Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

یہ نگاہِ مست کی مستیاں کسی بد نصیب پہ ڈال دے،
کسی درد مند کے کام آ، کسی ڈُوبتے کو اُچھال دے!
میں اسی خیال سے آج تک اُسے دِل کی بات نہ کہہ سکا،
کہ وہ دردِ دِل سے ہے بے خبر، کہیں مُسکُرا کے نہ ٹال دے

Offline
 

قید خانے میں آنکھ کھولنے اور زندگی گزارنے وآلا قیدی رہائی سے خوفزدہ ہوتا ھے۔وہ قیاس کرتا ھے۔ کہ آزاد فضا میں جاتے ہی وہ مر جائے گا ۔ بن پانی کے مچھلی کی طرح ۔

Memes & Satire image
O  : Are you ready for the finale - 
Offline
 

‫تم گُل تھے ہم نکھار ،، ابھی کل کی بات ہے‬
‫ہم سے تھی سب بہار ابھی کل کی بات ہے‬
‫بیگانہ سمجھو ،،،،،، غیر کہو ،،،،،،،،، اجنبی کہو‬
‫اپنوں میں تھا شمار ،، ابھی کل کی بات ہے‬
‫آج اپنے پاس سے ہمیں ،رکھتے ہو دُور دُور‬
‫ہم بِن نہ تھا قرار ،، ابھی کل کی بات ہے‬
‫اِترا رہے ہو ،،،،، آج پہن کر ،،،، نئی قبا‬
‫دامن تھا تار تار ،، ابھی کل کی بات ہے‬
‫آج اِس قدر غرور ،،،،،، یہ انداز، یہ مزاج‬
‫پِھرتے تھے میرخوار ابھی کل کی بات ہے‬
‫انجان بن کے پوچھتے ہو،ہے یہ کب کی بات؟‬
‫کل کی ہے بات یار ،، ابھی کل کی بات ہے

Offline
 

یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا
کہیں ہوا کا ہی اس نے نہ روپ دھارا ہو

Offline
 

یہ بہت مشہور جانور ہے۔ قد میں عقل سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ چوپایوں میں یہ واحد جانور ہے کہ موسیقی سے ذوق رکھتا ہے، اسی لیے لوگ اس کے آگے بین بجاتے ہیں۔ کسی اور جانور کے آگے نہیں بجاتے۔بھینس دودھ دیتی ہے لیکن وہ کافی نہیں ہوتا۔ باقی دودھ گوالا دودھ والا دیتا ہے اور دونوں کے باہمی تعاون سے ہم شہریوں کا کام چلتا ہے۔ تعاون اچھی چیز ہے لیکن دودھ کو چھان لینا چاہئیے تاکہ مینڈک نکل جائیں۔بھینس کا گھی بھی ہوتا ہے۔ بازار میں ہر جگہ ملتا ہے۔ آلوؤں، چربی اور وٹامن سے بھرپور۔ نشانی اس کی یہ ہے کہ پیپے پر بھینس کی تصویر بنی ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ تفصیل میں نہ جانا چاہئیے۔آج کل بھینسیں انڈے نہیں دیتیں۔ مرزا غالب کے زمانے کی بھینسیں دیتی تھیں۔

Offline
 

اس سے کہنا کہ مرے ساتھ جڑا رہ جائے
رنگ لوگوں کا اڑے اور اڑا رہ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم تری یاد دہانی میں رہیں گے ایسے۔۔۔۔۔
جیسے کاغذ کوئی کونے سے مڑا رہ جائے

Offline
 

معاف کر دینے والے کے سامنے گناہ کی کیا اہمیت؟ عطاء کے سامنے خطاء کا کیا ذکر؟

Memes & Satire image
O  : Hmmm ... - 
Beautiful Nature image
O  : Fantastic shot - 
Memes & Satire image
O  : Holup ... - 
Memes & Satire image
O  : Pay attention - 
Offline
 

اِک شعر کہوں گا جو تمہیں یاد رہے گا
یہ ملک قیامت تلک آباد رہے گا

Offline
 

ڈریں اس وقت سے
جب آپ کے کپڑے ہی آپ پہ پہ تنگ ہو جائیں

Offline
 

کچھ لوگ چھوٹے چھوٹے لطیفوں پر نہیں ہنستے، چھوٹی چھوٹی جگتوں کو انجوائے نہیں کرتے، عام سے شعروں پر واہ واہ نہیں کرتے، معافی کو سزا پر ترجیح نہیں دیتے، عام لوگوں کو وقت دینا پسند نہیں کرتے، بچوں کے ساتھ بچے نہیں بنتے، شکر نہیں کرتے مگر شکوے بہت کرتے ہیں، ہر وقت اپنے من پسند سچ کی تلوار لئے کھڑے ہوتے ہیں دوسروں کو خوش رکھنے کے لئے چھوٹے چھوٹے جھوٹ بھی گناہ عظیم سمجھتے ہیں ۔۔۔
یہ نہ منفرد ہوتے ہیں اور نہ ذہین ہوتے ہیں ، یہ محض احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں جو خود کو اس روئیے میں چھپاتے ہیں

Offline
 

ہو تیرا ساتھ تاحیات میسر اگر مجھے
میں خزاؤں کو بھی باخدا بہار لکھوں

Offline
 

گھر پہ رہنے کا حکم سنتے ہی
بعض بے گھر بہت اُداس ہُوئے

Offline
 

لوگ نیٹ سے دِہی نہ منگوائیں
تُو نے محبوب چُن لیا پاگل؟؟

Offline
 

ضَروری کام اِک بھُولا ہُوا ہے
نجانے کب سے یہ سوچا ہُوا ہے
.
وُہ شب کا کھانا لے کر آ گئے ہیں
اَبھی تو ناشتہ رَکھا ہُوا ہے
.
اَچانک آئینہ حیرت سے بولا
تمہیں پہلے کہیں دیکھا ہُوا ہے
.
مرا کمرہ یہ کہنا چاہتا ہے
ترا جیون بہت بکھرا ہُوا ہے
.
کئی بار اُنگلیوں کو گن کے جانا
قلم تو ہاتھ میں پکڑا ہُوا ہے
.
مجھے تتلی نے اَگلے دِن بتایا
قلم گلدان میں رَکھا ہُوا ہے
.
خیال اَپنا نہ رَکھوں قیسؔ لیکن
کسی نے کام یہ سونپا ہُوا ہے

Offline
 

آپ کو دیکھنے پہ ٹیکس نہیں
یہ حکومت بھی کتنی پاگل ہے