Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے
وہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے
یوں تو ہر چیز سلامت ہے میری دنیا میں
ایک تعلق ہے جو ٹوٹا ہوا لگتا ہے
میں نے سوچا تھا کہ آباد ہوں اک شہر میں میں
یہاں تو ہر شخص کا انداز جدا لگتا ہے
مدتیں بیت گئیں طے نہ ہوئی منزلِ شوق
ایک عالم میرے رستے میں پڑا لگتا ہے
اے میرے جذبۂ دوراں مجھ میں کشش ہے اتنی
جو خطا ہوتا ہے وہ تیر بھی آ لگتا ہے
جانے کون سی پستی میں گِرا ہوں شہزاد
سورج بھی اس قدر دور ہے کہ دِیا لگتا ہے

Offline
 

بعض دفعہ ہمارے اردگرد چیزیں , رویے سب کچھ نارمل هوتا ھے سب کچھ ہر طرح کا رشتہ تعلق درست جانب رواں ھوتا ھے بظاہر کچھ بھی روڈ نہیں ھوتا پھر اچانک سے ھر منظر ھر معاملہ خراب دکھائی دینے لگتا ھے رشتوں میں شک نظر آنے لگتا ھے وجہ خود کا اندر کا موسم ٹھیک نہیں ھوتا گرد تو خود کی نگاہ پر آ پڑتی ھے ۔
بات یہ نہیں هوتی باقی بگڑ گئے ہیں بات یہ هوتی خود سے ناراضگی چل رهی هوتی ھے صحیح نہج سے سوچ زگ زیگ راستوں پر چل پرٹی ھے

Offline
 

جب میں نے کوئی چیز چاہی اُسے حاصل کرنا چاہا تو وہ چیز میرے لیے مصیبت بن گئی میرا سکون چھن گیا ۔ ۔ ۔
اور جب میں نے کوئی چیز چاہی اور صبر سے بیٹھ گیا وہ چیز خُود مُجھ تک پہنچی بغیر میری کسی محنت کے۔
تو اِس سے یہ بات سمجھ آئی کہ جِسے میں نے چاہا وہ بھی میری چاہت میں مبتلا ہے اور خُود میری تلاش میں تھی ۔ ۔ ۔
اِس میں ایک باریک نُکتہ ہے جو اِسے سمجھ سکے۔
مولانا جلال الدین رومیؒ

Life Advice image
O  : Big difference - 
Offline
 

قاصد سن چھوڑ گلے، شکوے یہ بتا،
اس نے پہلے کیا کہا،پھر کیا کہا پھر کیا کہا؟

Offline
 

آغاز یہ تھا کہ:
تم اجنبی تھے اور جب میں تمہیں بتاتا تھا کہ میں اداس ہوں تو پھر میں اداس نہیں رہتا تھا۔
انجام یہ ہے کہ:
تم دوست ہو اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں بہت خوش ہوں اور میں خوش نہیں ہوتا ہوں۔
دیکھو! بہت نزدیکیاں بہت دور لے جاتی ہیں۔
بے پردگی اِک پردہ ہے، بے تکلفی اِک تکلف ہے

Offline
 

وہ پُھول اور کسی شاخ پر نہیں کِھلنا ،
وہ زُلف صِرف میرے ہاتھ سے سُنورنی ہے!

Offline
 

بیٹا: بابا۔۔!! میں شادی کرنا چاہتا ہوں
بابا: سوری کہو
بیٹا: کس بات پر۔۔؟
بابا: سوری کہو
بیٹا:کیوں۔۔؟ میں نے کیا کیا ہے۔۔؟
بابا: پہلے اور چیز سے قبل "سوری" کہو
بیٹا: لیکن ایسی کیا خطا سرزد ہوگئی مجھ سے۔۔۔؟
بابا: پہلے سوری کہو۔۔
بیٹا: پلیز مجھے کوئی ایک وجہ تو بتائیں سوری کہنے کی۔۔
بابا:سوری کہو پہلے
بیٹا: ٹھیک ہے ۔۔ سوری
بابا: ہاں اب تم شادی کے لائق ہو،، کیوں کہ جب تم بغیر کسی وجہ کے سوری کہہ سکو تو پھر شادی کرسکتے ہو

Offline
 

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
اب اُسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا
سخت نادم ہے مُجھے دام میں لانے والا
صبح دم چھوڑ گیا نکہتِ گل کی صُورت
رات کو غنچہء دل میں سمٹ آنے والا
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو اِک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دُنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
منتظر کس کا ہوں ٹُوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا
ہے وہی مجھ کو سرِ دار بھی لانے والا
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
تُم تکّلف کو بھی اِخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

Offline
 

پی ٹی وی کا ایک پُرانا ڈرامہ دیکھ رہا تھا۔ اُس میں لیڈ رول کا ایک ڈائیلاگ ہوتا ہے جو وہ اپنی بیوی کو جواباََ کہتا ہے ۔ ۔
" یہ امیر یا غریب کیا ہوتا ہے، یاں تو انسان اچھا ہوتا ہے یا پھر بُرا ہوتا ہے۔"

Offline
 

آپ نے کبھی چیونٹی کے سامنے اُنگلی رکھی ھے تو دیکھا ہوگا کہ وہ فوراََ راستہ بدل لیتی ھے وہ یہ نہیں سوچتی کہ میرے سامنے کتنی بڑی چیز ھے میرا کیا بنے گا لیکن عجیب بات یہ ھے کہ انسان عقل کے ہونے کے باوجود جب اس کے سامنے ایک راستہ بند ہوتا ھے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ک اب میرا کیا ہوگا۔
ہمیشہ خُدا کی ذات پر توکّل رکھیں اس کی عطاء عقل و فہم استعمال کریں
کبھی ہمت نہ ہاریں اور ہمیشہ آگے بڑھتے رہیں

Offline
 

اداس دل کی اداس باتیں
سمجھنے والا کوئی تو ہوتا_____
کہ جس کی باتوں سے دل سبھلتا
کہ جس کی سنگت میں دل بہلتا_____
جس کی ہلکی سی اک جھلک بھی
ہمارے دکھ کو سمیٹ لیتی______
فلک سے خوشیاں انڈیل دیتی
یا اُس کی نازک سی مسکراہٹ_____
دن کی سبھی تھکاوٹ کو دور کرتی
یا پھر چمکتی وُہ آنکھیں اُس کی_____
ہماری ہستی کا راز ہوتیں،،
ہمارے دُکھ کی کتاب ہوتیں،
جو ہم کو چاہتا، ہم کو پڑھتا،
گزرتے لمحوں کی سختیوں میں،
کوئی تو نازک مزاج ہوتا،
کوئی تو ہوتا

Offline
 

میں تیری سبقت پہ یوں اپنی مات کیسے لکھوں
دکھ کے یا درد کے سب جذبات میں کیسے لکھوں
تم جو گۓ تو پھر پلٹ کر دیکھا بھی نہیں ہمدم
مجھ پر کیا کیا گزری سب آفات میں کیسے لکھوں
بے نام سے رشتے کا بے نام سا تعلق جوڑے رکھا
دل میں آتے تھے کیا کیا خیالات میں کیسے لکھوں
تم کو گر محبت تھی تو بے رخی میں کمی کرتے
بڑےجلتے ہوئے سے ہیں سوالات میں کیسے لکھوں
جب گۓ تھے تو بہاروں کو بھی ساتھ ہی لیتے جاتے
گلابی رُت میں جو سہے صدمات میں کیسے لکھوں

Offline
 

میں نے تقریبََا 2 سال بعد اسے انبلاک کیا تو دیکھا وہ آن لائن تھی۔ میں بار بار اضطراب میں اُسکا آن لائن سٹیٹس دیکھ رہا تھا ۔ اس نے آج بھی بائیو میں میرا پسندیدہ شعر
لکھا ہوا تھا ۔ میرے دماغ میں بہت سے خیالات آ کر چلے گئے ۔ کیا وہ مجھے بھول چکی ہے ۔ اگر نہیں بُھولی تو رات کے اس پہر ایک بجے بھی آن لائن کس کے لیے ہے ۔ کیا میرا انتظار تھا ؟ یا وہ کسی اور کے حصول میں نکل پڑی تھی۔ میری سوچیں بار بار میری ذہن کو جھنجھوڑ رہی تھیں ۔ میں نے میسج ٹائپ کرنا شروع کیا ۔ کیسی ہو؟ اب تک سوئی کیوں نہیں ۔ لیکن ایک خوف بھی تھا کہ وہ آگے سے کہہ دے کہ تُم کون یا تُمہیں اس سے کیا؟ یا تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے ۔ ۔ ۔
میں سارے حق تو کھو چکا تھا ۔ میں اُسے اپنے ہی ہاتھوں تو بےعزت کر کے زندگی سے بےدخل کر چکا تھا ۔ اب کس منہ سے ٹیکسٹ کرتا؟

Offline
 

لیکن پھر دوبارہ ایک بار اس کی آواز سننے کو دل چاہ رہا تھا ۔ میں نے کئی بار یہی فقرہ "تُم کیسی ہو" لکھ کر مٹا دیا ۔ میرے دل میں ماضی کا پچھتاوا تھا ۔ میری ذات میں موجود اکڑ کو آج ٹُوٹے عرصہ گزر گیا تھا ۔
اب انا کی جگہ خوف نے لے لی تھی ۔ جب میرے سے کچھ نا بن پڑا تو میں نے ایک سٹیٹس لگا دیا ۔ جسے ہمیشہ کی طرح اس نے سب سے پہلے سین کیا ۔ میری دھڑکن بے قابو ہو رہی تھی ۔ میری جان حلق میں اٹک چکی تھی ۔ مجھے شدت سے اسکے میسج کا انتظار تھا کہ اسکی جانب سے ایک سٹیٹس لگایا گیا ۔ "میں کسی اور

Offline
 

کی امانت ہوں" ۔ اور میرے سین کرتے ہی وہ سٹیٹس ڈلیٹ ہو چکا تھا ۔ میرا وہم یقیں میں بدل گیا ۔ میں اس سے سوال کرنا چاہتا تھا اسے کہنا چاہتا تھا مگر کیسے؟ اسکی ان 2 سالوں کی اذیت کو میں اب محسوس کر رہا تھا ۔ اسکی حالت زار مجھے اب سمجھ آ رہی تھی ۔ وہ کس کرب سے گزری تھی میں محسوس کر پا رہا تھا ۔ میں نے دوبارہ اسے آن لائن دیکھنا چاہا مگر وہاں فقط سفید دھبہ موجود تھا ۔ اور بائیو بھی غائب ہو چکی تھی ۔ یقینا وہ بلاک کر چکی تھی میرے آنسو میرے ہاتھوں پہ گِر کر خاموش ہو گئے اور درد کی ایک لہر میرے وجود میں اُتر گئی۔ ۔.اور ہاں زیادہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ایک چوری کی پوسٹ ہے سب کا شکریہ اتنے غور سے پڑھنے پر۔

Offline
 

یہ بھی تو مُمکن ہے تُم جس سے مُحبت کرو وہ تُمہاری فِیلنگز سمجھے ہی نہیں اور پھر یہ بھی تو مُمکن ہے کوئی تُمھاری مُسکراہٹوں پہ مرتا ہو اور تُمہیں خبر ہی نہیں ہو . . .
یہ سب سوچ کر ٹائم پاس کر لیا کرو
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

Offline
 

سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
میں ابھی اُس کو شناسائے محبت نہ کروں
رُوح کو اُس کی اسیرِ غمِ اُلفت نہ کروں
اُس کو رُسوا نہ کروں، وقفِ مصیبت نہ کروں
سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ
واقفِ درد نہیں، خوگرِ آلام نہیں
سحرِ عیش میں اُس کی اثرِ شام نہیں
زندگی اُس کے لیے زہر بھرا جام نہیں
سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں
اُس نے دیکھا نہیں دُنیا میں بہاروں کے سوا
نکہت و نُور سے لبریز نظاروں کے سوا
سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا

Offline
 

سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اُس کو
سامنے اُس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں
خلشِ دل سے اُسے دست و گریباں نہ کروں
اُس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں
سوچتا ہوں کہ جلا دے گی محبت اس کو
وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی
خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی
اور دُنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی
سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
سوچتا ہوں میں اُسے واقفِ اُلفت نہ کروں

Offline
 

شادی سے واپسی پر ہانیہ بیگم نے حسب معمول ساری روداد بمع تفصیل سنانا شروع کردی مثلاً کس کی میچینگ ٹھیک نہیں تھی کس کا ہئیر سٹائل خراب تھا وغیرہ وغیرہ اور میں ہوں ہاں کرتا رہا۔۔
پھر بیگم بولیں وہاں موجود تمام خواتین نے میرے ڈریس کی تعریف کی اور میرے ہاتھوں پر نظریں گاڑ کر بیٹھی تھیں۔۔بلکہ آنٹی پروین تو چاچی کلثوم کو کہہ رہی تھیں کہ کتنے خوبصورت ہاتھ ہیں شائد دستانے پہن کر برتن دھوتی ہو گی
میں نے ایک طویل آہ بھرتے ہوئے کہا "ظاہر ہے انہوں نے میرے ہاتھ جو نہیں دیکھے