Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

میچیوریٹی بھی ایک نعمت ہے، جس عمر میں حاصل ہو جائے
بچپنا یہ ہے کہ من پسند چیز، من پسند رویوں پر اصرار کیا جائے۔ زبردستی کی جائے۔ مرضی کے نتائج نہ ملیں تو اپنا خون جلایا جائے، زور و شور سے اختلاف و جھگڑا کیا جائے۔ ان چیزوں پر کڑھا جائے جن پر سرے سے کوئی اختیار ہی نہیں
جبکہ،
میچیوریٹی آجائے تو بلاوجہ اختلاف کرنا وقت کا ضیاع لگتا ہے۔ کوئی اختلاف کرے تو خوش دلی سے قبول کرکے اگنور کیا جائے۔
کوئی ساتھ چلے تو ویلکم، نہ چلے تو "وش یو گڈ لک" کہہ کر آرام سے آگے بڑھ جایا جائے۔
انسان میچیوریٹی کی نعمت حاصل کرلے تو رات سکون کی نیند آتی ہے
شب بخیر

Offline
 

سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے
اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے ،
کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے ،کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے ،کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے ،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے

Offline
 

دل میں جو ہے وہ سب کچھ نہیں کہا جاسکتا تو خدا نے آہیں، آنسو، لمبی نیند، ٹھنڈی مسکراہٹ اور ہاتھ کی کپکپاہٹ کو پیدا کیا۔

Offline
 

شادی سے پہلے لڑکیوں کی جن بڑی بڑی آنکھوں کی لوگ تعریف کرتے ہیں شادی کے بعد انہیں سننا پڑتا ہے۔
مج دیاں اکھاں والی کویں ڈیلے کڈ کڈ گلاں کر دی آ

Offline
 

پوتا دادا کو اپنے خواب سنا رہا تھا. دادا میں بہت بڑا کرکٹ کا کھلاڑی بنوں گا. سارا ملک مجھے پہچانے گا. میں ایک بڑا گھر بناوں گا بڑی سی گاڑی ہوگی. آپ لوگ باہر جب نکلیں گے تو سب بولیں گے یہ فلاں پلئیر کی فیملی ہے. اور یہ خواب طویل ہوتا چلا گیا. دادا خاموشی سے پوتے کی کہانی سن رہا تھا کہ ایک خوبصورت رنگوں سے سجی تتلی آنگن میں آگئی.
دادا نے پوتے سے کہا بیٹا اس تتلی کو پکڑ لو. پوتا تتلی کے پیچھے پڑ گیا. تتلی بیٹھ جاتی بچہ دبے قدموں قریب جاتا تو یہ اُڑ جاتی. کافی کشمکش کے بعد تتلی گھر کے آنگن سے نکل گئی. بچہ بھی اس کے پیچھے نکل گیا. کافی دیر کے بعد بچہ ہانپتے کاپتے خالی ہاتھ واہس آگیا. دادا نے کہا بیٹا تتلی کہاں ہے.؟ پوتے نے کہا دادا میں نے بہت کوشش کی. بہت بھاگا لیکن تتلی ہاتھ نہ آئی.
دادا نے

Offline
 

کہا بیٹا فرض کیا تم چاہو کہ یہ تتلی ہی نہیں بہت ساری تتلیاں ہمارے آنگن میں ہر وقت رہیں تو تم کیا کرو گے.؟ پوتے سے کوئی جواب بن نہ پایا تب دادا نے کہا تم اس گھر کے آنگن کو باغ بنا دو. تتلیاں خود یہاں آئیں گی یہی حال ہمارے خوابوں خواہشوں کا بھی ہوتا ہے. تم خواہشات کے پیچھے بھاگے تو زندگی بھر بھاگتے رہو گے ہاتھ کچھ نہ آئے گا.
کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے خواب اس کے پیچھے چلیں تب اسے اپنی ذات میں گلشن بننا ہوتا ہے. ہنر تعلیم قابلیت اہلیت اور ڈسپلن یہ سب مل کر ہماری ذات کو گلستان بنا دیتے ہیں. یہ آپ کو وہ بنا دیتے ہیں جہاں دُنیا آپ کے پیچھے آتی ہے. لیکن اگر صرف خواہشات اور خواب ہی ہوں تب آپ دُنیا کے پیچھے پیچھے دوڑ رہے ہوں گے. دُنیا پھر پکڑائی نہیں دیتی.
ہماری ایک بڑی نسل تتلیوں کے تعاقب میں بہت دور نکل گئی ہے. کیونکہ ہمارے آنگن ہی اجاڑ ہیں.

Offline
 

نادﺭﺍ ﮐﮯ رﯾﮑﺎﺭﮈ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺳﺐ ﺻﺮﻑ 5 ﻓﯿﺼﺪ ﮬﮯ.

Offline
 

عزمِ مُسلسل.
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی۔
اس کا نام مانیا سکلوڈو وسکا تھا۔
وہ ٹیویشن پڑھا کے گزر بسر کرتی تھی۔
19
برس کی عمر میں وہ ایک امیر خاندان کی دس سال کی بچی کو پڑھاتی تھی۔
بچی کا بڑا بھائی اس میں دلچسپی لینے لگا۔ وہ بھی اس کی طرف مائل ہوگئی، چنانچہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جب لڑکے کی ماں کو اس معاملے کا پتہ چلا تو اس نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اس نے مانیا کو کان سے پکڑا اور پورچ میں لا کھڑا کیا۔ اس نے آواز دے کے سارے نوکر جمع کئے اور چلا کر کہا، دیکھو

Offline
 

یہ لڑکی جس کے پاس پہننے کیلئے صرف ایک فراک ہے۔ جس کے جوتوں کے تلووں میں سوراخ ہیں۔ اور جسے 24 گھنٹے میں صرف ایک بار اچھا کھانا نصیب ہوتا ہے، اور وہ بھی ہمارے گھر سے۔
یہ لڑکی میرے بیٹے کی بیوی بننا چاہتی ہے۔
یہ میری بہو کہلانے کی خواہش پال رہی ہے۔ تمام نوکروں نے قہقہہ لگایا اور خاتون دروازہ بند کر کے اندر چلی گئی۔ مانیا کو یوں محسوس ہوا، جیسے کسی نے اس کے اوپر تیزاب کی بالٹی الٹ دی ہو۔ وہ توہین کے شدید احساس میں گرفتار ہوگئی۔ اور اس نے اسی پورچ میں کھڑے کھڑے فیصلہ کیا، وہ زندگی میں اتنی عزت، اتنی شہرت کمائے گی، کہ پورا پولینڈ اس کے نام سے پہچانا جائے گا۔
یہ سن 1891ء تھا۔ وہ پولینڈ سے پیرس آئی۔ اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا،

Offline
 

اور فزکس پڑھنا شروع کردی۔
وہ دن میں 20 گھنٹے پڑھتی تھی۔ اس کے پاس پیسہ دھیلا تھا نہیں، جو کچھ جمع پونجی تھی، وہ اسی میں گزر بسر کرتی تھی۔ وہ روز صرف ایک شلنگ خرچ کرتی تھی ( یعنی چند پیسے ) اس کے کمرے میں بجلی، گیس اور کوئلوں کی انگیٹھی تک نہیں تھی۔ وہ برفیلے موسموں کی راتیں کپکپا کر گزارتی تھی۔ جب سردی برداشت سے باہر ہو جاتی تھی، تو وہ اپنے سارے کپڑے نکالتی تھی۔ آدھے بستر پر بچھاتی تھی، اور آدھے اپنے اوپر اوڑھ کے لیٹ جاتی تھی۔ پھر بھی گزارہ نہ ہوتا، تو وہ اپنی ساری کتابیں حتیٰ کہ اپنی کرسی تک اپنے اوپر گرا لیتی تھی۔
پورے پانچ برس اس نے ڈبل روٹی کے سوکھے ٹکڑوں اور مکھن کے سوا کچھ نہ کھایا۔
نقاہت کا یہ عالم ہوتا تھا

Offline
 

وہ بستر پر بیٹھے بیٹھے بے ہوش ہو جاتی تھی، لیکن جب ہوش آتا تھا، تو وہ اپنی بے ہوشی کو نیند قرار دے کر خود کو تسلی دے لیتی تھی۔
وہ ایک روز کلاس میں بے ہوش ہوگئی، ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا، آپ کو دواء کی بجائے دودھ کے ایک گلاس
۔ کی ضرورت ہے۔
اس نے یونیورسٹی ہی میں پائری نام کے ایک سائنس دان سے شادی کر لی تھی۔
وہ سائنس دان بھی اسی کی طرح مفلوک الحال تھا۔
شادی کے وقت دونوں کا کل اثاثہ دو سائیکل تھے۔ وہ غربت کے اسی عالم کے دوران پی ایچ ڈی تک پہنچ گئی۔
مانیا نے پی ایچ ڈی کیلئے بڑا دلچسپ موضوع چنا تھا۔
اس نے فیصلہ کیا وہ دنیا کو بتائے گی یورینیم سے روشنی کیوں نکلتی ہے۔ یہ ایک مشکل بلکہ ناممکن کام تھا۔ لیکن وہ اس پر جت گئی۔
تجربات کے دوران اس نے ایک ایسا عنصر دریافت کر لیا، جو یورینیم کے مقابلے میں 20 لاکھ گنا زیادہ

Offline
 

روشنی پیدا کرتا ہے۔ اور اس کی شعاعیں لکڑی، پتھر، تانبے اور لوہے غرض دنیا کی ہر چیز سے گزر جاتی ہیں، اس نے اس کا نام ریڈیم رکھا۔
یہ سائنس کی دنیا میں ایک بہت بڑا دھماکہ تھا۔
لوگوں نے ریڈیم کا ثبوت مانگا، مانیا اور پائری نے ایک خستہ حال احاطہ لیا، جس کی چھت سلامت تھی اور نہ ہی فرش۔
اور وہ چار برس تک اس احاطے میں لوہا پگھلاتے رہے۔
انہوں نے تن و تنہا 8 ٹن لوہا پگھلایا۔ اور اس میں سے مٹر کے دانے کے برابر ریڈیم حاصل کی۔
یہ چار سال ان لوگوں نے گرمیاں ہوں یا سردیاں اپنے اپنے جسموں پر جھیلیں۔
بھٹی کے زہریلے دھوئیں نے مانیا کے پھیپھڑوں میں سوراخ کر دیئے۔ لیکن وہ کام میں جتی رہی، اور اس نے ہار نہ مانی۔
یہاں تک کہ پوری سائنس اس کے قدموں میں جھک گئی۔
یہ ریڈیم کینسر کے لاکھوں کروڑوں مریضوں کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آئی۔
ہم آج جسے شعاعوں

Offline
 

کا علاج کہتے ہیں، یہ مانیا ہی کی ایجاد تھی۔
اگر وہ لڑکی چار سال تک لوہا نہ پگھلاتی، تو آج کیسنر کے تمام مریض مر جاتے۔
یہ لڑکی دنیا کی واحد سائنس دان تھی جسے زندگی میں دوبار نوبل پرائز ملا۔
جس کی زندگی پر 30 فلمیں اور سینکڑوں کتابیں لکھی گئیں۔
اور جس کی وجہ سے آج سائنس کے طالب علم پولینڈ کا نام آنے پہ سر سے ٹوپی اتار اس ملک کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جب دنیا نے مادام کیوری کو اس ایجاد کے بدلے اربوں ڈالر کی پیش کش کی، تو اس نے پتہ ہے کیا کہا؟
اس نے کہا۔ میں یہ دریافت صرف اس کمپنی کو دوں گی، جو پولینڈ کی ایک بوڑھی عورت کا مفت علاج کرے گی۔
جی ہاں! وہ امیر پولش عورت جس نے کبھی کیوری کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔ وہ عورت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھی اور وہ اس وقت بستر مرگ پر پڑی تھی۔
غلطیوں کو نظر انداز فرما دیجئے گا

Offline
 

انگریزی اور ہم
ہمارے سکول میں چَھٹی کلاس سے اے بی سی شروع کرائی جاتی تھی۔
مجھے یاد ہے تب ہم سب کپ کو سپ پڑھا کرتے تھے۔
اس انگریزی کا بہت بڑا فائدہ یہ تھا کہ اکثر ’ٹیچر بھی اسی کو صحیح سمجھتے تھے اور نمبر بھی اچھے مل جایا کرتے تھے۔ میٹرک تک مجھےانفارچونیٹلی کے سپیلنگ یاد نہیں ہوتے تھے، پھر میں نے دیسی طریقہ اپنایا، پورے لفظ کو چار حصوں میں تقسیم کیا اور یوں سپیلنگ یاد ہوگئے۔
زمانہ طالبعلمی میں بھی میری انگلش ایسی ہی تھی

Offline
 

جیسی آج ہے۔ سو میں نے ایک ماہر سے انگریزی ٹیویشن پڑھنا شروع کردی۔ موصوف خود بی اے کے سٹوڈنٹ تھے اور بڑی تسلی سےہی یوج کو “ہیوجی” پڑھایا کرتے تھے۔
الحمد لِلّٰہ ان کی تعلیم کے نتیجے میں ہم دونوں انگریزی میں امتیازی نمبروں سے ناکام ہوا کرتے تھے۔
یقین کیجئے جب گورمے ریسٹورنٹ بھی کھلا تھا تو اکثریت اسے ’’گورنمنٹ‘‘ سمجھی تھی۔آج بھی’’شیورلے‘‘ کار کا نام ’’شیورلیٹ‘‘ زبان زد عام ہے،
ویسے ایسی انگریزی پڑھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔”چمِسٹری اور کنالج” سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔
میرے ایک دوست کو سخت غصہ ہے کہ انگریزوں نے ہماری اردو پر ڈاکا ڈال لیا ہے اور اب ہر بندہ رومن انگریزی میں اردو لکھنے لگا ہے۔ انہوں نے اس کا بدلہ لینے

Offline
 

کے لیے انگریزی کو اردو میں لکھنا شروع کر دیا ہے۔
پچھلے دنوں ان کے چھوٹے بچے کو بخار تھا، موصوف نے اردو میں انگریزی کی درخواست لکھ کر بھجوا دی۔
”ڈیئر سر! آئی بیگ ٹو سے دیٹ مائی سن از اِل اینڈ ناٹ ایبل ٹو گوسکول، کائنڈلی گرانٹ ہم لیو فار ٹو ڈیز۔ یورس اوبی ڈی اینٹلی”۔
جونہی ان کی درخواست پرنسپل صاحب تک پہنچی انہوں نے غور سے درخواست کا جائزہ لیا، کچھ سمجھ نہ آیا تو ایک خاتون ٹیچر کو بلایا اور درخواست دکھا کر مطلب پوچھا، خاتون کچھ دیر تک غور سے درخواست دیکھتی رہیں، پھر اچانک ان کے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا، کپکپاتی ہوئی آواز میں بولیں”سر! یہ کسی نے آپ پر انتہائی خطرناک تعویز کرایا ہے”۔
مجھے تسلیم ہے کہ میں انگریزی نہیں جانتا اسی لیے ابھی تک “ڈاکٹرائن” کو لیڈی ڈاکٹر سمجھتا ہوں۔ اللہ جانتا ہے میں تو ایک عرصے تک سکول کو “سچول”

Offline
 

اور کالج کو”کولیگ” اور ایشیاء کو “آسیہ “پڑھتا رہا ہوں۔
بلکہ مجھے تو ’ٹیچریں‘ اور ’ٹِچّریں‘ بھی اکثر ایک جیسی ہی لگتی ہیں۔
انگریزی کو ذبح کیے بغیر مزا ہی نہیں آتا۔ میرے دوست کا کہنا ہے کہ ہماری”کیئرلیسِیوں” کی وجہ سے انگریزی کا تلفظ خراب ہورہا ہے۔ میرا خیال ہے غلط کہتا ہے، انگریزی کی بوٹیاں نوچنے کی لذت بے مثال ہے۔ جو مزا”موویاں” دیکھنے میں ہے وہ موویز میں کہاں۔ ویسے بھی انگریزی خود بھی ایک پہیلی ہے،بندہ پوچھے جب کٹ ہے، تو پُٹ، پَٹ کیوں نہیں؟؟؟ ۔۔۔ مختلف ملکوں کے نام بھی عجیب و غریب ہیں۔”شام “کا نام ایوننگ کی بجائے سی ریا کیوں ہے؟ یورپ کے سپیلنگ ای کہاں سے ساتھ آگیا؟؟؟ بینکاک کو لکھنے کا کیا تُک ہے؟ بلاوجہ جی اندر گھسا یا ہوا ہے۔ یہ سب چیزیں غلط ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ جتنا ہو سکے انگریزی کو ٹھیک کریں !!!

Offline
 

تمہارا تعلق تو مجھ سے ایسا تھا ؛ جیسے بچپن میں کہیں کھیلتے کھیلتے کوئی کسی کو سٹیچو کہے اور پهر عمر بھر اس کو مڑ کر نہ دیکھے

Offline
 

آگر زندگی میں کچھ بنا چاہتے ہو
تو مجھے فالو کرکے میرے فین بن جاو

Offline
 

کتنے عجیب ہوتے ہیں نا کچھ لوگ
کہ جب ہم انہیں محبت اور عقیدت دیتے ہیں تو وہ ہم سے ،ہماری محبت سے ہماری تعریفوں سے بالکل بے نیاز نظر آتے ہیں۔
جیسے انہیں کوئی فرق ہی نا پڑتا ہو، لیکن ہماری زرا سی بے اعتنائی برتنے پہ برہم ہو جاتے ہیں۔