Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

The signature of famous people
O  : The signature of famous people - 
Beautiful Structures image
O  : Evolution through science - 
Offline
 

محبوبِ حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اُسے اپنی تلاش نہ دے۔ سو اگر تمہیں اُس کی تلاش عطا ہوئی ہے تو جان لو کہ اُسے بھی تمہاری تلاش ہے۔ اہل عشق کی محبت خام کو بھی خاص بنا دیتی ہے۔ جب دِل میں محبت کی آگ جلنے لگے تو پھر اِس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔
کیونکہ تالی ایک ہاتھ نہیں بجتی۔ اگر کوئی پیاسا پانی پانی پُکارتا ہے تو پانی بھی صدا دیتا ہے کہ کہاں ہے میرا پینے والا۔؟
صرف پیاسے کو پانی کی پیاس نہیں ہوتی بلکہ پانی کو بھی پیاسے کی پیاس ہوتی ہے۔ ہماری روح میں اُس ذاتِ پاک کی پیاس اُسی ذات کی کشش کا کمال ہے۔
وہ خود ہمیں اپنی جانب کھینچتا ہے۔ کیونکہ ہم اُس کے ہیں اور وہ ہمارا ہے۔۔۔۔

Offline
 

پَھلے پُھولے کیسے یہ گُونگی مُحَبّت
نہ وُہ بولتے ہیں___ نہ ہَم بولتے ہیں

Offline
 

زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے بات کر کے سکون ملتا ہے..... جن سے ہمارا کوئی مفاد نہیں جڑا ہوتا.. پھر بھی وہ ہمارے لیے ضروری ہوتے ہیں... اندھیری شب میں کسی چمکتے ہوئے ستارے کی مانند... . جن کے وجود کی روشنی ہماری زندگی کے اندھیرے راستوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے....
بظاہر وہ ایک بے نام سا تعلق... کبھی دوستی کے پردے میں چھپا... یا کبھی ایسا رشتہ جس کا کوئی نام ہی نا ہو... لیکن سب سے جدا سب سے اہم محسوس ہوتا ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ کس بھی وقت اس خوبصورت رشتے کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ جائے گی پھر بھی وہ ہمیں عزیز ہوتے ہیں
ایک ایسا رشتہ جسے ہم کھونا بھی نہیں چاہتے اور کوئی نام بھی نہیں دے پاتے
ہوتے ہیں نا ایسے خوبصورت لوگ جو دل کے کونے میں خاموشی کے ساتھ جگہ بنا لیتے ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری دعاؤں میں زندہ رہتے ہیں

Offline
 

کبھی ان کا نام لینا ، کبھی ان کی بات کرنا
مرا ذوق ان کی چاہت، مرا شوق ان پہ مرنا
وہ کسی کی جھیل آنکھیں وہ مری جنوں مزاجی
کبھی ڈوبنا ابھر کر ، کبھی ڈوب کر ابھرنا
ترے منچلوں کا جگ میں یہ عجب چلن رہا ہے
نہ کسی کی بات سننا نہ کسی سے بات کرنا
شب غم نہ پوچھ کیسے ترے مبتلا پہ گزری
کبھی آہ بھر کے گرنا، کبھی گِر کے آہ بھرنا
وہ تری گلی کے تیور وہ نظر نظر پہ پہرے
وہ مرا کسی بہانے ، تجھے دیکھتے گزرنا
کہاں میرے دل کی حسرت کہاں میری نارسائی
کہاں تیرے گیسوؤں کا ترے دوش پر بکھرنا
ترے سامنے سے آکر کوئی آئینہ ہٹا دے
کہ بڑھا رہا ہے الجھن تری زلف کا سنورنا
مرا آشیاں جلا دے نہیں اس کا خوف، لیکن
نہ قفس میں قید کرکے مرے بال و پر کترنا
چلے لاکھ چال دنیا ، ہو زمانہ لاکھ دشمن
جو تری پناہ میں ہو اسے کیا کسی ڈرنا

Offline
 

آج میں نے ٩بجے ایک چھوٹی سی محفل رکھی ہے....
سب ضرور آٸیے گا...
اس محفل میں چکن روسٹ،برگر ، پیزا ، شوارما ، پکوڑے ، سموسے، چاٹ ٗ کولڈ ڈرنک ، آٸسکریم سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا جاۓ گا....
آنامت بھولیۓ گا...
شکریہ

Offline
 

ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﻌﺾ ﺍﻭﻗﺎﺕ
ﺁﻧُﺴﻮؤں ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺧﻮﺷﯽ
ﺍﻭﺭ ﻣُﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺩﺭﺩ ﮨـــﻮﺗﺎ ہے

Offline
 

پُوچھ اُس شخص سے جِس کو تُو میسر ہی نہیں
آنکھ بھر کے تُجھے تَکنے کی سہولت کیا ہے
یاد کرنا تُجھے خُود ہی کئی پہروں , لیکن
خُود ہی پِھر سوچتے رہنا کہ یہ عادت کیا ہے

Offline
 

اپنے مسائل کو آئی لوو یو بولیں۔ کیا پتا وہ بھی آپکو چھوڑ کر چلے جائیں

Offline
 

وہ بھی بہت سُنہری دور تھا جب لوگ خط کا انتظار کرتے تھے اور جب خط آتا تو ساتھ ڈھیروں خوشیاں لے کر آتا۔ گاؤں کے وہ ان پڑھ بزرگ ہاتھ میں خط لے کر جو ایک پڑھا لکھا ہوتا اس کے دروازے پر جاتے ۔ ۔
آنکھوں میں خُوشی کے آنسو اور ساتھ پیار سے کہتے پُتر خط پڑھ اس میں لکھا کیا ہے ؟ پورے ایک مہینے بعد خط آیا ہے ۔ ۔ ۔
لیکن اب موبائل آیا اور فاصلے کم کر دیے اور ساتھ انّا بڑھا دی اور آپ جانتے ہیں اس میں ہم بہت کُچھ لِکھتے ہیں لیکن وہ ایک فقرہ نہیں ہوتا جو خط کے آخر میں لکھا ہوتا تھا۔ ۔
۔۔۔۔۔۔فقط آپ کا۔۔۔۔۔

Shab Bakhair
O  : Shab Bakhair - 
Update available
O  : Update available - 
Please Help
O  : Please Help - 
Strong cat
O  : Strong cat - 
Bluetooth Frame
O  : Bluetooth Frame - 
Beautiful Structures image
O  : Rather Take the stairs - 
Memes & Satire image
O  : H I n t s - 
Wait where are we going
O  : Wait where are we going - 
So sir what job are you applying for
O  : So sir what job are you applying for -