Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Memes & Satire image
O  : Matter of perspective - 
Interesting Posts image
O  : Penguin eggs stay clear when boiled - 
Memes & Satire image
O  : Genius ... - 
Offline
 

حسن اتفاق کی بہترین مثال ایڑھیوں میں دیکھنے کو ملتی ھے۔
دونوں ایک ساتھ ہی پھٹتی ہیں
دانشور ڈی ڈی پر
حیرانگی تو ہوتی ہوگی
اور میری
تعریف کرنے کے با رے میں سوچتے ہی رہتے ہیں کہ کیسے کہیں اور کیا
ارے شکریہ کی کوئی بات نہیں یہ تو میرا اخلاقی فرض تھا
اب
علم کے۔۔۔اس نادر معلومات کو ابھی فریم کروا کر رکھیں تاکہ آنے والی نسلیں اس علم سے مستفید ہو سکیں۔۔شکریہ

Offline
 

مُجھ سے مُحبت کرنے میں کیا مسئلہ ہے ؟
تمہارے باقی سارے کام بھی تو فضول ہی ہیں

Offline
 

مجھے محسوس ھوتا ھے
وہ بلکل میرے جیسا ھے
کہ جیسے عکس پانی میں
یا سایہ روبرو میرے
وھی لہجہ، وھی باتیں
وھی آنکھوں سے ہنس دینا
کبھی جو روٹھنا تو
بےرخی کی حد ھی کر جانا
کبھی آنکھوں کے رستے سے
کہیں دل میں اتر جانا
کبھی بےچین رکھنا خود کو

Offline
 

مجھ کو بھی سزا دینا
کبھی اک پل میں ہنس دینا
میری دنیا سجا دینا
کبھی تو برف سا لہجہ
نگاہ بھی سرد کر لینا
کبھی تتلی کے سارے رنگ
میرے دامن میں بھر دینا
مجھے اکثر یہ لگتا ھے
وہ بلکل میرے جیسا ھے
کہ جیسے-----عکس پانی میں
یا سایہ روبرو----میرے!

Offline
 

؎ اپنا مُقام پیدا کر
نومبر یومِ اقبال ؒ

Offline
 

میں ویکھاں میرا یار نا ویکھے، جے میں نا ویکھاں تے اوہ ویکھے
غلام فریداؒ بوھے یار دے مریئے، اوہ ویکھے یا نا ویکھے

Offline
 

خُوش رہنا شروع کیجئے
ایک وقت تھا خُوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔
دوستوں سے ملکر،
عزیز رشتہ داروں سے ملکر،
نیکی کرکے،
کسی کا راستہ صاف کرکے،
کسی کی مدد کرکے۔
خربوزہ میٹھا نکل آیا،
تربوز لال نکل آیا،
آم لیک نہیں ھوا،
ٹافی کھا لی،
سموسے لے آئے،
جلیبیاں کھا لیں،

Offline
 

داخلہ مل گیا،
پاس ھوگئے،
میٹرک کرلیا،
ایف اے کرلیا،
بی اے کر لیا،
ایم اے کرلیا،
کھانا کھالیا،
دعوت کرلی،
شادی کرلی،
عمرہ اور حج کرلیا،
چھوٹا سا گھر بنا لیا،
امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا،
بہن کیلئے جیولری لے لی،
بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے،
اولاد آگئی اولاد بڑی ھوگئی، انکی شادیاں کردیں-
نانے نانیاں بن گئے -
دادے دادیاں بن گئے -
سب کچھ آسان تھا
اور سب خوش تھے.
پھر ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی،

Offline
 

بچہ کونسے سکول داخل کرانا ھے،
پوزیشن کیا آئے،
نمبر کتنے ہیں،
جی پی اے کیا ھے،
لڑکا کرتا کیا ہے، انڈسٹری بن گئی.
ھم سے ھمارے دور ھوگئے
شاید ہی ہمارے بچوں کو فوج کے عہدوں کا پتہ ہو
پر ان کو ڈی ایچ اے کونسے شہر میں ہیں، سب پتہ ہے،
گھر کتنے کنال کا ہو،
پھر آرچرڈ سکیمز آگیئں،
گھر اوقات سے بڑے ہو گئے،
اور ہم دور دور ہو گئے،
ذرائع آمدن نہیں بڑھے پر قرضوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹی وی، فریج، موبائل سب آگئے،
سب کے کریڈٹ کارڈ آگئے -
پھر ان کے بل بجلی کا بل،
پانی کا بل، گیس کا بل، موبائل کا بل، سروسز کا بل،

Offline
 

پھر بچوں کی وین،
بچوں کی ٹیکسی،
بچوں کا ڈرائیور،
بچوں کی گاڑی،
بچوں کے موبائل،
بچوں کے کمپیوٹر،
بچوں کے لیپ ٹاپ،
بچوں کے ٹیبلٹ، وائی فائی، گاڑیاں،
جہاز،
فاسٹ فوڈ،
باھر کھانے،
پارٹیاں،
پسند کی شادیاں،
دوستیاں، طلاق پھر شادیاں، بیوٹی پارلر،
جم،
پارک،
اس سال کہاں جائیں گے،
یہ سب ہم نے اختیار کئے
اور اپنی طرف سے ہم زندگی کا مزا لے رہے ہیں -
کیا آپ کو پتہ ھے آپ نے خوشی کو کھودیا ہے۔

Offline
 

جب زندگی سادہ تھی تو خوشی کی مقدار کا تعین ناممکن تھا -
اب اسی طرح دھوم دھڑکا تو بہت ھے پر پریشانی کا بھی کوئی حساب نہیں۔
اپنی زندگی کو سادہ بنائیے
تعلق بحال کیجئے،
دوست بنایئے،
دعوت گھر پر کیجئے،
بے شک چائے پر بلائیں،
یا پھر آلو والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کیجئے،
دور ھونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے،
واٹس ایپ فیس بک زرا کم استعمال کیجئے ، آمنے سامنے بیٹھئیے،
دل کی بات سنیئے اور سنائیے، مسکرائیے۔
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے -
بلکہ مفت،
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،
اور پھر حاصل کرتے ھیں۔
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے میں سفر کرنے میں نہیں ھے۔ کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر رھیئے پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ھوجائے گا۔
بس محسوس کرنے کی بات ہے ،

Offline
 

چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے-
ٹوٹ کر گر گیا تو کونسی قیامت آجائے گی ۔
ہمسائے کی بیل تو بجائیے -
ملئے مسکرائیے،
بس مسکراھٹ واپس آجائے گی، دوستوں سے ملئے دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کیلئے ڈگریاں، کامیابیاں، فیکٹریوں کا ذکر ھرگز مت کیجئے۔
پرانے وقت میں جایئے جب ایک ٹافی کے دوحصے کرکے کھاتے تھے
،فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پی لیتے تھے.
ہم نے کیا کرنا چائے خانہ کا جہاں پچاس قسم کی چائے ہے۔
آؤ وہاں چلیں جہاں سب کیلئے ایک ہی چائے بنتی ہے ملائی مارکے، چینی ہلکی پتی تیز۔
آؤ پھر سے خوش رہنا شروع کرتے ھیں.
خوش رہنے کے لئے بچوں جیسے بن کے تو دیکھیں۔ شکریہ

Digital Art image
O  : A sight to behold - 
Beautiful Structures image
O  : Standing in Europe looking at Asia This is Istanbul - 
Beautiful Nature image
O  : Where summer and winter pictures match on Google Earth - 
Offline
 

کلام کرتی نہیں میری چشم تر جیسے
تمہیں نہیں ہے مرے حال کی خبر جیسے
کہیں جہاں میں سُکھ بھی نہیں ہے گھر جیسا
کہیں جہاں میں دُکھ بھی نہیں ہیں گھر جیسے
چلا ہے اُس کی گلی کو اُسی طرح انورؔ
سحر کو لوگ روانہ ہوں کام پر جیسے

Offline
 

کسی کی تعریف کرنے کی سوچتے ہی رہتے ہیں کہ کیسے کہیں اور کیا کہیں