Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

وہ ہر اک چیز کہیں رکھ کے بھلا دیتا ہے
.
.
بس مجھے اسکی اس بات سے ڈر لگتا ہے
شب بخیر ۔۔ ۔۔۔

Offline
 

تم سبب ہو میری اداسی کا
.
.
تم کو یہ بات پتہ تو ہے نا ؟
...

Offline
 

میں چھوٹاسا تھا مسجد میں اعلان ہوا فلاں ابن فلاں فوت ہو گیا میں نے ماں سے پوچھا ماں بندہ مرتا کیسے ہے ؟؟ ماں نے بتایا ہائی ہوتی ہے اور بندہ مر جاتا ہے۔ پھر پوچھا ماں یہ ہائی کیسے ہوتی ہے؟؟ ماں بولیں جب بندہ ٹائم پر دودھ نہیں پیتا، کھانانہیں کھاتا تو ہائی ہوتی ہے۔ میں نے پوچھا مجھے بھی ہائی ہو گی تو مر جاوں گا؟؟ ماں تھی جواب نہیں دے سکی ماتھا چوم کر بولیں تم وقت پر دودھ پیا کرو کھانا کھایا کرو تمھیں ہائی نہیں ہوگی۔ آج سوچتا ہوں ماں سے پوچھوں ماں مجھے ہائی بہت ہوتی ہے میں مرتا کیوں نہیں۔؟؟؟

Offline
 

کوئی نہیں ہے
جو اس کو جا کر یقین دلائے
کہ اب بھی اس کے گماں میں اکثر
ذرا سی آہٹ پہ چونکتے ہیں.
جو اس کی قامت کے شک میں ڈالے
ہم اس کو مڑ مڑ کے دیکھتے ہیں
.. ...

Offline
 

برگد
پچھلی گلی کے کونے والے سنسان مکان میں بالاخر لوگ بس گئے ہیں۔تم تو کہتی تھیں کہ برگد کا درخت اس گھر کو بسنے نہیں دیتا ہے؟؟ کہ برگد اپنے پرانے مالک کے انتظار میں ہے۔ وہ اپنے مکان میں کسی اور کو نہیں بسائے گا۔ پر نئے مکینوں نے برگد پر جھولا لگایا ہے۔اس کی چھاوں میں چارپائیاں ڈالی ہیں۔ انھوں نے برگد سے دوستی کر لی ہے یا شاید برگد نے ان سے دوستی کر لی ہے۔ شاید برگد بھی تھک گیا ہو، تنہائی برگد کی شام کا سبب بن رہی ہو، وحشت اسے کھوکلا کر رہی ہو، اکیلا پن جڑوں کو کاٹ ڈالتا ہے، دل بوڑھا کر دیتا ہے۔
سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم مجھے برگد مت ہونے دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم میرے دل کے بوڑھا ہونے سے پہلے لوٹ آنا۔۔۔
شب بخیر ۔۔ ۔

Offline
 

جھیل سیف الملوک نے پوچھا
.
.
جو تیرے ساتھ ھے، پری ھے نا؟

Offline
 

تم سرسوں کے تیل سے لتھڑے ہوئے بالوں کے ساتھ بھی خُوبصورت ہو۔۔۔۔

Offline
 

بس دیکھ کر ہی اُس کو پرندے اُتر گئے
.
.
اُس کو تو "آؤ ، آؤ" بھی کرنا نہیں پڑا

Offline
 

جھیل سیف الملوک دیکھی ہے؟
.
.
تم اس سے بھی خوبصورت ہو

Offline
 

تُمہیں خبر ہے! تُمہارے.... ہونے سے
.
.
اُجاڑ رستوں پہ.... پھول کِھلتے ہیں

Offline
 

کیا آپ نے دیکھا ہے جب تعلقات کے درمیان سے محبت نکل جاتی ہے تو گفتگو کیسے رسمی سی ہو جاتی ہے، پھیکے پھیکے سے بے جان لہجے اس قدر سرد ہو جاتے ہیں کہ دور دور تک ان کی حرارت ہی محسوس نہیں ہوتی، کسی بھی گرمجوشی سے خالی فقط ضرورت کی بات کی جاتی ہے، اک دوجے سے نہ دکھ درد کو بیان کیا جاتا ہے اور نہ ہی خوشی و خوشخبریاں بانٹی جاتی ہیں محبت کیا مر جاتی ہے تعلق کی روح ہی ختم ہوجاتی ہے اور قریب سے قریب تر رشتہ بھی پرائے سے پرایا ہو کر رہ جاتا ہے۔
شب بخیر ۔۔ ۔

Offline
 

مجھے کچھ اس طریقے سے بھی وہ ممتاز کرتا ھے
.
.
سبھی لوگوں میں بس مجھ کو نظر انداز کرتا ھے

Offline
 

اُس کے قابل نہیں تھے ہم سو ہم نے پھر
.
.
آنکھ پونچھی ، درد سمیٹا ، دل اٹھایا ،کوچ کیا

Offline
 

میں تمھاری بکھری ہوئی ہنسی جمع کروں گا جو آسمان کے نیچے آوارہ گھومتی ہے۔۔۔۔
شب بخیر ۔ ۔۔ ۔

Offline
 

میں عرصہ دراز سے بھول جانے کے مرض میں مبتلا ہوتا جا رہا ہوں۔ مگر میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں تمھارے شہر کا نام کبھی نہیں بھولونگا۔ میں یہ اعتراف جرم ضرور کروں گا کہ تمھارے شہر آنے کے تمام ارادے ملتوی کر چکا ہوں۔ میں نے جتنی محبت تم سے کی اگر اس کا آدھا بھی ان سے کی ہوتی جنھوں نے مجھ سے کی ہے تو میں نروان پا چکا ہوتا۔ مگر المیہ یہ تھا کہ مجھے تمھارے لمس کے علاوہ کائنات میں کچھ نہیں چاہیے تھا۔ میں فنا ہونے کا مطلب سمجھ گیا تھا۔
میں غیر سنجیدہ اور غیر یقینی قسم کے جھوٹ بولنے کے مرض میں مبتلا ہوتا

Offline
 

جا رہا ہوں۔میں نے کچھ دیر پہلے ہی کسی سے جھوٹ بولا ہے کہ مجھے کسی اور سے محبت ہو گئی ہے۔
تمھارے شہر کو جانے والے تمام رستوں پر میں نے اپنے قدموں کے نشان چھوڑے ہیں اور تختہ سیاہ پر غلط پتہ لکھا ہے میں چاہتا ہوں تمھارے شہر جانے کا ارادہ کرنے والے تمام لوگ بھٹک جائیں

Offline
 

ہمارے پاس کیا ہے ..؟
کسی کے پاس منظر ہے،
سنہرے روپ سا منظر ،
کسی کے سامنے حدِ نظر،
صحرا ہی صحرا ہے۔۔
کسی کے پاس،
تاروں کی قبا پہنے،
دمکتا آسمان ہے، دیر تک فرصت سے تکنے کو....
ہمارے پاس کیا ہے؟
ہمارے پاس تو بس دور تک پھیلے ہوئے تم ہو

Offline
 

تم اگر مجھے مل جاؤ،
تو میں ان سب کو،
جو کہتے ہیں کہ ملی ہوئی چیز کی قدر نہیں ہوتی،
عملی طور پر غلط ثابت کر دوں

Offline
 

وعدہ کیا تھا اس نے کسی شام کا کبھی
.
.
ہم آج تک ہیں گھر میں چراغاں کیے ہوئے

Offline
 

خوش نوائی مثال تھی اس کی
.
.
بات کرتا تھا زخم بھرتا تھا
شب بخیر ۔۔ ۔۔۔