Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

So sir what job are you applying for
O  : So sir what job are you applying for - 
Offline
 

عہد شر میں
بے ضرر ہونا بھی نیکی ھے۔

Offline
 

ایک لمحے کو_ وہ ملا تھا مجھے
میں وہ لمحہ گزارتا ہی نہیں

Offline
 

بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے دل پہ کیا گزرتی ہے
یاد کے کئی چہرے جھانکتے ہیں ماضی کے
ادھ کُھلے دریچے سے
بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح کے موسم سے
سوچ کے درختوں پر پھر بہار آتی ہے
منظروں کے جادو سے لفظ جُڑنے لگتے ہیں
جن کو روز مرہ کے فالتو سے کاموں میں
ہم بُھلائے بیٹھے ہوں
یاد آنے لگتے ہیں
بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے
دل پہ کیا گزرتی ہے
جذبوں پر جب برف جمے تو جینا مشکل ہوتا ہے
دل کے آتش دان میں تھوڑی آگ جلانی پڑتی

Offline
 

شاعروں کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔
میڈم نورجہاں کا معروف پنجابی گانا ”جدوں ھولی جئی لینا اے میرا ناں ، میں تھاں مر جانی آں“ سُن کر ایک شوہر پچھلے بیس سال سے اپنی سگی بیگم کا نام انتہائی آہستگی سے لے رہے ھیں ، لیکن تاحال مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔
مذکورہ گیت اُردو میں کچھ اس طرح ھے ”جب آھستہ سے میرا نام لیتے ھو ، میں فوراً فوت ھو جاتی ھُوں“۔

Offline
 

آپ نے کتنی دفعہ لوگوں کے منہ سے سنا ہوگا
چل اوئے
اکثر لوگ اس کو کثرت سے استعمال کرتے ہیں
مگر آج تک بہت کم لوگ اس کی تعریف جانتے ہیں...
ہم اکثر اوقات بلاوجہ سوچے سمجھے اپنی گفتگو میں استعمال کرتے ہیں...
ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں
اصل میں چل اوئے فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے
چل اوئے
غور سے پڑھنے کا شکریہ

Offline
 

ھر درد پہن لینا، ھر خواب میں کھو جانا
کیا اپنی طبیعت ھے، ھر شخص کا ھو جانا
اِک شہر بسا لینا ، بچھڑے ھُوئے لوگوں کا
پھر شب کےجزیرے میں دل تھام کےسو جانا
موضُوعِ سُخن کچھ ھو ، تا دیر اسے تکنا
ھر لفظ پہ رک جانا ، ھر بات پہ کھو جانا
آنا تو بکھر جانا، سانسوں میں مَہک بن کر
جانا تو کلیجے میں ، کانٹے سے چبھو جانا
جاتے ھُوئے چپ رھنا، اُن بولتی آنکھوں کا
خاموش تکلم سے ، پلکوں کو بھگو جانا
لفظوں میں اُتر آنا، اُن پُھول سے ھونٹوں کا
اِک لَمس کی خوشبو کا، پوروں میں سمو جانا
ھر صُبح عزائم کے ، کچھ محل بنا لینا
ھر شام اِرادوں کی دھلیز پہ سو جانا

Offline
 

ڈاکٹر کے پاس جائیں تو چاول کھا کر جائیں کیونکہ سب سے پہلے اس نے یہی بند کروانے ہیں
زندگی میں اتنے بھی شریف مت بنوں کے لوگ تمہیں استعمال کرناشروع کر دیں یاد رکھناجن تاروں میں کرنٹ نہیں ہوتا لوگ ان پہ کپڑےسکھاتے ہیں!
جب زیادہ ٹھنڈ لگے تو جانو کے گھر چلے جایا کرو اس کے بھائی سیک دیا کریں گے۔
اگر شرٹ پر چائے گِر جائے تو اُسے ٹی شرٹ کہتے ہیں.کون دسے گا توانوں سیانیاں گلاں

Offline
 

ہم نے ہر شخص کو محترم سمجھا
کسی کے دل میں کیا خدا جانے

Offline
 

ﮐﺒﮭﯽ ﺩﮬﻨﺪ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮬﮯ ۔۔۔۔۔؟؟
ﮐﭽﮫ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ ۔۔ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻻﮐﮫ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﻟﮯ۔۔۔ ﺁﭖ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﭘﮭﺎﮌ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ' ﻣﻞ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﮟ ۔۔۔ ﺳُﺮﻣﮧ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﮟ ۔۔۔
ﭼﻨﺪ ﻗﺪﻡ ﮐﮯ ﻓﺎﺻﻠﮧ ﭘﮧ ﭘﮍﯼ ﭼﯿﺰ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ۔۔ ﺟﺐ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ( ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭﺗﻌﺎﻟٰﯽ ) ﺩﮬﻨﺪ ﮐﻮ ﭼﮭﭧ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﻧﮧ ﺩﮮ ۔۔۔
ﺑﺲ ﮐﭽﮫ ﯾﮧ ﮬﯽ ﺣﺎﻻﺕ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮬﯿﮟ ۔۔ ﻻﮐﮫ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ۔۔۔۔ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻟﯿﮟ ' ﭼﺎﮨﮯ ﻗﺴﻤﺖ ﮐﯽ ﻟﮑﯿﺮﯾﮟ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻮﭺ ﮈﺍﻟﯿﮟ ' ﻃﻮﻃﮯ ﺳﮯ ﻓﻌﺎﻝ ﻧﮑﻠﻮﺍ ﻟﯿﮟ ۔۔۔ ﭼﺎﮬﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭼﺎﻝ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ۔۔۔ ﻗﺴﻢ ﮬﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﮔﻠﮯ ﭘﻞ ﮐﻮ ﺟﺎﻥ ﭘﺎﺋﯿﮟ ۔۔۔
ﺟﺐ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺍُﺳﯽ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻧﻈﺮِ ﮐﺮﻡ ﻧﮧ ﮬﻮ ' ﻭﮦ ﮬﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﺪ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ۔۔۔
ﺑﺲ ﺳﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ " ﮐﻦ ﻓﯿﮑﻮﻥ " ﮐﯽ ﮬﮯ

Offline
 

باتیں بہت گہری ہوتی ہیں" میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں؟؟؟
کیونکہ گہرےتو دُکھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے, گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں جو کسی سے سِلتے نہیں, گہری تو خاموشی ہوتی ہےجس کا چیختا شور کسی کو
سنائی نہیں دیتا, گہری تو درد کی رات ہوتی ہے جس میں کوئی روشن ستارہ طلوع نہیں ہوتا, گہرے تو دل ہوتے ہیں جو ہر احساس اندر دفن کر لیتے اور گہری تو محبت ہوتی ہے جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی,,,,,,مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں؟؟؟کیا واقعی؟؟؟

Offline
 

میں نے اس طور سے چاہا ہے تجھے میری جاں
جیسے گلزار نے اردو سے _____محبت کی ہے

Offline
 

نہ جانے کیوں مجھے اکثر یہ خواب آتا ہے
کوئی اداس ہے اور مجھ کو یاد کرتا ہے

Offline
 

سوال:
یہ جو کہتے ہیں کہ بچے کا اچّھا نام رکھو تو یہ نام اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
جواب:
بچہ وہ نام سن سن کے تاثیر لے لیتا ہے۔ اس کے لئے ایک قسم کا وظیفہ ہو جاتا ہے۔ جب اس کا نام پکارا جائے تو اس پہ یہ اثر جاتا ہے جیسے وظیفے کا اثر پڑتا ہے۔ اچّھے نام کا اچّھا اثر پڑتا ہے۔ جب آپ نام بگاڑ کے کسی کو غنڈہ کہتے ہیں تو چار دن پکارنے کے وہ غنڈہ ہو جائے گا۔ اس لئے کہتے ہیں کہ نام بگاڑ کے نہ پکارا کرو۔ بہت سے غنڈوں کے نام الگ الگ رکھ دیئے جاتے ہیں۔ پورا نام پکارو تو وہ آدمی اپنے بُرے ہونے میں بہت احتیاط کرتا ہے اور بچت کرتا ہے۔ اس لئے اچّھا نام رکھنا بہتر ہے۔ اچّھے نام کی نسبت بہتر ہوتی ہے، اچّھے نام کی آواز بہتر ہوتی ہے، اچّھے نام کی تاثیر بہتر ہوتی ہے۔ اچھا نام ایک طرح سے وظیفے کا

Offline
 

کام دیتا ہے۔ اچّھا نام رکھنا چاہئے۔ نام بگاڑنا نہیں چاہئے۔ لاڈ میں عام طور پر نام بگاڑ دیتے ہیں، یہ بگاڑنا نہیں چاہئے ورنہ کردار بگڑ جاتا ہے۔ کسی کو بُرے نام سے پکارو تو تیسرے دن ہی وہ بُرا ہو جائے گا۔ جب خود ہی اپنے آپ کو کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہم ناکام ہیں۔ ہم نے پاس نہیں ہونا تو آپ فیل ہو جائیں گے۔ جب خود ہی کہتے ہو کہ پاس نہیں ہونا تو کیسے پاس ہوگے۔ اس لئے اچّھا خیال رکھنا چاہئے، اچّھا نام رکھنا چاہئے، اچّھی امید رکھنی چاہئے اور اچّھا سفر کرنا چاہئے۔
(گفتگو والیم 27، صفحہ 226)
سرکار حضرت واصف علی واصف

Memes & Satire image
O  : Shab Bakhair - 
Memes & Satire image
O  : Chale To Chand Tk Na chale to Shaam Tk - 
Sorry ...
O  : Sorry ... - 
Beautiful Nature image
O  : This sunset looks like a nuclear explosion - 
Memes & Satire image
O  : Something too -