Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

اس جہان رنگ وبو میں سب سے عظیم ترین واقعہ ولادت مصطفیٰ ﷺ ہے ❣️ائے محبوب ﷺ! اگر آپ کو پیدا کرنا نہ ہوتا تو کائنات کو پیدا نہ کرتا

Offline
 

اصلاح یہ ہے کہ یہ سب فانی ہے۔فانی چیزوں کے لیے نہ روئیں، نہ چلائیں، نہ تکلیف میں رہیں...خدا نے اشرف بناکر جو شرف دیا ہے اسے واویلوں کی نظر نہ کریں...."

Offline
 

ایک درویش کے مزار پر کسی نے جہالت دیکھی، کسی نے خدا دیکھا، کسی نے فنا دیکھی، کسی نے بقا دیکھی، کسی نے شرک دیکھا، کسی نے وحدت کو دیکھا، کسی نے رقص کو دیکھا ، کسی نے پرواز کو دیکھا، کسی نے گناہ دیکھا، کسی نے ثواب دیکھا ، کسی نے بدعت دیکھی، کسی نے راز و نیاز دیکھا، کسی نے غیر الله دیکھا، کسی نے عین الله دیکھا، الغرض جس کا جو حال تھا اس نے وہی حال دیکھا

Offline
 

نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہے
ہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
میں اس کے کس ستم کی سرخیاں اخبار میں دیکھوں
وہ ظالم ہے مگر ہر ظلم سے انکار کرتا ہے
منڈیروں سے کوئی مانوس سی آواز آتی ہے
کوئی تو یاد ہم کو بھی پس دیوار کرتا ہے
یہ اس کے پیار کی باتیں فقط قصے پرانے ہیں
بھلا کچے گھڑے پر کون دریا پار کرتا ہے
ہمیں یہ دکھ کہ وہ اکثر کئی موسم نہیں ملتا
مگر ملنے کا وعدہ ہم سے وہ ہر بار کرتا ہے
حسنؔ راتوں کو جب سب لوگ میٹھی نیند سوتے ہیں
تو اک خواب آشنا چہرہ ہمیں بیدار کرتا ہے
حسن رضوی

Offline
 

میرا بہت جی چاہتا ہے کہ سب "فائدہ مند" کام چھوڑ دوں، صرف بیکار کام کیا کروں جیسے کتابیں پڑھنا، پڑھی ہوئی باتوں پر گھنٹوں غور کرنا اور کسی سمجھ میں نہ آنے والے نکتے کو سمجھنے کے لئے مزید پڑھنا اور گوگل پر سرچ کرنا، لمبی لمبی تحریریں لکھنا، ریلوے لائن پر ٹہلنا، بے مقصد سفروں پر نکلنا، آنکھیں بند کر کے بیٹھے یا لیٹے ہوئے تخیلاتی دنیاؤں کی سیر کرنا اور چائے خانوں میں بیٹھ کر دوستوں سے گپ شپ، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ

Offline
 

بلا کی افرا تفری ھے ہماری ذات میں
ہمیں بے دھیانی میں بھی تیرا دھیان رہتا ھے

Offline
 

بچپن میں پڑھی کہانیوں سے متاثر ہو کر نجانے کتنے ہی فیروز اور شمروز ہوں گے۔ جنھوں نے اپنی کلہاڑیاں پانی میں ڈال دی ہوں گی ۔ اور جواب میں کوئی سونے چاندی کی تو کیا اپنی کلہاڑی وآلا ہاتھ بھی نہ نکلا ہوگا۔ اور بچپن سے ہی ہم اپنے گھروں میں ایسی مچھلی کے منتظر رہتے ہیں۔جس کا پیٹ چاک کرنے پہ کوئی قیمتی ہیرا پتھر برآمد ہو جائے۔ کاش ہمارے ادباء نے بچوں کو پڑھایا ہوتا۔ کہ دیانتداری اضافی خوبی نہیں ہوتی۔ جس کا انعام ملے۔ دیانتداری فرض ھے جس کا انعام اجتماعی فائدہ ھے

The cross section of a firework
O  🔥 : The cross section of a firework - 
Passu Pakistan
O  : Passu Pakistan - 
Offline
 

تجربہ گاہ ِ محبت میں ہمیں عمر ہوئی
آتے جاتے ہیں مگر کچھ نہیں آتا جاتا

Offline
 

چل جھوٹی
میں اُس وقت صرف دو سال کی تھی جب سن دو ہزار پانچ میں زلزلہ آیا
میں اُسوقت انگوٹھا چوستی ہوئی جھولے میں پڑی تھی جب زلزلہ آیا
میں اُسوقت ٹو کلاس میں تھی جب زلزلہ۔۔
میں اُسوقت شاید تین سال کی تھی جب۔۔
آپ یہ نہ سمجھیں کہ کل ہم خواتین خود کو چھوٹا بتانے کی جدوجہد میں رہیں کیونکہ ایسا کسی نے بھی نہیں کہا کہ
“میں تو ابھی پیدا بھی نہیں ہوئی تھی کہ زلزلہ آیا اور مجھے بہت پہلے پیدا ہونا پڑا “
ویسے میری درخواست ہے کہ وہ سب خواتین جو زلزلے کا سُنتے ہی اپنا فیڈر لئے جھولے میں جا پڑیں تھیں اب نکل آئیں
اُنہیں کچھ نہیں کہا جائے گا

Offline
 

یادوں کا ذکر ہو تو سب کی یادیں میرے بچپن کے زمانے کی ہی ہوتی ہیں۔لیکن عمر کا ذکر ہو تو سارے میرے سے چھوٹے نکل آتے ہیں _______________ نجانے کیوں

Offline
 

مجبُور ہوں لاچار ہوں اے جانِ تمنّا
میں جینے سے بیزار ہوں اے جانِ تمنا

Offline
 

مدت ہوئی میں نے جو تجھے دیکھا نہیں ہے
میں تشنۂ دیدار ہوں اے جانِ تمنّا

Offline
 

آنکھوں میں بٹھاؤں کہ کلیجے سے لگاؤں
میں تیرا پرستار ہوں اے جانِ تمنّا

Offline
 

مجھ مجرم اُلفت کو جو چاہو وہ سزا دو
میں حاضر دربار ہوں اے جانِ تمنا

Offline
 

دُنیا میں حسیں ایک سے ہے ایک حسیں تر
میں تیرا طلب گار ہوں اے جانِ تمنا

Offline
 

نادار ہوں مفلس ہوں مگر جان بھی دے کر
میں تیرا خریدار ہوں اے جانِ تمنّا

Offline
 

مشتاقؔ سے مت پوچھ سیاہ چشم کی تاثیر
میں مست ہوں سرشار ہوں اے جانِ تمنّا

تندرستی ہزار نعمت ہے
O  : تندرستی ہزار نعمت ہے -