Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

ضروری ہدایت!
اپنے محبوب کو سستے ناموں سے نہ پکاریں
جیسے میرا شونا،، میرا جانو
،،بےبی ،،شوگر،،چاکلیٹ
سویٹ کینڈی،بسکٹ،،کیک وغیرہ
یہ محبوب کی ویلیو کم کرتے ہیں
یہ چیزیں تو 100 یا 1000 روپے میں بھی مل جاتی ہیں
نیا سوچیں اور محبوب کو مہنگے ناموں سے پکاریں جیسے۔۔
میرا پیٹرول،، میرا ڈیزل،، میرا آئی فون،، میرا ہیلی کاپٹر
میرا اے سی،، میرا تیل کا کنواں،،
میرا محل،، میری فیکٹری ،
محبوب کی ویلیو بڑھائیں۔
زندگی کو آسان بنائیں۔۔۔
اور ہاں موسم کے حساب سے محبوب کو
چلغوزہ بھی کہہ سکتے ہیں

Offline
 

کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ نہیں ہوتا
بلکہ کسی پر غصہ آجائے تو اس کا اظہار نہ کرنا اور کسی کے راز معلوم ہوں تو انہیں چھپانا، کسی کو معاف کرنا بہت مشکل ہو تو اسے معاف کر دینا، کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے۔ بلکہ یہ سب سے قیمتی ہدیہ ہے

Offline
 

پہلا تاثر تو ہمیشہ سب کا ہی اچھا ہوتا ھے۔ لیکن تعلق جس آخری تاثر پہ منتج ہوتے ہیں۔ وہ اکثریت کا اچھا نہیں ہوتا۔
شب بخیر ۔ ۔۔۔

Offline
 

شاید کہ زمیں ہے یہ کسی اور جہاں کی
.
.
تو جس کو سمجھتا ہے فلک اپنے جہاں کا

Offline
 

گل داؤدی کے پھول اس موسم میں پھوٹنے کی جسارت کرتے ہیں۔ جب تمام پیڑ پودے خزاں کے کروفر سے زرد پڑ چکے ہوتے ہیں۔ گویا گل داؤدی نباتات کا باغی ھے۔ اور مجھے باغیوں سے محبت ھے

Offline
 

اسکی باتیں ہومیوپھیتک ہوتی ہیں
.
.
فائدہ نہیں تو کوئی نقصان بھی نہیں دیتی۔

Offline
 

"خیال "
ڈھلتے سورج کے ساتھ
ذہن کے پردوں پر
ایک خیال ڈوب کر اُبھرتا ہے
دور کہیں
ایک ہی آسمان تلے بیٹھے
آسمان پہ پھیلی
زردی کو تکتے ہوئے
وہ بھی مجھ کو یاد تو کرتا ہوگا
شب بخیر ۔ ۔۔

Offline
 

بارہا مجھ سے کہا دل نے کہ اے شعبدہ گر
تو کہ الفاظ سے اصنام گری کرتا ہے
کبھی اس حسنِ دل آرا کی بھی تصویر بنا
جو تری سوچ کے خاکوں میں لہو بھرتا ہے
بارہا دل نے یہ آواز سنی اور چاہا
مان لوں مجھ سے جو وجدان مرا کہتا ہے
لیکن اس عجز سے ہارا مرے فن کا جادو
چاند کو چاند سے بڑھ کر کوئی کیا کہتا ہے

Offline
 

اچھا وقت بھی انسان کی زندگی میں آخر کار ہی جاتا ھے۔ آتا ھے ____________ کیوں نہیں آتا۔ اب آپ سونے کے وقت کو ہی لے لیجیئے۔
شب بخیر ۔ ۔۔

Offline
 

اگر آپ اپنے کنبے سے محبت نہیں کرتے۔ تو دنیا میں کہیں بھی آپ کی محبت کی قدر نہیں کی جائے گی۔ یہ حق تلفی کا مکافات عمل ھے

Offline
 

اپنے کمرے میں تنہا اکثر
.
.
میں نے دیواروں پہ شہر بسائے ہیں

Offline
 

اسی ویکھیا دل مخلوق دا
.
.
دل بوہے بوہے رکھ

Offline
 

وہ وقت دور نہیں ۔جب بجلی اتنی مہنگی ہو جائے گی کہ روشنی ‛ اجالا ‛ضیا ‛ نور ‛ نیر ‛ منور ‛ تاباں ‛ اور درخشاں نامی لوگوں کو بجلی کا بل دوسرے صارفین سے زیادہ آیا کرے گا ۔

Offline
 

بھلا کیسے بتاؤں دکھ کسی متروک گملے کا
.
.
جسے پانی نہیں ملتا جو پانی لا نہیں سکتا

Offline
 

جو خوف خوشی میں ہے وہ غم میں نہیں۔
کیا خوف؟
کھو دینے کا خوف

Offline
 

میں اور بیگم ڈنر کے بعد چہل قدمی کر رہے تھے
میں نے ایک معاشرتی پہلو پر گفتگو کیلئے بیگم سے پوچھا:
“آپ کو خوبصورت خاوند چاہیے تھا یا عقلمند؟”
بیگم:
"دونوں ہی نہیں، بس آپ ہی ٹھیک ہیں"

Offline
 

ﺩل ﺩﺭﺩ ﺗﻮﮞ ﻣﺎﻧﺪﯼ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ، ﺩﺭﺩِ ﺟﮕﺮ! ﺍﯾﻮﯾﮟ ﮨﻮﻧﺪﻥ
ﻭﯾﺴﻦ ﮔﺰﺭ ﺍﺻﻠﻮﮞ ﻧﮧ ﮈﺭ، ﻇﻠﻢ ﻭ ﻗﮩﺮ ﺍﯾﻮﯾﮟ ﮨﻮﻧﺪﻥ
ﮨﮯ ﻋﺸﻖ ﻭﭺ ﻣﺸﮑﻞ ﺑﮩﻮﮞ، ﭼِﺖ ﭼِﻞ ﺍَﺗﮯ ﮔﭗ ﮔِﻞ ﺑﮩﻮﮞ
ﮨﻤﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﮮ ﺩﻝ ﺑﮩﻮﮞ، ﻇﻠﻤﯽ ﺳﻔﺮ ﺍﯾﻮﯾﮟ ﮨﻮﻧﺪﻥ
ﭼُﮏ ﭘﺌﯽ ﺳﺴﯽ ﮨﮏ ﺗﻞ ﮐﻨﻮﮞ، ﭘُﻨﻞ ﻭﻧﺠﺎیُس ﮔﮭِﻞ ﮐﻨﻮﮞ
ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﻣُﭩﮭﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﻨﻮﮞ، ﺍﻭﮐﮭﮯ ﭘﮩﺮ ﺍﯾﻮﯾﮟ ﮨﻮﻧﺪﻥ
ﮨﺮ ﻭ ﻗﺖ ﮨﺮ ﺩﻡ ﻧﺎ ﻝ ﮨﮯ ، ﻣﮩﺮ ﻭ ﻧﻈﺮ ﺩﺍ ﮐﺎ ﻝ ﮨﮯ
ﺳﺎﻧﻮﻝ ﺩﯼ ﺍﻟﭩﯽ ﭼﺎﻝ ﮨﮯ، ﺳﻮھنڑیں ﺩﮮﺷﺮ ﺍﯾﻮﯾﮟ ﮨﻮﻧﺪﻥ

Offline
 

پڑھا لکھا ہوں مگر ہوں تو میں بھی گاوں سے
جہاز سر سے گزرتا ہے دیکھ لیتا ہوں
شب بخیر ۔ ۔۔

Offline
 

تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سے
.
.
وہ بھی کم بخت ترا چاہنے والا نکلا

Offline
 

خواتین کا ہاتھ بٹانا
کبھی بھول کر بھی کچن کے کام میں خواتین کا ہاتھ نہ بٹاٸیں یہاں تک کہ چولہا جلا کر دینے سے بھی گریز کریں۔
خدانخواستہ نمک تیز ہو گیا، ہانڈی لگ گٸی یا روٹی جل گٸی تو سارا الزام آپ پر لگ سکتا ہے کہ چولہا درست نہیں جلایا۔