Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

دل کے ویرانے میں اک دن سرسراہٹ سی ہوئی
میں نے پوچھا کون ہے، کہنے لگا "کوئی نہیں

Offline
 

فلٹرڈ تصویروں کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ صاحب تصویر کوئی بہت ہی بد نما شخصیت ہیں۔یا وہ مصنوعی رنگ و روشنی کا سہارا لیکر خود کو دلکش شخصیت ثابت کرنا چاہ رھے ہیں۔ بلکہ اس کا مقصد خود کو اور دوسروں کو اس بصری اذیت سے محفوظ رکھنا ہوتا ھے۔جو کیمرے کے منفی اثرات کے نتیجے میں پیدا ہوتی ھے

Offline
 

میں نے رات کیک کھایا تھا مگر مجال ہے جو تصویر لگا کے کسی کو بتایا ہو

Offline
 

جب درد سے ہوتا تھا مُضطر، کہتا تھا یہ مجنوں رو رو کر
دنیا کی ہر اک شے کو یا رب لیلیٰ کر دے محمل کر دے

Offline
 

صبر، خاموشی، شکر گذاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار!
یا__!
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔
چن لیجیئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کن جذبات سے بھرنا ہے۔
اپنی عادات و اطوار کن اجزا سے تعمیر کرنی ہیں۔ فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے۔
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

Memes & Satire image
O  : All I want is you - 
Memes & Satire image
O  : Yea Hired - 
Life Advice image
O  : کہ کسی کو اپنے عیب دوسروں کے عیب نکالنے سے باز رکھتۓ ہیں۔ - 
Offline
 

تجھ کو پانے میں مسلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے

Offline
 

آخری خواہش جو پوچھی وقت نے
میری پہلی خواہش مسکرا کہ رہ گئی

Offline
 

پرندے اپنے بچوں کے لیئے آشیاں نہیں بناتے ۔انھیں اڑنا سکھاتے ہیں۔

Offline
 

Being a Pakistani
فون نہیں چکدا پیا رستے وچ ہوئے گا۔
بھائی رستہ دیجئے گا ذرا۔
بھائی سنیئے ذرا ۔
تیری عمر کی ھے ناں فرزانہ ۔ سارا گھر سنبھالا ہوا ھے اس نے۔
تمہاری عمر میں میرے دو بچے تھے۔
اس میسج کو پچاس لوگوں کو فارورڈ کریں۔ورنہ بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
کوئی کافر ہی ہوگا جو اس پوسٹ کو شیئر نہیں کرے گا۔
یہ کیلے پڑے خراب ہو رھے ہیں۔شام کو شیک بنا لینا ان کا۔
آلو گوشت کے سالن میں جو بوٹیاں بچی ہیں۔ان کا پلاؤ بنا لو۔
اس کے اوپر سے گزر گئی ہو۔ اب قد نہیں بڑھے گا۔
باجی دوپٹہ اوپر کرلیں ۔پہیئے میں آجائے گا۔
کھبے ہتھ ہو کے تے کسے کو وی پچھ لینا۔
ایک بڑے شاپر کے پیٹ میں اور کئی بڑے شاپر ۔
آج کی شرٹ کل کا پوچا۔
اور سنائیں۔ بیٹی کا کہیں کیا یا نہیں۔
یار۔ تو بیچنے سے پہلے مجھ سے تو پوچھ لیتا

Offline
 

بیٹا۔ انکل کو وہ والی پوئم سناؤ ۔
نئی گاڑی لی ھے ۔مبارک ہو۔ اور سناؤ کام کیسا جارہا ھے۔کام بس ایسا ہی ھے بھائی ۔ مشکل سے ہی گزر ہورہی ۔
پچھلی حکومت کا دور اچھا تھا۔
لائٹ نہیں آئی ابھی تک۔کہیں مارشل لاء نہ لگ گیا ہو۔
یار میرا وزن تو اتنا نہیں ھے۔بس میرے پیٹ میں گیس ہو جاتی ھے۔
جیسے ہی میری نوکری لگتی ھے ۔ بھیجتا ہوں اپنے گھر والوں کو تمہاری طرف۔
پائین۔ شاپر ڈبل کر دیوو۔
ابھی تو تم نے مجھے میری جوانی میں نہیں دیکھا۔
باجی سیڈ تے ہونا ذرا ۔
میں تو ایک سو بیس ہی دوں گی بھائی۔
نازی۔ باقی سب تو ٹھیک ھے۔ بس وہ امی نہیں مان رہیں ۔
مانا یار۔ بات بات پہ گالی دیتا ھے۔مگر ھے دل کا بہت اچھا۔
خوشبو لگا کر درخت کے نیچے نہیں بیٹھتے ورنہ جن چمبڑ جاتے ہیں۔
نائس پک ڈیئر ۔ اور وغیرہ وغیرہ وغیرہ

Memes & Satire image
O  : Virus ... - 
Offline
 

یہ کیسا حُسن ہے کہ اگر مَیں ہر لمحہ میں تمہارے چہرے کو سینکڑوں بار دیکھوں تو پھر بھی مجھ کو آرزو ہوتی ہے کہ کاش ایک بار اور دیکھ سکوں

Offline
 

یہی دو زاویئے فکرو نظر کے ہیں محبت میں
کبھی تم ہو وہی میں ہوں کبھی میں ہوں وہی تم ہو

Offline
 

مجھے مریخ مشن پر بطورِ کیپٹن بھیجا جا رہا تھا۔ سپیس شپ خلاء کی طرف پرواز کرنے ہی والا تھا۔ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا تھا۔ 10 ۔ 9 ۔ 8 ۔ 7 ۔ .... اچانک موبائل فون کی سکرین روشن ہوئی اور آپ کی پوسٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوا۔ میں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ایمرجنسی بٹن دبا دیا اور آپ کی پوسٹ پڑھنی شروع کر دی۔ ابھی چند الفاظ پڑھے تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں نے علم کے سمندر میں غوطہ لگایا ہو۔ اس دوران میں نے اپنی عقل کے گھوڑے دوڑائے اور مجھ پر ایک اور راز افشاء ہوا کہ مریخ پر تو انٹرنیٹ ہی نہیں ہو گا اور میں آپ کی ان عظیم پوسٹوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکوں گا۔ اس دوران ہم سب خلاباز اپنے سپیس شپ سے باہر آگئے۔

Offline
 

میں نے مشن کے انچارج سے شکایت کی کہ مریخ پر انٹرنیٹ فراہم کیا جائے تاکہ میں آپ کی پوسٹ سے مستفید ہو سکوں۔ انچارج نے مریخ پر انٹرنیٹ کے فراہم ہونے تک مریخ مشن کو موخر کر دیا ہے۔ اب میرا ارادہ ہے کہ آپ کی شاگردی میں رہ کر اس علم کے خزانے کو سمیٹوں اور اسے آگے پھیلاؤں۔ بلکہ میرا ارادہ یہ بھی ہے کہ ایک تحریک چلائی جائے جس کے ذریعے حکومت پاکستان پر "دباؤ" ڈالا جائے کہ وہ آپ کی تمام پوسٹوں کو پاکستان کے آئین کا حصہ بنائے اور اس کی ایک کتاب بنائی جائے جسے نرسری تا پی۔ایچ۔ ڈی تک کے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے اور اقوام متحدہ سے بھی گزارش کی جائے کہ وہ اسے اپنے چارٹر کا حصہ بنائے۔ اور بھی بہت سارے ارادے ہیں جنہیں قلم بند کرنے کی لیے طویل وقت درکار ہے۔

Offline
 

دوسرے لڑکے اپنی جانوں سے " میں تمہاری زُلفوں کا دیوانہ ہوں
اور
میں تمھارے ناک کے بلبلے پے مرتا ہوں

Offline
 

ہر کہی ان کہی سمجھتا ہے
دل تری خامشی سمجھتا ہے
چپ یوں ہی بے سبب نہیں رہتا
وہ مری شاعری سمجھتا ہے
دل کو الجھا نہ یوں سوالوں میں
یہ تری سادگی سمجھتا ہے
ہر کسی سے نہیں کیا کرتے
بات کب ہر کوئی سمجھتا ہے
میں سمجھتا ہوں جو تجھے ہمدم
کیا مجھے تو وہی سمجھتا ہے
روٹھتا ہی نہیں کسی صورت
دل تری بے بسی سمجھتا ہے