Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

Hayeee my childhood , my school, my uniform, teachers, school black board, desk, home works, daily dairy, urdu ki kitaab, school friends, 1 special person sit on front desk... Cricket, tape ball matches, wasim akram, shahid afridi, pepsi, cartoons, drama, 14 aug school function, eid milaan party , small hand games, electronic games, shop pe tokan wala game, street fighter, bycycle chalana, girls boys sb k sath kheelna, no internet, no android phones, no tablets, no gf, bf, baro ki izat, maa baba se darna, teachers se darna, tution jana, SIPARAH parhna, hayeee my childhood really missing you

Memes & Satire image
O  : Shab Bakhair - 
Beautiful Nature image
O  : World Tallest Sunflower - 
Memes & Satire image
O  : The Kung Fu Master we need - 
Offline
 

میں نے کہا ہم جسے ڈھونڈتے ہیں وہ نہیں ملتا
اس نے کہا
جو نہیں ملتا مجھے اس کی تو آرزو ہے

Offline
 

کچھ باتیں ان کہی رہنے دو
کچھ باتیں ان سنی رہنے دو
سب باتیں دل کی کہہ دیں اگر
پھر باقی رہ جائے گا
سب باتیں ان کی سن لیں اگر
پھر باقی کیا رہ جائے گا
اک اوجھل بے کلی رہنے دو
اک رنگیں ان بنی دنیا پر
اک کھڑکی ان کھلی رہنے دو

Offline
 

مجھے بچپن میں یہ کھیل کھیلنے کا بہت شوق تھا دیواروں / چھتوں پہ ابھرتے نشانات کو اپنے تخیل میں مختلف شبیہیں دینا ،
چیونٹیوں کی گزرتی قطار ، آپس میں کچھ چیونٹیوں کی سرگوشیاں دیکھنا اور پھر سوچنا یہ ایک دوسرے کو کیا کہتی ہوں گی

Offline
 

کیا رازِ فتنہ ہے رُخِ حسن و جمال میں
ہنگامہ ہو گیا ہے جہانِ خیال میں
یہ ہے فنائے عشق جو پروانہ جل گیا
کیا رمز ہے چراغ کے اس اشتعال میں

Offline
 

انسانوں سے محبت کرنا ۔۔۔ ہمیں نہیں آتا ۔۔ہم نے انسانوں سے محبت کرنا چھوڑ دیا ۔۔۔
ہم صرف ایک انسان سے محبت کر سکتے ہیں، اپنا آپ ۔۔۔!
ہم خود سے محبت کرتے ہیں ۔ اپنی پرستش کرتے ہیں ۔ہم اپنی شکل پر فریفتہ ہوتے ہیں ۔۔اپنے قصیدے سنتے ہیں۔۔۔ اور سمجھتے ہیں کہ لوگ سچ کہہ رہے ہیں ۔۔۔
ہم ۔۔ خوش فہمیوں کی غلط فہمیوں میں رہنا
پسند کرتے ہیں

Memes & Satire image
O  : Nature is so beautiful - 
Offline
 

میں خوشی کو جانتا کیا جو وه غمزده نہ کرتے
مجھے دردِ دل نہ دیتے مرا غم سوا نہ کرتے
مرا آشیاں جلایا مجھے لامکاں بنایا
یہ بقا کہاں سے ملتی وه اگر فنا نہ کرتے
مجھے سّرِ لا الہٰ کی کبھی آگہی نہ ہوتی
جو غمِ جہاں سے بڑھ کر کوئی غم عطا نہ کرتے
مری شمعِ زندگی تو مجھے ساتھ ہی جلاتی
کہ یہ حشر تک نہ بُجھتی تم اگر جدا نہ کرتے
سرِ بزم گر بُلا کر ہمیں تم نہ کرتے رُسوا
تیرا ہر ستم اٹھاتے پہ کبھی گِلا نہ کرتے
کبھی اے شہیدِ ایماں! یہ جہاں نہ زنده ہوتا
سر نیزه بندگی کا جو حق آپ ادا نہ کرتے
مرا جذبہ محبت نہ معین جگمگاتا
وه اگر ستم نہ کرتے وه اگر جفا نہ کرتے

Offline
 

کسی خاص انسان کی پوسٹ کو چپکے چپکے پڑھنا، اور اس کی ٹائم لائن کو کھول کر بیٹھے رہنا، پھر کسی ایرے غیرے کے لائیک یا کمینٹ دیکھ کر جیلسی محسوس کرنا بھی اس انسان سے محبت کی واضح نشانیاں ہیں

Offline
 

چلو یہ فرض کرتے ھیں
کہ تم مشرق، میں مغرب ہوں !
چلو یہ مان لیتے ہیں
بڑا لمبا سفر ہے یہ
مگر۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی حقیقت ہے
تمہاری ذات کا سورج..
بہت سا راستہ چل کر
میری ہستی میں ہی ڈوبے گا

Offline
 

ملتے ہیں مشکلوں سے یہاں، ہم خیال لوگ
تیرے تمام چاہنے والوں کی خیر ہو
پیروں میں اس کے سر کو دھریں، التجا کریں
اک التجا کہ جس کا نہ سر ہو نہ پیر ہو

Offline
 

پُوچھتے ہیں کہ کیا ہُوا دِل کو
حُسن والوں کی سادگی نہ گئی

Offline
 

اس روز ریاضی کا ٹیسٹ تھا۔ اور وہ تیاری بھی نہ کر پایا تھا۔ اور وہ ریاضی کی ٹیچر سے ڈرتا بھی بہت تھا۔ وہ تمام راستے عقیدت سے آنکھیں موندے لجاجت سے خدا سے دعا مانگتا آیا تھا۔ خداوند ریاضی کی ٹیچر آج چھٹی کر جائے۔ مگر سکول کے گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اس کا سامنا ریاضی کی ٹیچر سے ہوا۔ بلکہ اگلی دو کلاسز بھی ریاضی کی ٹیچر نے لیں۔

Art ...
O  : Art ... - 
Memes & Satire image
O  : Kid dad joke - 
Offline
 

بھلا چکا ہوں بظاہر اسے مگر پھر بھی
وہ اضطراب کی صورت مرے قرار میں ہے

Offline
 

محبت کے بغیر ہر موسیقی ایک شور ہے
رقص پاگل پن ہے
ساری عبادتیں بوجھ ہیں