Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

گئے وقتوں میں ۔
میں پوسٹ کرنے کے بعد لائیکس کا منتظر
اور جب انتظار کرتے کرتے مایوسی ہی ہاتھ لگتی تھی تو خود ہی لائک ٹھوک د ینا

Offline
 

تم لکھ کر لانا اپنے دل کی بات کورے کاغذ پر
ہم بتائیں گے کہ اُسکا ہوائی جہاز کیسے بنانا ہے

Offline
 

زندگی میں اتنا کانفیڈینس کبھی نہیں آیا کہ اپنے نام کے ساتھ پرنس، ضدی، کنگ یا کیوٹ لکھ سکوں اور نہ ہی کبھی اتنا حونصلہ پڑا کے ڈائریکٹ فوٹو لے کر ڈی۔پی اپلوڈ کرسکوں

Offline
 

تُم جب اِنساں ھو تو اِنساں کی جبلّت میں ندیمؔ
خیر کے پُھول چُنو ، اور خطا مَت ڈُھونڈو۔

Offline
 

سُنو جاناں
محبت رُت میں لازم ھے
بہت عُجلت میں یا تاخیر سے وہ مرحلہ آئے
کوئی بے درد ھو جائے
محبت کی تمازت سے بہت بھرپُور سا لہجہ
اچانک سرد ھو جائے
گُلابی رُت کی چنچل اوڑھنی بھی زرد ھو جائے
تو ایسے موڑ پر ڈرنا نہیں، رُکنا نہیں، گھبرا نہیں جانا
غضب ڈھاتی ھوئی سفّاک موجوں سے
کسی بھی سُرخ طوفاں سے
بہت نازک سی، بے پتوار دل کی ناؤ کو اُس پل
ھمیں دوچار کرنا ھے
ھمارا عہد ھے خود سے
کسی قیمت پہ بھی ھم کو
سمندر پار کرنا ھے

Offline
 

بھرم ٹوٹنے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہوتا , بسس ایک لمحہ ہی کافی ہوتا ہے

Offline
 

جھیل کی اداسی میں
بے دلی کی دلدل پر
بے خبر سے منظر ہیں
درد کے سمندر میں
ایک یاد باقی ہے
... آنکھ میں خزاں رت ہے
گرد اڑاتی رہتی ہے
پھر بھی ایک کونے میں
اک گلاب باقی ہے
ایک یاد باقی ہے

Offline
 

ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻨﮕﯽِ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﺎ ﮔﻼ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ
ﺁﺝ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮔﻢ ﺳﻢ ﮨﯽ ﺭﮨﺎ..
دل دھڑکنے کی جو آ واز سنا کرتا تھا
ﺁﺝ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﭘﻮﭼﮭﮯ
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﮐﯽ ﺗﻔﺴﯿﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﮧ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮞ ﻣﺤﺴﻦ
ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﮔﻨﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ

Offline
 

جو سوچتے ہیں , وہ کہیں ۔ جو کہتے ہیں , وہ کریں۔ اور جو کرتے ہیں , اس کا جائزہ لیں ۔
اس طرح آپ دریافت کر سکیں گے کہ آپ کے اصل یقین کیا ہیں؟ (نہ کہ وہ جو اس بارے میں آپ کا خیال ہے) ۔
آپ کے پاس یہ جاننے کا اور کوئی طریقہ نہیں , آپ اتنے پیچیدہ ہیں کہ خود کو نہیں سمجھ سکتے

Offline
 

بیٹا باہر سے پڑھ کر گاؤں لوٹا۔ اگلے روز ناشتے پر باپ نے پوچھا کیا پڑھا ہے تم نے۔۔۔
بیٹا: ابا جی میں نے منطق کا علم حاصل کیا ہے۔
سادہ لوح باپ نے پوچھا اَیدا کی فَیدہ ؟
بیٹے نے جوش میں آ کر کہا ابا جی یہ میرے سامنے جو ایک انڈا پڑا ہوا ہے میں اپنے علم کی رُو سے ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ ایک نہیں بلکہ دو انڈے ہیں۔۔۔
اس کے بعد اس نے دلائل کے انبار لگا دئیے اور پھر بات ختم کرکے باپ کو فخریہ نظروں سے دیکھنے لگا۔ تب باپ نے اسکے سامنے سے وہ انڈا اُٹھا کر اپنے منہ میں ڈال لیا اور بولا 'چنگا فیر اے میں کھا لیندا واں دُوجا تُوں کھا لے

Offline
 

خُوش رہا کرو
پریشان رہنے والوں کو کبھی کچھ نہیں ملا۔ اگر ملا بھی تو وہ اس سے لطف اندوز کبھی نہیں ہو سکے۔
صرف اس لئے کہا تھا کہ میں خود اس دُور سے گزر چکا ہوں. برسوں تک خوب دل لگا کر پریشان رہا۔
شاید اس لئے کہ پریشان ہونا بے حد آسان ہے. لیکن سواۓ اس کے کہ چہرے پر غلط جگہ لائنیں پڑ گئیں ، کوئی فائدہ نہیں ہوا.
اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ چہرے پر لائنیں پڑنی ہی ہیں تو فقط وہاں پڑنی چاہئیں جہاں مسکراہٹ سے بنتی ہیں

Offline
 

"ﷲ کریسی"
نواب آف کالا باغ ملک امیر محمّد خان اعوان مغربی پاکستان کے گورنر تھے ـ
امریکی کانگریس کے اراکین اُن سے ملاقات کے لیے آئے۔ نواب صاحب کی عادت تھی کہ وہ لوگوں کے مسائل بذاتِ خود کچہری لگا کر سُنا کرتے تھے اور اس میں کبھی ناغہ نہیں ھوتا تھا۔ امریکی وفد کی موجُودگی میں بھی یہ کچہری جاری رھی اور وہ بغور یہ سب کچھ دیکھتے رھے ـ
نواب صاحب ھمیشہ انشاء ﷲ کی جگہ خالص میانوالی کے لہجے میں ’’ ﷲ کریسی

Offline
 

یعنی ﷲ کرے گا کہا کرتے تھے چنانچہ وہ کسی سائل کی بِپتا سنتے تو ازالے کے لیے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ شکایت کنندہ کی تسلی کے لیے "ﷲ کریسی" کہتے جاتے۔
کچہری ختم ھُوئی تو ایک امریکی رکنِ کانگریس نے پوچھا: نواب صاحب یہ بیوروکریسی ، ٹیکنوکریسی وغیرہ تو سنا تھا لیکن یہ ’’ ﷲ کریسی‘‘ کونسا سا سسٹم ھے ؟
نواب صاحب نے مُسکرا کر جواب دیا: ﷲ کریسی وہ نظام ھے جس پر یہ پاکستان چل رھا ھے

Offline
 

شام ہوتے ہی جل اٹھتا ھے قندیلوں سے شہر
رات ڈھلتے ڈھلتے ہوجاتا ھے نیند میں خاکستر
صبح کی کروٹ سے جاگ اٹھتی ھے پھر نئی زندگی
یونہی جاری ھے ازل سے کاروان حیات

Offline
 

پُرانے وقتوں میں کبوتر کے ذریعے محبوبہ کو خط بھیجے جاتے تھے تو سوچیں زرا نجانے کتنے ہی کبوتر رنگے پاؤں پکڑے جانے پر لڑکی کے والد کے ہاتھوں ذبح ہو کر ان کے دسترخوان کی زینت بنے ہوں گے

Offline
 

مجھے لگتا ہے کہ باتیں دِل کیں
ہوتی لفظوں کی دھوکے بازی

Offline
 

کہتے ہیں.......روح شناس انسان مل جائے تو انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا.۔ کبھی بہاریں نہیں گزرتیں...، کبھی چاندنی راتیں تنہا نہیں ہوتیں............
خیر سانوں کی!

Offline
 

عشق صحرا ہے کے دریا کبھی سوچے وہ بھی
اُس سے کیا ہے میرا ناطہ کبھی سوچے وہ بھی
ہاں میں تنہا ہوں یہ اقرار بھی کر لیتا ہوں
خود بھی کتنا ہے وہ تنہا کبھی سوچے وہ بھی
یہ الگ بات جتایا نہیں میں نے اس کو
ورنہ کتنا اُسے چاہا کبھی سوچے وہ بھی
اُسے آواز لکھا . . چاند لکھا … پُھول لکھا
میں نے کیا کیا اُسے لکھا کبھی سوچے وہ بھی
مطمئن ہوں اسے لفظوں کی حرارت دے کر
میں نے کتنا اسے سوچا کبھی سوچے وہ بھی

Offline
 

میں نے کہا بھائی یہ چلغوزے کا کیا ریٹ ہے ۔
کہنے لگا :
8000 روپے کلو
میں نے اِدھر اُدھر دیکھا کوئی نہیں تھا ۔
میں نے کہا : دس روپے کے دے دو ۔۔۔
اس نے میری طرف غصے سے دیکھا اور مگر بولا کچھ نا ۔
پھر ایک چلغوزہ اٹھا کر مجھے پکڑانے لگا ۔
میں نے کہا : شاپر میں ڈال دو ۔۔۔
اس نے اب کی بار کھا جانے والی نظروں سے دیکھا مگر غصہ دکھایا نہیں۔ پھر شاپر دیکر بولا : ہور کجھ ؟؟؟
میں نے کہا : شاپر ڈبل کردو ۔۔۔
وہ اپنی دوکان چھوڑ کر آج تک مجھے ڈھونڈ رہا ہے

Offline
 

یادوں سے کھیلتی رہی تنہائی رات بھر
خوشبو کے انتظار میں شب بھیگتی رہی
اک نام کیا لکھا تیرا ساحل کی ریت پر
پھر عمر بھر ہوا سے میری دشمنی رہی
وہ لفظ لفظ مجھ پہ اترتا رہا محسن
سوچوں پہ اس کے نام کی تختی لگی رہی