کوئی دو مہینے بعد میں کراچی گیا تو انشا جی کے دفتر ملنے پہنچا -
انشا بیٹھا کام کر رہا ہے - ہم گپ لگا رہے ہیں - ادھر کی باتیں ، ادھر کی باتیں بہت خوش -
ایک لڑکی آئی- اس کی صحت بہت خراب تھی ، اس کی آنکھوں میں یرقان اتنا نمایاں تھا کہ جیسے رنگ بھرا ہو پیلا -
اس نے چھپانے کے لیےاپنی آنکھوں میں سرمے کی بہت موٹی تہہ لگا رکھی تھی تو کالا برقع اس نے پہنا ہوا ، آ کھڑی ہو گئی انشا جی کے سامنے -
اس نے ایک خط ان کو دیا وہ خط لے کر رونے لگا - پڑھ کر اس لڑکی کی طرف دیکھا ، پھر میز پر رکھا ، پھر دراز کھولا -
کہنے لگا بیبی ! میرے پاس یہ تین سو روپے ہی ہیں - یہ تم لے لو ، پھر بعد میں بات کریں گے
لگی ! بڑی مہربانی -
وہ بچکی سی ہو گئی بیچاری ، اور ڈر سے گئی ، گھبرا سی گئی -
اس نے کہا ، بڑی مہربانی دے دیں - وہ لے کر چلی گئی -
جب چلی گئی تو میں نے انشا سے کہا ، انشاء یہ کون تھی ؟
کہنے لگا پتا نہیں -
میں نے کہا ، اور تجھ سے پیسے لینے آئی تھی - تو تو نے تین سو روپے دے دیے تو اسے جانتا تک نہیں -
کہنے لگا ، نہیں میں اتنا ہی جانتا ہوں - یہ خط ہے - اس میں لکھا تھا !
محترم انشا صاحب میں آپ کے کالم بڑے شوق سے پڑھتی ہوں ، اور ان سے بہت خوش ہوتی ہوں ، اور میں یہاں پر لیاری میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر ہوں -
اور میری ١٣٠ روپے تنخواہ ہے - میں اور میرے بابا ایک کھولی میں رہتے ہیں - جس کا کرایا ١٦٠ روپے ہوگیا ہے
، اور ہم وہ ادا نہیں کر سکتے ، اور آج وہ بندہ سامان اٹھا کر باہر پهینک رہا ہے -
اگر آپ مجھے ١٦٠ روپے دے دیں تو میں آہستہ آہستہ کر کے ١٠-١٠ کر کے اتار دونگی -
میں کراچی میں کسی اور کو نہیں جانتی سوائے آپ کے ، وہ بھی کالم کی وجہ سے -
میں نے کہا ، اوئے بے وقوف آدمی اس نے تجھ سے ١٦٠ روپے مانگے تھے تو تو نے ٣٠٠ سو دے دیے -
کہنے لگا ، میں نے بھی تو " دِتوں میں سے دِیا ہے ، میں نے کونسا پلے سے دیا ہے - "
اس کو بات سمجھ آ گئی تھی -
یہ نصیبوں کی بات ہے ، یعنی میری سمجھ میں نہیں آئی میں جو بڑے دھیان سے جاتا تھا ، ڈکٹیشن لیتا تھا ، کوششیں کرتا تھا جاننے کی -
کہنے لگا ، میں نے کچھ کالم لکھے تھے یہ ان کا معاوضہ تھا - یہ تین سو روپے میرے پاس ایسے ہی پڑے تھے - میں نے دے دیے -
از اشفاق احمد زاویہ ١ دیے سے دیہ
سردیوں میں ہماری جلد بہت خشک ہو جاتی ہے تو جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے پانی میں ہلدی اور ذرا سا مِلک پاؤڈر ملا کر اُبال لیں ٹھنڈا ہو جائے تو آدھا کپ دہی ڈال کر مکسچر کو دھوپ میں 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
بعد میں ایک چمچ زیتون کا تیل ، ایک دیسی انڈا اور ایک چٹکی زعفران ڈال کر پھینٹ لیں ۔ضرورت ہو تو گرم پانی ڈالیں جب صحیح سے پیسٹ بن جائے تو اسے پھینک دیں.....
اور چہرے پر کوئی کولڈ کریم لگا لیں جب مارکیٹ میں ایک چیز دستیاب ہے تو بلاوجہ حکیم بن کر فنکاریاں دکھانے کی ضرورت کیا ہے۔
تھینکس مِی لیٹر!
کچھ لوگ اتنے گندے ہوتے ہیں کہ آستین اور قمیض کے پلو سے ہی ناک صاف کرلیتے ہیں...
حلانکہ گھر میں 10 جگہ پردے لگے ہوتے ہیں اور بیڈ شیٹ کے کونے بھی ہوتے ہیں ۔
خیر مجھے کیا
بس بابو یہی بھید ہے زندگی کا دل تنگ نہ کرو۔ بس اتنی سی بات ہے ۔ جو ہے اسے قبول کرو ، جو نہیں ، اس کے خواب نہ دیکھو .... ٹرک ڈرائیور نے کہا ۔۔۔۔!
چھڈ یار
منہ بناتے ھیں ا س طرح وہ نصیر
میری ہر بات زہر ہو جیسے
جو سب کو سنتے ہیں
انھیں کوئی نہیں سنتا
اور جنھیں کوئی نہیں سنتا
انھیں پھر سائیکٹرسٹ سنتے ہیں
دبیز پردوں نیم تاریکی والے
پرسکون کمرے کے ماحول میں
جہاں دوسری آواز صرف گھڑی کی ٹک ٹک ہوتی ھے
اور پہلی آواز وہی
جسے کوئی نہیں سنتا
جو کبھی آنسوؤں کی نمی سے نمکین بوجھل اور بھاری ہو جاتی ھے
اور پھر اس آواز کے مختصر ‛ طویل توقف
مگر پھر بھی سننے والے کا انہماک نہیں ٹوٹتا
بڑ بڑاہٹ خود کلامی کی ایک قسم ھے
مگر یہ اندر کی وہ آواز ھے جسے کوئی سامع نہیں ملتا
گرفٹی آرٹ کی ایک قسم ھے
جس میں انسان اپنے اندر کی آواز کو
دیواروں پہ آڑھی ترچھی لکیریں کھینچ کرید کر
باہر لانے کی کوشش کرتا ھے
یا وہ مسترد آوازیں بیک بینچر بن جاتی ہیں
یا تنہا خالی سکول کے بلیک بورڈز پہ جسموں سے عاری اشکال بناتی ہیں
اس آواز کا دباؤ
پانی کے بہاؤ جیسا ہوتا ھے
اپنا رستہ بحرحال بنا لیتا ھے
ایک چھا دوست ناصح ہوتا ھے
یعنی نصیحت کرنے وآلا
مگر ایک بہترین دوست
ناصح کے ساتھ ساتھ غمگسار بھی ہوتا ھے
مگر پھر وہی
جنھیں کوئی نہیں سنتا
انھیں پھر سائیکٹرسٹ سنتے ہیں
کیا یوں ہی چلے جاو گے
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ ؟؟؟
کیسے اپنا خیال میں رکھوں
مجھ کو تیرا خیال رہتا ہے
جاپانیوں کو تازہ مچھلیاں بہت پسند ہیں ، لیکن جاپان کے قریب کے پانیوں میں کئی دہائیوں سے زیادہ مچھلی نہیں پکڑی جاتی
لہذا جاپانی آبادی کو مچھلی کھلانے کے لئے ، ماہی گیر کشتیاں بڑی ہوتی گئیں اور پہلے سے کہیں زیادہ دور جانے لگیں -
ماہی گیر جتنا دور گئے ، مچھلیوں کو پکڑ کر واپس لانے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگنے لگا۔ اس طرح ساحل تک باسی مچھلی پہنچنےلگی -
مچھلی تازہ نہیں تھی اور جاپانیوں کو ذائقہ پسند نہیں تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ، فشینگ کمپنیوں نے اپنی کشتیوں پر فریزر لگائے۔
وہ مچھلی کو پکڑ کر
سمندر میں فریز کردیتے۔ فریزرز کی وجہ سے کشتیوں کو مزید دور جانے اور زیادہ دیر تک سمندر میں رہنے کا موقع ملا ۔
تاہم ، جاپانیوں کو فروزن مچھلی کا ذائقہ بھی پسند نہ آیا ۔
فروزن مچھلی کم قیمت پڑتی تھی۔
تو ، ماہی گیر کمپنیوں نے فش ٹینک لگائے۔ وہ مچھلی کو پکڑ لیتے اور ٹینکوں میں بھر کر زندہ لے آتے -
مگر تھوڑے وقت کے بعد ، مچھلیاں سست ہو جاتیں ۔ وہ زندہ تو رہتیں لیکن مدہوش ہو جاتیں -
بدقسمتی سے ، جاپانیوں کو اب بھی اس مچھلی کا ذائقہ پسند نہ آیا چونکہ مچھلی کئی دن تک حرکت نہیں کرتی تھی ،
اس لئے تازہ
مچھلی والا ذائقہ کھو جاتا -
ماہی گیری کی صنعت کو ایک آنے والے بحران کا سامنا کرنا پڑا!
لیکن اب اس بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وہ اس ملک میں ایک اہم ترین تجارت بن کر ابھرا ہے۔
جاپانی فشینگ کمپنیوں نے اس مسئلے کو کیسے حل کیا؟
وہ جاپان میں تازہ ذائقے والی مچھلی کیسے حاصل کرتے ہیں؟
مچھلی کے ذائقے کو تازہ رکھنے کے لئے جاپانی ماہی گیر کمپنیوں نے اس مچھلی کو ٹینکوں میں ڈال دیا۔
لیکن اب وہ ہر ٹینک میں ایک چھوٹی سی شارک کو شامل رکھتے ہیں۔
شارک کچھ مچھلیاں کھا جاتی ہے ، لیکن زیادہ تر مچھلیاں انتہائی رواں دواں متحرک حالت میں رہتی ہیں ۔
مچھلیوں کو شارک سے خطرہ رہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ متحرک رہتی ہیں اور صحت مند حالت میں مارکیٹ تک پہنچتی ہیں ۔
وہ اچھی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں -
خطرے کا سامنا انھیں تازہ دم
رکھتا ہے!
انسانی فطرت بھی مچھلی سے مختلف نہیں ہے ۔
ایل رون ہبارڈ نے 1950 کی دہائی کے اوائل میں مشاہدہ کیا:
"انسان صرف ایک مشکل ماحول کی موجودگی میں عجیب طور پر کافی گرو اور ترقی کرتا ہے۔
"جارج برنارڈ شا نے کہا:
"اطمینان موت ہے.. !"
اگر آپ مستقل طور پر چیلنجوں کو فتح کر رہے ہیں تو ، آپ خوش ہیں۔ آپ کے چیلنجز آپ کو متحرک رکھتے ہیں۔ وہ آپ کو بھرپور زندہ رکھیں گے... !
_ آپ بھی اپنے ٹینک میں شارک رکھیں اور دیکھیں کہ آپ واقعی ترقی کرکے کہاں تک جا سکتے ہیں... !
: اگر آپ صحت مند ، کم عمر اور متحرک نظر آتے ہیں تو ، یقینی طور پر آپ کے گھر میں بیوی موجود ہے۔
جی ہاں شارک کو اپنی زندگی میں موجود رکھئیے
اور
اگر زیادہ متحرک زیادہ جوان زیادہ خوشحال رہنا چاہتے ہیں تو پھر شارک کی تعداد بڑھا لیں۔۔۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
"خواب"
چھوٹی چھوٹی چیزیں خواہش ہی رہیں،
خواب نہ بنیں۔
جاگتی آنکھوں کا کوئ بھی خواب ہو،
اُس کا حق ہے کہ اُُسے عنوان بھی ُاُسی کے شایانِ نشان ملے۔
خوابوں کو کوئ چھوٹا سا عنوان دے کر اُنہیں پریشان نہیں کرتے۔
ویسے بھی یہ بہت ناز اُٹھواتے ہیں،
کیونکہ اِنہیں زمان و مکان سے کوئ غرض نہیں،
موت سے تو ہر گز نہیں۔
دل اور دماغ میں کیا فرق ہوتا ہے؟ دل کچھ دینا چاہتا ہے اور دماغ کچھ لینا چاہتا ہے۔ دماغ جب بھی سوچے گا کوئی چیز مانگے گا۔
اور دل کیا ہے؟ دل میں بات آتی ہے کہ یہ چیز کسی کو دے دو۔ تو دل ہمیشہ دیتا ہے مدد کرتا ہے اور دماغ حاصل کرتا ہے۔
حاصل کرنے کی تمنا دنیا ہے اور دینے کی تمنا دین ہے۔
*حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ*
*گفتگو 6، صفحہ 204*
آپ سارا دن کسی اپنے کی آمد کے انتظار میں گزارتے ہیں
شام ڈھل جاتی ہے
اندھیرا چھا جاتا ہے
آس پاس کے سبھی لوگ لوٹ جاتے ہیں
بس آخری گاڑی کی آمد باقی ہے
وہ آتی ہے اور لوگ اُترتے ہیں
آپ ایک ایک کو بے چینی سے دیکھتے ہیں
گاڑی خالی ہو جاتی ہے
لیکن وہ نہیں اُترتا
آپ سر جھکاۓ بوجھل قدموں
گھر لوٹتے ہیں
کسی ایسی کیفیت میں
کہ حیرت زدہ کردینے والی افسردگی
خوف سے باہم مل کر مایوسی کا سماں
باندھنے کو
بے تاب ہوتی ہے
آپ گھر کا دروازہ دھیرے سے کھولتے ہیں
اور اُسی جگہ ہی دروازے کی چوکھٹ سے درخت کے ٹوٹے تنے کی طرح جا لگتے ہیں
آپ کا مہمان سامنے بیٹھا مسکرا رہا ہوتا ہے
اور آپ لمبا سانس لے کر کچھ لمحوں کے لیے
آنکھیں بند کرتے ہیں
میرے نزدیک
خوشی کی تعریف یہی ہے
جو تراشی نہ جاوے
بس
بے خبری میں عین اُنہی لمحوں میں آن ملے
جب آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ
اب کیا ہوگا
خدا سے ایسی ساعتیں مانگتے رہنا ہے۔
یہ لطیفہ کسی نے ایس ایم ایس کیا ۔
"ایک شخص خالی کاغذ چوم رہا تھا
دوست :یہ کیا کررھےہو.؟
شخص :لو لیٹر آیاھے
دوست :مگر یہ تو خالی ھے
شخص :آجکل بول چال بند ھے."
ہائے محبوب کا خط خالی بھی ہو تو رابطہ تو ہے ۔
مجھے اس خالی خط نے میری بندگی سے خالی بےروح عبادتیں یاد دلا دیں۔ جاءنماز لپیٹنے کی خواہش میں پھیلاتا، ڈیوٹی نبھانے کی نیت سے مارے باندھے کی جانے والی خالی کاسے جیسے نمازیں ، سجدے کی لذت سے محروم بس ماتھا ٹیکنے کی رسم کی ادائی اور معنی و مفہوم سے ناآشنا رٹی رٹائی دعائیں جو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain