Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

ظلم کر دے نہ تیرا مائلِ فریاد مجھے
اِس قدر بھی نہ ستا او ستم ایجاد! مجھے

Offline
 

رات پڑتی ہے تو آتا ہے کوئی یاد مجھے
تُو نے رکھا نہ کہیں قابلِ ناشاد مجھے

Offline
 

جو خوشی آپ کی وہ میری خوشی بسم اللہ
آپ کرتے ہیں تو کر دیجئے برباد مجھے

Offline
 

پوچھتے کیا ہو میرا حالِ پریشاں مجھ سے
ایسا کھویا ہوں کہ کچھ بھی نہ رہا یاد مجھے

Offline
 

بھول جاؤں میں زمانے کو تیری چاہت میں
یاد تیری رہے اللہ کرے یاد مجھے

Offline
 

اس کی یادوں سے نصیرؔ آج بھی دل ہے آباد
بھول کر بھی نہ کِیا جس نے یاد مجھے

Offline
 

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انسان پیدائشی تخلیقی ہوتا ہے ...جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ انسان جب مثبت ہوتا ہے تو اپنی صلاحیت بھی ڈھونڈ لیتا ہے اور تخلیقی بھی ہو جاتا ہے .....بحث کا لب لباب یہ نکلتا ہے میرے خیال میں کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض لوگ پیدائشی تخلیقی ہوتے ہیں ...وہ شروع سے عجیب عجیب اور ہٹ کر کام کرتے ہیں ...انھیں خود نہیں پتہ ہوتا کہ وہ تخلیقی ہیں ....لیکن کچھ لوگ جو خود پر کام کرتے ہیں ....زندگی میں حالات و واقعات اور استاد انھیں مثبت بنا دیتے ہیں ...اور وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان لیتے ہیں .....پھر ان سے تخلیق خود ہی ہونے لگ جاتی ہے ....قدرت ان میں یہ صلاحیت خود ہی جگا دیتی ہے ....کیونکہ انکا فوکس اچھا ہو چکا ہوتا ہے ....وہ تجربہ کار حالت میں اپنے شوق کی طرف آتے ہیں تو وہ درجہ کمال کو چھو لیتے ہیں ....اور آخری بات کہ

Offline
 

ہر انسان میں ایسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ...ہر انسان بنیادی طور پر تخلیقی ہو سکتا ہے کیونکہ جو قدرت ایک انسان کے ذھن میں خیال بھیجتی ہے ..وہ دوسرے کے ذھن میں بھی بھیج سکتی ہے .....اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ دوسرے کیوں نہیں .......تو جواب حضوروالا یہ ہے کہ جو انسان جتنا زیادہ مثبت ہوتا چلا جاتا ہے ...جو انسان جتنا منفی ہونے سے بچنے لگ جاتا ہے ..جو انسان جتنا اپنے ذھن کو غیر ضروری فکروں سے پاک کرتا جاتا ہے .....جو انسان جتنی یکسوئی حاصل کرتا جاتا ہے ...وہ اتنا ہی تخلیقی ہوتا جاتا ہے ...قدرت اسکی مدد کرتی جاتی ہے .....اسکے لیے مسلمان ہونا ضروری نہیں ہے ....آپکو تخلیق دنیا کے ہر کونے میں نظر اے گی .....اسکی ایک ہی وجہ ہے کہ قدرت کے کارخانے میں رہ کر غیر ضروری چیزوں پر دھیان کم کر کے ...ضروری چیز پر دھیان دیا جاۓ تو قدرت آپکے ساتھ ہو لیتی ہے

Offline
 

"جسے آپ درکار ہوں گے - وہ آپ کو خود رفو کر لے گا ، محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا !
پھینکنے والے اور ہوتے ہیں ، اوڑھنے والے اور !
ان کا موازنہ نہ کیجیئے اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھیئے - کیونکہ
لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے - جسے تن ڈھانپنے کی عادت ھـو.

Offline
 

وقت بھی مرتا ہے۔۔۔۔
وقت پتا نہیں جاندار ہے یا بےجان، لیکن مرتا ضرور ہے۔۔۔
جیسے مُردے کو دوبارہ زندہ کرنا ناممکن ہے، اُسی طرح ہم لاکھ چاہیں تو بھی ہم گزرے لمحے دوبارہ نہیں جی سکتے۔۔

Offline
 

وہ شخص بڑے بخل اور بغض کا شکار ہوتا ہے جس کے ہاتھ میں اللہ نے کسی کی مشکل کا مداوا رکھا ہو لیکن وہ اپنا دل تنگ کر لے اور اپنا ہاتھ بند کر لے۔

Feelings ...
O  🔥 : Feelings ... - 
Really ...
O  : Really ... - 
Offline
 

اپنی داستان اللہ کو سناتے ہوئے رو پڑنا محبت ہے
اس کی دی گئی بے بسی پر راضی ہو جانا محبت ہے
ایک اسی کی محبت تو بغیر کسی غرض کے ہے

Offline
 

تو چلے ساتھ تو آہٹ بھی نہ آئے اپنی...
درمیاں ہم بھی نہ ہوں یوں تجھے تنہا چاہیں.

Offline
 

یارب میری قسمت میں لکھے گئے دکھ!
دکھ نہیں آپ کہ قریب آنے کا بھانا تھا،،،
نجانے کیوں لوگ دکھوں کو برا سمجھتے ہیں مگر میں نے جانا دکھ اچھے ہوتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے قریب کردیتے ہیں کوئی غور کرے تو سہی!!
پھر کسی کہ ملنے نا ملنے سے کیا فرق پڑتا ہے، کوئی نہ بھی ملے تو کیا ہوا آپ تو مل جاتے ہیں ناں

Offline
 

اس دنیا میں اے دل والو کچھ لوگ بھی ایسے ملتے ہیں
جو ان سے محبت کرتا ہے وہ پیار سے نفرت کرتے ہیں

Offline
 

یہ بات میں ان سے کیسے کہوں تم کتنے پیارے لگتے ہو
یہ پیار کی باتیں وہ جانیں جو پیار کسی سے کرتے ہیں

Offline
 

جو بات وہ ہم سے کہتے ہیں ہم دھوکہ کھا ہی جاتے ہیں
وہ وعدہ کبھی ایفاء نہ ہوا جو وعدہ وہ ہم سے کرتے ہیں

Offline
 

تم پیار سے پہلے ملتے تھے اور پیار سے باتیں کرتے تھے
کیوں پیار کا رشتہ توڑ دیا سچ بات کہیں تو مرتے ہیں