کل خواب میں محبتوں کے بازار دیکھے
جہاں محبتیں بکتیں، اور وفائیں فروخت ہو رہی تھیں
چائنہ میڈ محبتیں جو زیادہ نہیں چلتی
امپورٹڈ محبتیں ،جو سٹیٹس دیکھ کر کی جاتی ہے
تفریحی محبتیں ،جو وقت گزاری کے لیے ہوتی ہے
میں نے اچانک دل پر ہاتھ رکھا
جیسے بھیڑ میں کسی خطرے کے پیش نظر
بندہ جیب پر ہاتھ رکھتا ہےکہ کہیں کٹ تو نہیں گئی
تمہاری محبت آج بھی نایاب تھی
اور میں آج بھی تہی دامن ۔۔
نایاب چیزیں خوش نصیبوں کی دسترس میں ہوتی ہیں
اور سچی محبتیں قسمت والوں کو ملتی ہیں
سو میں حقیقت کی طرح خواب سے بھی خالی ہاتھ لوٹ آیا۔۔۔۔
ٹیکنالوجی
2032 میں پیزا آرڈر کرنا
کالر: کیا یہ پیزا ھٹ ہے؟
گوگل: نہیں جناب ، یہ گوگل پیزا ہے۔
کالر: معذرت ، میں نے غلط نمبر ڈائل کیا ہوگا۔
گوگل: نہیں جناب ، گوگل نے پیزا ھٹ کو پچھلے مہینے خریدا تھا۔
کالر: ٹھیک ھے. میں ایک پیزا آرڈر کرنا چاہتا ہوں
گوگل: کیا آپ اپنا وھی پسندیدہ پیزا آرڈر کرنا چاہتے ھیں ، جناب؟
کالر: میرا پسندیدہ پیزا تم کیسے جانتے ہو؟
گوگل: ھماری کالر آئی ڈی ڈیٹا شیٹ کے مطابق ، آپ نے پچھلی 12 مرتبہ ایک موٹی پرت پر تین چیزوں ، ساسیج
پیپیرونی ، مشروم اور میٹ بالز کے ساتھ ایک پیزا منگوایا۔
کالر: بہت خوب! میں یہی آرڈر کرنا چاہتا ہوں۔
گوگل: کیا میں تجویز کرسکتا ہوں کہ اس بار ویجیٹیبل پیزا منگوائیں؟
کالر: کیا؟ میں سبزی والا پیزا نہیں کھانا چاہتا!
گوگل: جناب آپ کا کولیسٹرول اچھا نہیں ہے۔
کالر: تم کس طرح جانتے ھو؟
گوگل: آپ کے میڈیکل ریکارڈ سے ہمارے پاس پچھلے 7 سالوں کا آپ کے خون کے ٹیسٹ کا نتیجہ ہے۔
کالر: ٹھیک ہے ، لیکن میں آپ کی بوسیدہ سبزی والا پیزا نہیں چاھتا! میں پہلے ھی اپنی کولیسٹرول کی دوائی لیتا ہوں۔
گوگل: معاف کیجئے جناب ، لیکن آپ نے باقاعدگی سے اپنی دوائیں نہیں لیں۔ ہمارے ڈیٹا بیس کے
مطابق ، آپ نے چار مہینے پہلے بووٹس فارمیسی سے ایک بار تیس کولیسٹرول کی گولیوں کا ایک باکس خریدا تھا۔
کالر: میں نے ایک اور فارمیسی سے مزید خریداری کی۔
گوگل: یہ آپ کے کریڈٹ کارڈ کے ریکارڈ پر ظاہر نہیں ھو رہا-
کالر: میں نے نقد رقم ادا کی۔
گوگل: لیکن آپ نے اپنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق کافی رقم نہیں نکلوائی۔
کالر: میرے پاس نقد رقم کے دوسرے ذرائع ہیں۔
گوگل: یہ آپ کے حالیہ ٹیکس گوشواروں پر ظاہر نہیں ہوتا ، جب تک کہ آپ نے کسی غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمایا ہو
کالر: یہ کیا بکواس ہے!
گوگل: مجھے افسوس ہے جناب ، ھم ایسی معلومات صرف اور صرف آپ کی مدد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
کالر: بس بہت ہو چکا! میں گوگل ، فیس بک ، ٹویٹر ، واٹس ایپ اور دیگر سے تنگ آ چکا ہوں۔ میں انٹرنیٹ ، ٹی وی کے بغیر کسی جزیرے میں جا رہا ہوں۔ جہاں نہ فون کی کوئی سہولت ہے اور نہ مجھ پر جاسوسی کرنے والا کوئی ھے۔
گوگل: لیکن آپ کو پہلے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔ اس کی میعاد 6 ہفتوں پہلے ختم ھو چکی ھے۔
کالر : بھاڑ میں جاے(بیچ میں سے کسی اور سے بات کرتے ھوے) جانو ویٹ کرنا پڑے گا تھوڑا، پیزا لینے خود جانا پڑے گا
گوگل: سر، یہ جانو کونسے والی ھے؟ ھمارے ریکارڈ کے مطابق آپ یہ لفظ 15مختلف نمبرز پہ کال اور میسیجز میں استعمال کرتے ھیں،مگر ان میں سے کوئی بھی نمںبر آپ کی اپنی لوکیشن سے قریب نہیں ھوتا،خاص کر رات کو
کالر: ختم شد۔۔۔۔۔۔۔
مستقبل میں خوش آمدید
انٹرنیٹ پر کبھی کبھار الفاظ کی بجاۓ
ایموجیز کا سہارا لیا جاتا ھے جو تاثرات کی بہتر ترجمانی کرتے ہیں ۔ یونی کوڈ کنسورشیم کے مطابق ۲۰۲۱ء میں ۱۰ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی جو فہرست جاری ہوئی اسکی رو سے گزشتہ سال بھی وہ ایموجی سرفہرست رہا جو کافی عرصے سے سب کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے۔
یہ ایموجی جو ہنسی کے ساتھ آنسوؤں کو دکھاتا ہے اور ٹیئر آف جوائے کے نام سے جانا جاتا ہے , رپورٹ کے مطابق ٹیئر آف جوائے کی مقبولیت سب سے زیادہ رهی ۔
ایک عرب امیر جوان اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جرمنی گیا کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنے والد کو خط لکھا کہ
یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں،دوست احباب میرا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی کا سامنا رہتا ہے۔
میں اپنی لگژری گاڑی رینج روور پر یونیورسٹی پہنچتا ہوں جب کہ میرے معزز اساتذہ کرام ٹرین اور میٹرو سے۔
باپ نے دس ملین ڈالر کا چیک بھیج دیا کہ اپنے لئے ٹرین خریدیں گوروں کے سامنے ہمیں شرمندہ مت کرانا ۔
عربی سے ترجمہ
میں کیا لکھوں اس کے بارے میں
نام اسکا لکھتے ہی یہ قلم رکتا ہے
کیا لکھوں میں غمِ زندگی
غم لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا بیاں کروں ان لمحوں کو
وقت لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا لکھوں وہ اکیلے گزارے ہو لمحے
اکیلا لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا لکھوں محبت کے بارے میں
عشق لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا بیاں کروں یار سیرت کو
یار لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا لکھوں میں چھوڑنے پر
جب بچھڑنا لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا لکھوں میں آنسو پر
جب آنسو لکھتے ہی قلم رکتا ہے
کیا بیاں کروں چلتی ہوئی سانس کو
جب زندہ لکھتے ہی قلم رکتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain