھنا۔ وقت پر اس کو دودھ دینا۔ کھانے کیلئے تازہ گوشت دینا۔ اور ہاں میری والدہ بزرگ ہیں۔ ان کا بھی خاص خیال رکھنا۔"
ابھی انہیں گئے ہوئے دو دن ہی ہوۓ تھے کہ شوہر کا فون آ گیا
" تمھاری بلی مر گئی ہے"
وہ بہت روئیں اور شوہر سے بہت ناراض ہوئیں کہ "ایک دم سے کیوں بتایا.......... آپ کو چاہیے تھا کہ میرا دل رکھنے کو پہلے کہتے کہ بلی چھت پر کھیل رہی ہے. پھر کہتے بلی چھت سے گر گئی ہے. اور پھر بتاتے کہ بلی مر گئی ہے. اچانک بتا کر مجھے بہت دکھی کر دیا۔ آپ جانتے ہیں، کتنی عزیز تھی وہ مجھے؟"
بہت رو چکنے کے بعد بولی :
" میری امی کیسی ہیں؟"
۔
۔
شوہر: " وہ چھت پر کھیل رہی ہیں.!

Offline
 

مناسب لفظوں کا اِنتِخاب"
’’کھالو‘‘ کی جگہ ’’کھالیجئے‘‘، ’’میرا فیصلہ یہ ہے‘‘ کی جگہ ’’میری رائے یہ ہے‘‘، ’’میں یہ کہہ رہا تھا‘‘ کی جگہ ’’میں یہ عرض کررہا تھا‘‘، ”مجھے تم سے کام ہے“ کی جگہ ”مجھے آپ سے کچھ کام ہے“ یا” آپ کو تھوڑی زَحمت دینی ہے“، ’’اندھے‘‘ کی جگہ” نابینا“، ’’بوڑھے‘‘ کی جگہ ’’بُزُرگ‘‘ ، ’’فلاں مرگیا‘‘ کی جگہ ’’فلاں کا اِنتِقال ہوگیا‘‘، ’’کیوں آئے ہو؟‘‘ کی جگہ’’ کیسے تشریف لائے؟‘‘ ، ’’مصیبت میں پڑگیا“ کی جگہ ’’آزمائش میں آگیا‘‘، ’’آپ غلط کہہ رہے ہیں ‘‘ کی جگہ ’’میری ناقص رائے یہ ہے کہ یہ بات اس طرح ہے ‘‘، ’’آپ میری بات نہیں سمجھے ‘‘ کی جگہ ’’شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں پایا‘‘ وغیرہ استعمال کیجئے اور اس کے فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھئے

Offline
 

میڈی اُجڑی جھوک وسا ویں ھا
مینوں روندی کوں گل لاوئیں ھا۔